29/08/2026
پاکستان پیپلز پارٹی فیصل آباد ڈویژن کا اہم تنظیمی اجلاس
پاکستان پیپلز پارٹی فیصل آباد ڈویژن کا اہم اجلاس آج ڈویژنل صدر سید عنایت علی شاہ اور ڈویژنل سیکرٹری جنرل رانا بلال فاروق کی زیرِ صدارت، ڈویژنل سینئر نائب صدر رانا فرخ محمود کی رہائش گاہ سنت سنگھ والا میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈویژنل باڈی کے عہدیداران، فیصل آباد ڈویژن بھر کے ضلعی عہدیداران، ٹکٹ ہولڈرز، انفارمیشن سیکرٹریز، ونگز کے عہدیداران اور بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔
اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت سینئر کارکن حاجی یاسین صاحب نے حاصل کی۔ ڈویژنل صدر سید عنایت علی شاہ نے اجلاس کے اغراض و مقاصد اور ایجنڈے پر روشنی ڈالی۔
اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کو فیصل آباد ڈویژن بھر میں مزید متحرک، منظم اور مضبوط بنانے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ تمام ٹکٹ ہولڈرز کو اپنے اپنے حلقہ جات میں سیاسی و عوامی سرگرمیاں بڑھانے اور کارکنان سے بھرپور رابطہ رکھنے کی ہدایات دی گئیں۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ستمبر میں فیصل آباد میں ایک بڑا ورکرز کنونشن منعقد کیا جائے گا جس میں پنجاب پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت شرکت کرے گی۔ کنونشن کی حتمی تاریخ قیادت سے مشاورت کے بعد ڈویژنل صدر کی جانب سے جلد اعلان کی جائے گی۔
ڈویژن بھر کے عہدیداران اور ٹکٹ ہولڈرز نے ورکرز کنونشن کو کامیاب بنانے اور بھرپور شرکت یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
ڈویژنل صدر سید عنایت علی شاہ نے فیصل آباد ڈویژن کے ہر جیالے کارکن کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی کارکن کسی بھی وجہ سے نالاں یا ہم سے دور ہے تو ہم اسے تنہا نہیں چھوڑیں گے، بلکہ گھر گھر جا کر اس سے رابطہ کریں گے اور اسے دوبارہ پارٹی کے کارواں میں شامل کریں گے۔
کارکن ہمارا سرمایہ ہیں، اور ہر جیالا ہمارا اپنا ہے۔
Pakistan Peoples Party - PPP Bilawal Bhutto Zardari Aseefa Bhutto Zardari