26/08/2026
اسلام آباد
پمز ہسپتال میں آتشزدگی کا اندوہناک واقعہ
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا وزیر داخلہ محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر پمز ہسپتال کا دورہ،
پمز میں ریسکیو آپریشن مکمل، جاں بحق بچوں کی میتیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں،
ریسکیو آپریشن کو بروقت اور مؤثر انداز میں مکمل کیا گیا، ریسکیو ٹیموں نے 6 سے 7 منٹ کے اندر موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کیا، طلال چوہدری
تمام متعلقہ انتظامی افسران ریسکیو آپریشن مکمل ہونے تک موقع پر موجود رہے، طلال چوہدری
واقعے میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق کڑی سے کڑی سزا دی جائے گی، وزیر مملکت برائے داخلہ
افسوسناک واقعے کی ریسکیو مکمل رپورٹ وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعظم پاکستان کو ارسال کر دی گئی،
واقعے کی تحقیقات اور ذمہ داران کے تعین کا عمل جاری ہے، طلال چوہدری