22/05/2026
سیکنڈ ائیر (ICS) کے طلبہ کی توجہ کے لیے
محترم طلبہ!
ترجمۃ القرآن کے پیپر کے بعد ریاضی کے پیپر تک تقریباً 12 دن کا وقفہ موجود ہے۔ عموماً ایسے طویل وقفے میں طلبہ یہ سمجھتے ہیں کہ ابھی کافی وقت باقی ہے، نتیجتاً قیمتی دن ضائع ہو جاتے ہیں اور امتحان قریب آنے پر غیر ضروری پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اسی خدشے کے پیشِ نظر آپ کی سہولت کے لیے ریاضی کا ایک منظم Study Plan تیار کیا گیا ہے تاکہ آپ روزانہ کے ہدف کے مطابق تیاری جاری رکھ سکیں، تمام چیپٹرز کی بروقت دہرائی ہو جائے اور آخری دنوں میں گھبراہٹ کی بجائے اعتماد کے ساتھ امتحان دیں۔
میری گزارش ہے کہ روزانہ مقررہ ہدف ضرور مکمل کریں، وقت کی قدر کریں اور اپنی محنت کو کامیابی میں تبدیل کریں۔
یاد رکھیں آج کا کام کل پر چھوڑنا، کامیابی کو خود سے دور کرنے کے مترادف ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ کو محنت کا بہترین صلہ عطا فرمائے، آپ کے لیے علم کے دروازے کھولے اور امتحانات میں شاندار کامیابی نصیب فرمائے۔ آمین یا رب العالمین