Food Authority Kotli AJK

Food Authority Kotli AJK Food Authority

08/04/2026

ترجمان فوڈ اتھارٹی کوٹلی آزاد کشمیر ۔
فوڈ اتھارٹی کوٹلی کو اطلاع موصول ہوئی کہ کوٹلی کے علاقے بلیاہ محلہ میں ایک بچے کے منہ میں چالے نمودار ہوئے ہیں، جنہیں مبینہ طور پر ایکسپائرڈ جوس کے استعمال سے منسوب کیا جا رہا تھا۔
اطلاع موصول ہوتے ہی فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی کے ہمراہ فوری ایکشن لیتے ہوئے متاثرہ بچے کے گھر جا کر مکمل تفصیلات حاصل کیں اور صورتحال کا جائزہ لیا۔
بچے کے اہل خانہ کی نشاندہی پر قریبی مارکیٹ میں واقع مختلف دکانوں کی چیکنگ کی گئی۔ اس دوران مشکوک فوڈ آئٹمز کا باریک بینی سے معائنہ کیا گیا اور متعلقہ اشیاء کے سیمپلز حاصل کر کے لیبارٹری تجزیہ کے لیے بھجوا دیے گئے تاکہ حقائق کا سائنسی بنیادوں پر تعین کیا جا سکے۔
مزید برآں، میڈیکل آفیسر کوٹلی سے بھی رابطہ کیا گیا، جنہوں نے آگاہ کیا کہ مذکورہ بچہ چند روز قبل ہسپتال میں داخل رہا تھا، جہاں اسے کینکر سورز (Aphthous Ulcers) کی بنیاد پر زیر علاج رکھا گیا۔ طبی ماہرین کے مطابق اس نوعیت کے منہ کے زخم عموماً وٹامن کی کمی، جسمانی کمزوری، یا کسی فنگل/بیکٹیریل انفیکشن کی وجہ سے بھی ہو سکتے ہیں۔
طبی رائے کے مطابق ایکسپائرڈ جوس کے استعمال سے فوری طور پر اس نوعیت کی علامات ظاہر ہونا عام طور پر ممکن نہیں ہوتا، تاہم اس پہلو کو بھی مکمل طور پر نظر انداز نہیں کیا جا رہا اور تمام ممکنہ وجوہات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
فوڈ اتھارٹی کوٹلی اس معاملے کی مکمل شفافیت کے ساتھ تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے،
عوام الناس سے گزارش ہے کہ معیاری اور رجسٹرڈ فوڈ آئٹمز کا استعمال کریں اور کسی بھی مشکوک یا غیر معیاری خوراک کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو یا اے۔ جے۔ کے فوڈ اتھارٹی کی ھیلپ لائن 1280 پر نوٹ کروائیں۔

01/04/2026
01/04/2026

مظفرآباد(پی آئی ڈی)یکم اپریل 2026
آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر فوڈ اتھارٹی کے حوالے سے چند عناصر کی طرف سے مسلسل بے بنیاد اور خلافِ حقائق منفی پروپیگنڈہ کی سختی سے تردید کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی کے لیے موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیب کا قیام چاروں صوبوں اور اسلام آباد کی فوڈ اتھارٹیز کی طرز پر عمل میں لایا گیا ہے۔ بنیادی طور پر موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیب On spot سکریننگ کیلئے ہوتی ہے۔ موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری میں استعمال کیلئے جو Equipments خرید کیے گئے اس کیلئے قائم کمیٹی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی اور KP فوڈ اتھارٹی کے تکنیکی ماہرین بھی شامل تھے جو ٹینڈر پراسیس مکمل ہونے تک عملی معاونت کرتے رہے۔ موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریز میں نصب آلات میں سے زیادہ تر آلات بیرونِ ملک سے Import کیے گئے ہیں ان آلات کو موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریز میں نصب کیے جانے سے قبل ان کے Test run کیے گئے اور نصب ہونے کے بعد ایک موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی PCSIR سے Calibration کروائی گئی۔آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی کے ریگولیشنز کے مطابق جب کوئی سیمپل بھیجا جاتا ہے تو ایک سیمپل فوڈ اتھارٹی اپنے پاس رکھتی ہے ایک سیمپل فوڈ بزنس آپریٹر کے پاس بطور ریفرنس رکھا جاتا ہے۔ جبکہ دودھ کے جن سیمپلز کا تذکرہ گزشتہ دن سے سوشل میڈیا کے ذریعے کیا جا رہا ہے ان کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے کہ موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیب سے کون سے سیمپلز ٹیسٹ کروائے گئے اور PCSIR کو کون سے سیمپلز بھیجے گئے۔ جبکہ آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی نے اکثر سیمپلز On spot testing کے بعد وہی سیمپل جب PCSIR لاہور کو بھیجے تو ان کے رزلٹ میں مماثلت پائی گئی۔آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی کا قیام چند سال قبل عمل میں لایا گیا ہے۔ اور موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریز تقریباً 14 ماہ سے Functional ہوئی ہیں اس عرصہ کے بعد آج تک فوڈ اتھارٹی کی جانب سے 11689 فوڈ بزنس آپریٹرز کی رجسٹریشن عمل میں لائی گئی، غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر -/21,295,789 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ علاوہ ازیں کروڑوں روپے مالیت کی اشیاء خوردونوش کو تلف کیا گیا غیر رجسٹرڈ اور غیر معیاری اشیاء جو بیرونِ آزاد کشمیر سے ٹرانسپورٹ کی جاتی تھیں کے ترسیل اور پڑتال کا موثر طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔ فوڈ اتھارٹی اپنے ارتقائی مراحل میں ہے جس میں مرحلہ وار فوڈ ٹیسٹنگ میکنزم کو جدت کی طرف لے جایا جا رہا ہے۔آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی غیر معیاری اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والے فوڈ بزنس آپریٹرز کے خلاف بلا تفریق اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ آزاد کشمیر میں غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والے فوڈ بزنس آپریٹرز اور بالخصوص پانی اور دودھ بیچنے والے فوڈ بزنس آپریٹرز کے خلاف کارروائی کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں فوڈ اتھارٹی قانونی مینڈیٹ کے تحت حسبِ ضابطہ عوام الناس کو ملاوٹ سے پاک اشیاء خوردونوش کی فراہمی کے لئے کوشاں رہے گی۔

Address

Gam Kotli

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Food Authority Kotli AJK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Food Authority Kotli AJK:

Share