31/08/2026
ڈویژن: ملتان
ضلع: لودھراں
تحصیل: دنیاپور
ڈائریکٹر زراعت(ہیڈکوارٹر) لاہور ڈاکٹر محمد اقبال خان نے لودھراں کا دورہ کیا اور وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے جاری انسداد سموگ مہم اور گلابی سنڈی کے تدارک کے لیے جاری خصوصی مہم کے تحت کپاس کی فصل کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع لودھراں ملک محمد ظفر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت دنیاپور ماجد خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ڈاکٹر محمد اقبال خان نے مختلف علاقوں میں کپاس کی فصل کا معائنہ کیا، محکمہ زراعت کے افسران و عملہ سے میٹنگ کی اور گلابی سنڈی کے تدارک کے لیے جاری سرگرمیوں اور انسداد سموگ مہم کا جائزہ لیا۔
انہوں نے کاشتکاروں سے ملاقات کی اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کپاس کی فصل اس وقت اہم مرحلے میں ہے، اس لیے کاشتکار فصل کو بروقت کھاد فراہم کریں اور گلابی سنڈی کے حملے سے بچاؤ کے لیے محکمہ زراعت کی سفارشات کے مطابق بروقت سپرے کریں۔ انھوں نے مزید ہدایت کی کہ فصلوں کی باقیات کو جلانا قانونا جرم ہے، اس سے نہ صرف ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ زمین کی زرخیزی بھی متاثر ہوتی ہے
ڈاکٹر محمد اقبال خان نے افسران کو ہدایت کی کہ گلابی سنڈی کے تدارک کے لیے جاری خصوصی مہم کو مزید مؤثر بنایا جائے اور کاشتکاروں کو بروقت رہنمائی فراہم کی جائے۔ انہوں نے فیلڈ اسٹاف کو کپاس کے کھیتوں کی مسلسل نگرانی اور کاشتکاروں سے قریبی رابطہ رکھنے کی بھی ہدایت کی۔
*محکمہ زراعت (توسیع) تحصیل دنیاپور ضلع لودھراں*