03/03/2026
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوٹلی جناب ڈاکٹر سید شفقت حسین شاہ کی خصوصی ہدایت پر آج مورخہ 03 مارچ 2026 کو رائزز فاونڈیشن
ہائیر سیکنڈری سکول ڈونگی میں ایک آگاہی سیمینار بعنوان "صحت و صفائی " منعقد ہوا.جس میں ہیلتھ ایجوکیشن آفیسر احسان احمد چوہان نے طلبا و طالبات کو صحت و صفائی کے حوالہ سے تفصیلی لیکچر دیا نیز وبائی امراض اور ان کی روک تھام کے حوالہ سے بھی تفصیلی بتایا گیا
۔اس موقع پر بچوں کو ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے
Complete Steps of Hands Washing
کا پریکٹیکل بھی کروایا گیا۔ باقاعدگی سے ہاتھ دھونے کی عادت اپنانا، ورزش کرنا ، صاف ستھری غذا اور صاف پانی کا استعمال کر کے ہم خود کو اور اپنے پیاروں کو بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔۔
طلباء نے سیشن میں بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور سوالات جوابات میں بھرپور حصہ لیا۔۔ سکول انتظامیہ نے محکمہ صحت عامہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوے مستقبل میں بھی ایسے آگاہی پروگرامات کے انعقاد میں تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی ہدایت پر ضلع بھر میں ہیلتھ ایجوکیشن سرگرمیاں بھرپور جاری ہیں۔۔