03/09/2026
فوڈ سیفٹی ٹیم کی کارروائی، 800 کلو مضرِ صحت گوشت برآمد، ایک شخص گرفتار
ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنزپنجاب فوڈ اتھارٹی فیصل آباد ڈویژن امتیاز حسین اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنزپنجاب فوڈ اتھارٹی فیصل آباد کی زیر نگرانی فوڈ سیفٹی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر 800 کلو مضر صحت اور ناقابل سراغ گوشت کی ترسیل ناکام بنا دی۔
گوشت کے معیار اور قانونی حیثیت کی جانچ کے لیے فوڈ سیفٹی ٹیم نے محکمہ لائیو اسٹاک کے سینئر ویٹرنری آفیسر کی خدمات حاصل کی جن کی رپورٹ کی مطابق گوشت غیر صحت بخش، ناقابلِ سراغ ،بدبودار اور انسانی استعمال کے لیے مکمل طور پر ناقابلِ استعمال قرار پایا۔
پولیس کی موجودگی میں مضرصحت گوشت موقع پر تلف کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کروا کر ملز م گرفتار کروا دیا۔
خوراک کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ خوراک کے متعلق کسی بھی قسم کی شکائت کے لیے ہمارے ٹال فری نمبر 1223 پر رابطہ کریں
Punjab Food Authority Govt of Punjab Chief Secretary Punjab Deputy Commissioner Faisalabad Deputy Director Livestock Faisalabad