04/07/2023
اگر میں مر گیا تو کیا کرو گی؟
کچھ ایسا کر گیا تو کیا کرو گی؟
یہ دل تم بن جو اب لگتا نہیں ھے
تمہیں سے بھر گیا تو کیا کرو گی؟
ابھی تو جا رہے ہیں رشتے ناتے
جو مال و زر گیا تو کیا کرو گی؟
مقدر جو تمہارے گھر ھے رہتا
وہ ہو بے گھر گیا تو کیا کرو گی؟
دیا امید کا جو جل رہا ہے
ہوا سے ڈر گیا تو کیا کرو گی؟
چلو اتنا بتاؤ سوچ کر تم
میں سچ میں مر گیا تو کیا کرو گی؟
ہماری موت کا الزام آخر
تمہارے سر گیا تو کیا کرو گی؟
ع ر