District Police Kotli

District Police  Kotli STRIVING FOR A PEACEFUL & SAFER KOTLI

خبردار !ون ویلنگ خونی کھیل ہے
28/05/2026

خبردار !
ون ویلنگ خونی کھیل ہے

عدیل احمد لنگڑیال ایس پی کوٹلی کے حکم پر صداقت حسین SHO تھانہ پولیس کھوئیرٹہ نے کارروائی کرتے ہوئے اپنے والد پر بہ نیت ق...
28/05/2026

عدیل احمد لنگڑیال ایس پی کوٹلی کے حکم پر صداقت حسین SHO تھانہ پولیس کھوئیرٹہ نے کارروائی کرتے ہوئے اپنے والد پر بہ نیت قتل فائر کرنے والا ملزم رفاقت ولد طفیل قوم جات ساکن ڈھوک بھیال کھوئیرٹہ جبکہ اعانتی ملزم زبیر ولد لطیف قوم جات ساکن ڈھوک بھیال کھوئیرٹہ کو گرفتار کرکے پستول 30 بور برآمد کیا گیا ہے ۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 175/26 بجرائم APC 324/34 درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ایس پی کوٹلی عدیل احمد لنگڑیال نے عیدالاضحیٰ پولیس افسران و جوانوں کے ساتھ پولیس لائنز کوٹلی میں منائی۔ایس پی کوٹلی عدیل...
27/05/2026

ایس پی کوٹلی عدیل احمد لنگڑیال نے عیدالاضحیٰ پولیس افسران و جوانوں کے ساتھ پولیس لائنز کوٹلی میں منائی۔

ایس پی کوٹلی عدیل لنگڑیال ہمراہ محمد شہزاد چوہدری DSP ہیڈکوارٹر ،سردار سہیل یوسف ڈی ایس پی سٹی کوٹلی ، مہدی خان انسپکٹر SHO تھانہ پولیس سٹی کوٹلی کے لائن پولیس کوٹلی آمد ،

اس موقع پر انہوں نے عید کے ایام میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے جوانوں سے ملاقات کی، ان سے عید ملے اور جونواں کے ساتھ عید کا کھانا کھایا ۔ ایس پی کوٹلی نے جوانوں کی قربانیوں، محنت اور فرائض منصبی سے وابستگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عید کے دن اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف پولیس اہلکار قوم کا فخر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور پرامن ماحول کے قیام کے لیے کوٹلی پولیس کے افسران و جوان عید کے دن بھی اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں نبھا رہے ہیں۔

امت مسلمہ کو عید الضحیٰ مبارک ہو👇
27/05/2026

امت مسلمہ کو عید الضحیٰ مبارک ہو👇

گالہ بازار کھوئیرٹہ نوجوان کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والا ملزم گرفتار عدیل احمد لنگڑیال ایس پی کوٹلی کے حکم پر صداقت حسین...
26/05/2026

گالہ بازار کھوئیرٹہ نوجوان کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والا ملزم گرفتار

عدیل احمد لنگڑیال ایس پی کوٹلی کے حکم پر صداقت حسین SHO تھانہ پولیس کھوئیرٹہ نے عاصم ولد قیوم قوم راجپوت ساکن بھیال کھوئیرٹہ کو سرےبازار گالہ بازار کھوئیرٹہ بہ نیت قتل فائرنگ کرکے شدید مضروب کرنے والا ملزم حماد شاہ ولد طاہر شاہ ساکن تکیہ سیداں کو فوری کارروائی کرتے ہوئے اندر 02 گھنٹے گرفتار کرکے ملزم سے آلہ ضرر پستول 30بور برآمد کرلیا۔

تمام امت مسلمہ کو یوم عرفہ (حج) مبارک
26/05/2026

تمام امت مسلمہ کو یوم عرفہ (حج) مبارک

26/05/2026


عدیل احمد لنگڑیال ایس پی کوٹلی کی خصوصی ہدایت پر ویزہ ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری * ویزہ کے نام پر شہریوں سے لوٹی...
25/05/2026

عدیل احمد لنگڑیال ایس پی کوٹلی کی خصوصی ہدایت پر ویزہ ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

* ویزہ کے نام پر شہریوں سے لوٹی رقم 01 کروڑ 10 لاکھ روپےبرآمد*

مہدی خان انسپکٹر SHO تھانہ پولیس سٹی کوٹلی نے ویزہ ایجنٹ مافیا کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے ویزہ کے نام پر فراڈ کرکے لوٹی گئی رقم 01 کروڑ 10 لاکھ روپے برآمد کیے گئے جس میں سے 01 کروڑ راجہ غضنفر اور 10 لاکھ روپے محمد سیلم ساکن پنتھل پلندری کے حوالہ کیے گئے۔

ایس پی کوٹلی عدیل احمد لنگڑیال کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاریکوٹلیCIA  کی منشیات ف...
25/05/2026

ایس پی کوٹلی عدیل احمد لنگڑیال کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری

کوٹلیCIA
کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی

*01کلو سے زائد چرس برآمد*
*ملزمان گرفتار*

ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز کوٹلی چوہدری محمد شہزاد کے زیر نگرانی ایاز ممتاز سب انسپکٹر انچارج CIA سٹاف کوٹلی نے ہمراہ نفری محمد نوید IHC، ثاقب خلیل DFC ، فریاد شاہ۔ باسط علی ۔ حسنین ۔کاشف۔لیاقت کنسٹیبلان پولیس کے کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقامات پر ریڈ کرتے ہوئے ملزمان عرفان ولد اعظم ۔ کاشف ولد بشیر ساکنان کوٹلی۔ ناصر ساکن گنی کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضہ سے 01 کلو سے زائد چرس برآمد کرتے ہوئے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ میں مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

25/05/2026

ایس پی کوٹلی عدیل احمد لنگڑیال کی لائن پولیس کوٹلی آمد

ایس پی کوٹلی عدیل احمد لنگڑیال نے ہمراہ چوہدری محمد شہزاد ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر اور سردار سہیل یوسف ڈی ایس پی سٹی کوٹلی کے لائن پولیس کوٹلی کا دورہ کیا، لائن میں پولیس جوانوں کی فٹنس کے لیے ہونے والی پی ٹی / پریڈ کا معائنہ کیا۔ پولیس جونواں سے خطاب کیا خطاب کے دوران پولیس جونواں کو نیک نیتی سے چوکس رہ کر ڈیوٹی کرنے اور عوام سے خوش اخلاق اور تہذیب سے گفتگو کرنے اور شہریوں کے مسائل کو خدمت خلق کے جذبے کے ساتھ حل کرنے کی ہدایت ، پولیس جوانوں سے ان کے ذاتی مشکلات اور دیگر مسائل پر گفتگو کی، ازاں بعد پولیس کوت کا دروہ کیا اسلحہ کی صفائی اور درست حالت میں رکھنے کی خصوصی تاکید کی۔

Address

Kotli
Gam Kotli
11100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Police Kotli posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to District Police Kotli:

Share