District Health Officer Kotli - DHO Kotli AJ&K

District Health Officer Kotli - DHO Kotli AJ&K Working to ensure accessible, quality health services for all.

Dr. Shafqat Hussain Shah (MBBS, MPH), District Health Officer Kotli AJ&K, is dedicated to strengthen primary healthcare, disease prevention, and maternal-child health.

ڈسٹرکٹ کوٹلی کو نئی ایمبولینس کی فراہمیسیکرٹری صحت، حکومت آزاد جموں و کشمیر، میجر جنرل عامر رضا ٹپو کی خصوصی ہدایات اور ...
24/07/2026

ڈسٹرکٹ کوٹلی کو نئی ایمبولینس کی فراہمی

سیکرٹری صحت، حکومت آزاد جموں و کشمیر، میجر جنرل عامر رضا ٹپو کی خصوصی ہدایات اور کاوشوں کے نتیجے میں ڈسٹرکٹ کوٹلی کو جدید ایمبولینس فراہم کی گئی۔

یہ ایمبولینس ضلع کوٹلی میں ہنگامی طبی خدمات کو مزید مضبوط بنانے، مریضوں کو بروقت اور محفوظ انداز میں ہسپتال منتقل کرنے، اور خاص طور پر دور دراز علاقوں کے عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

جدید ایمبولینس کی فراہمی سے ریسکیو اور ایمرجنسی سروسز کی استعداد میں اضافہ ہوگا، جس کے نتیجے میں حادثات اور دیگر ہنگامی حالات میں فوری طبی امداد کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔ یہ اقدام حکومت آزاد جموں و کشمیر کے عوام کو معیاری، بروقت اور مؤثر صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے عزم کی عملی عکاسی ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی جانب سے معزز سیکرٹری صحت، میجر جنرل عامر رضا ٹپو کا اس قیمتی تعاون اور ضلع کوٹلی کی صحت کی سہولیات کی بہتری کے لیے مسلسل دلچسپی پر دلی شکریہ ادا کیا جاتا ہے۔

اسلام آباد سیکرٹری صحت آزاد حکومتِ ریاست جموں و کشمیر بریگیڈیئر عامر رضا ٹیپو کو پاکستان آرمی میں میجر جنرل کے عہدے پر ت...
24/07/2026

اسلام آباد
سیکرٹری صحت آزاد حکومتِ ریاست جموں و کشمیر بریگیڈیئر عامر رضا ٹیپو کو پاکستان آرمی میں میجر جنرل کے عہدے پر ترقی ملنے پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپور ڈاکٹر فدا حسین راجہ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوٹلی ڈاکٹر سید شفقت حسین شاہ نے دلی مبارکباد پیش کی۔
مبارکباد کے اپنے مشترکہ پیغام میں انہوں نے میجر جنرل عامر رضا ٹیپو کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، قیادت اور خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ترقی ان کی محنت، قابلیت اور فرض شناسی کا اعتراف ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں، عزت اور اعلیٰ ذمہ داریاں عطا فرمائے تاکہ وہ اسی جذبے کے ساتھ وطن اور عوام کی خدمت جاری رکھ سکیں۔

گرمیوں میں دل کے مریضوں کے لیے اہم ہدایات ❤️گرمی کا یہ موسم دل کے مریضوں کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔ اپنی صحت کا خیال رکھی...
02/06/2026

گرمیوں میں دل کے مریضوں کے لیے اہم ہدایات ❤️
گرمی کا یہ موسم دل کے مریضوں کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔ اپنی صحت کا خیال رکھیں اور احتیاطی تدابیر اپنائیں۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کوٹلی کی جانب سے خصوصی پوسٹر جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ:

• پانی زیادہ پئیں
• دھوپ اور گرمی سے بچیں
• ادویات کا باقاعدگی سے استعمال کریں
• مناسب غذا اور لباس کا انتخاب کریں
• شدید گرمی میں ورزش سے گریز کریں
دل کی تکلیف، سانس لینے میں دشواری، یا سینے میں درد ہو تو فوراً ہسپتال سے رجوع کریں۔

اپنے اور اپنے پیاروں کی صحت کا خیال رکھیں۔ یہ پوسٹر زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک یہ اہم معلومات پہنچیں۔
آپ کا صحت مند مستقبل ہماری ترجیح ہے!

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کوٹلی
DHO Kotli

آج ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوٹلی نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سہنسہ اور بی ایچ یو سہرمنڈی کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیکل ...
30/05/2026

آج ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوٹلی نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سہنسہ اور بی ایچ یو سہرمنڈی کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (MS) تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سہنسہ نے ہسپتال کی مجموعی کارکردگی، دستیاب طبی سہولیات، مریضوں کے علاج معالجہ، ادویات کی فراہمی، ایمرجنسی سروسز، لیبارٹری، زچہ و بچہ کی نگہداشت، حفاظتی ٹیکہ جات اور دیگر جاری صحت پروگراموں کے حوالے سے جامع بریفنگ دی۔

دورے کے دوران ڈیوٹی ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکل سٹاف اور دیگر طبی عملے سے ملاقات کی گئی اور ان کی پیشہ ورانہ خدمات، محنت اور عوامی خدمت کے جذبے کو سراہا گیا۔

ڈی ایچ او کوٹلی نے کہا کہ ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال، ہیلتھ آفیسرز، ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکس کی انتھک محنت، لگن اور جذبۂ خدمت قابلِ ستائش ہے۔ یہ تمام افراد محدود وسائل کے باوجود عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے شب و روز کوشاں ہیں اور ہر مشکل گھڑی میں اپنے فرائض نہایت ذمہ داری سے انجام دیتے ہیں۔

ڈی ایچ او نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات بشمول ایمرجنسی، او پی ڈی، لیبر روم، فارمیسی، لیبارٹری اور وارڈز کا معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ صفائی ستھرائی، ادویات کی دستیابی، مریضوں کی نگہداشت اور ریکارڈ کے نظام کا بھی معائنہ کیا گیا۔

اس موقع پر عملے کو ہدایات جاری کی گئیں کہ مریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی، بروقت اور معیاری علاج، صفائی کے اعلیٰ معیار اور ہسپتال کے نظم و ضبط کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ ساتھ ہی مریضوں اور ان کے لواحقین کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے خصوصی توجہ دینے کی بھی ہدایت کی گئی۔

ڈی ایچ او کوٹلی نے ہسپتال کی مزید بہتری، خدمات کے معیار میں اضافے اور صحت عامہ کے پروگراموں کی مؤثر عملداری کے حوالے سے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے مریضوں اور ان کے تیمارداروں سے ملاقات کر کے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں براہِ راست فیڈبیک حاصل کیا اور ان کے مسائل و تجاویز کو غور سے سنا۔

آخر میں انہوں نے تمام ہیلتھ ورکرز کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکس اور دیگر طبی عملے پر فخر ہے جو دن رات انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں اور عوام کی صحت کے تحفظ کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

یومِ تکبیر 28 مئی — پاکستان کی عظمت، خودمختاری اور دفاع کا تاریخی دن۔یہ دن ہمیں اتحاد، ایمان اور قومی طاقت کا پیغام دیتا...
28/05/2026

یومِ تکبیر 28 مئی — پاکستان کی عظمت، خودمختاری اور دفاع کا تاریخی دن۔
یہ دن ہمیں اتحاد، ایمان اور قومی طاقت کا پیغام دیتا ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کوٹلی (DHO Kotli) اور تمام ہیلتھ اسٹاف کی جانب سے اہلِ وطن کو یومِ تکبیر کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔
آئیے عہد کریں کہ ہم اپنے وطنِ عزیز پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے مل کر کام کریں گے۔

اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے پاکستان کو ہمیشہ امن، کامیابی اور خوشحالی عطا فرمائے۔
پاکستان زندہ باد، کشمیر پائندہ باد

عید الاضحیٰ مبارک عید الاضحیٰ کے اس بابرکت موقع پر دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہماری قربانیاں قبول فرمائے، ہماری زندگیوں کو اپ...
26/05/2026

عید الاضحیٰ مبارک

عید الاضحیٰ کے اس بابرکت موقع پر دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہماری قربانیاں قبول فرمائے، ہماری زندگیوں کو اپنی رحمتوں، خوشیوں، امن اور برکتوں سے بھر دے۔

ڈی ایچ او کوٹلی اور تمام ہیلتھ اسٹاف کی جانب سے آپ سب کو دلی عید مبارک۔
اللہ تعالیٰ ہمیں خدمتِ انسانیت، اتحاد، محبت اور اخوت کے جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

آپ اور آپ کے اہلِ خانہ کو عید الاضحیٰ بہت بہت مبارک!

آج ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ آزاد جموں و کشمیر، پی پی ایم  اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کوٹلی کے حکام نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کھوئی ...
25/05/2026

آج ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ آزاد جموں و کشمیر، پی پی ایم اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کوٹلی کے حکام نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کھوئی رٹہ کا تفصیلی دورہ کیا۔
دورے کے دوران ہسپتال کے مختلف شعبہ جات جن میں ایمرجنسی، او پی ڈی، لیبارٹری، فارمیسی، وارڈز اور دیگر سہولیات شامل تھیں، کا معائنہ کیا گیا۔

ڈی جی ہیلتھ نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی کی صورتحال، ادویات کی دستیابی اور مریضوں کی سہولت کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ عوام کو بہتر، بروقت اور معیاری طبی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور ہسپتال میں نظم و ضبط، صفائی اور مریض دوست ماحول کو مزید بہتر بنایا جائ

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ THQ ہسپتال کھوئی رٹہ نے وفد کو ہسپتال میں جاری اپ گریڈیشن، نئی سہولیات، دستیاب طبی آلات، سٹاف کی کارکردگی اور حالیہ بہتریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
انہوں نے بتایا کہ ہسپتال میں عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ علاقے کے لوگوں کو معیاری علاج ان کی دہلیز پر میسر آ سکے۔

ڈی جی ہیلتھ نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی خدمات اور مریضوں کی بہتر دیکھ بھال کے لیے انتظامیہ اور طبی عملے کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ THQ ہسپتال کھوئی رٹہ محدود وسائل کے باوجود عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے جو قابلِ تحسین ہے۔

دورے کے اختتام پر ڈی جی ہیلتھ نے ہسپتال انتظامیہ اور سٹاف کو اپنی خدمات مزید بہتر انداز میں جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے عوامی خدمت کے جذبے کو سراہا۔

مظفرآباد()24 مئی 2026 وزیر صحت عامہ آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سید بازل علی نقوی ؛سکریٹری صحت عامہ آزاد کشمیر برگیڈیئ...
24/05/2026

مظفرآباد()24 مئی 2026
وزیر صحت عامہ آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سید بازل علی نقوی ؛سکریٹری صحت عامہ آزاد کشمیر برگیڈیئر عامر رضا ٹیپو اور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر ڈاکٹر آفتاب حسین خان نے مشترکہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عید قربان نزدیک آرہی ہے اور وسیع پیمانے پر جانوروں کی خرید و فروخت کے ساتھ ساتھ قربانی کے جانور ذبح کیے جائیں گے۔ اس دوران کانگو وائرس کے پھیلنے کے بھی قوی امکانات ہوتے ہیں۔ محکمہ صحت عامہ نے اس سلسلہ میں ضروری اقدامات کیے ہیں اور اپنے ماتحت جملہ طبی مراکز و ہسپتالوں میں ایسے مریضوں کی دیکھ بحال اور علاج معالجہ کے لیے ادارہ جات کو ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔ کانگو وائرس سے ہونے والا بخار بھیڑ بکریوں یا مویشیوں کی چچڑیوں کے کاٹنے سے لاحق ہوتا ہے۔ متاثرہ چچڑی کے انسان کو کاٹنے سے یا متاثرہ جانور کے خون یا گوشت سے بھی یہ وائرس انسان میں منتقل ہو سکتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ جانور خریدتے وقت اچھی طرح مشاہدہ کر لیا جائے کہ جانور کے ساتھ چچڑیا ں تو نہیں ہیں۔ گھروں میں مویشیوں کے باڑوں یا پالتو جانوروں کی پناہ گاہوں میں کیڑے مار ادویات کا سپرے کرایا جائے۔ننگے ہاتھ چچڑیوں کو نہ لگائیں۔ بچوں کو قربانی کے جانوروں سے دور رکھیں عید قربان کے موقع پر جانوروں کو ذبح کرتے وقت قصاب یا ذبح کرنے والے اشخاص گوشت کاٹتے وقت موٹی تہہ والے دستانے پہنیں۔ ذبح شدہ جانوروں کا خون و دیگر بقایا جات کو زمین میں دفنایا جائے۔گوشت کاٹتے وقت یا گھروں میں گوشت دھوتے وقت ہڈی کا کٹ لگنے سے بچاؤ کے لیے بھی موٹی تہہ والے دستانے پہن لیے جائیں تو مناسب رہے گا۔کانگو وائرس سے متاثرہ شخص میں ابتدائی طور پر تیز بخار ہوتا ہے۔ کمر درد اور آنکھیں دکھتی ہیں۔ پیٹ میں درد متلی اور قے آتی ہے۔ مریض کے دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی ہے اور بعد ازاں جسم پر سرخ نشان نمودار ہوتے ہیں۔ناک یا مسوڑھوں او رپاخانے اور پیشاب میں خون آنا شرو ع ہو جاتا ہے ان علامات کی صورت میں مریض کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال داخل کرایا جائے تاکہ علاج ممکن ہو سکے

24/05/2026

Address

Old DHQ Hospital Road, Near PWD Rest House
Gam Kotli
11100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Health Officer Kotli - DHO Kotli AJ&K posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share