Chak 382/w.b

Chak 382/w.b Like this page of your Beloved village add Pics of Famous places etc,

‏کمال اتاترک نے اپنے سپاہیوں کو حکم دیا کہ ملک کے بڑے ملاؤں کو میرے پاس لے آئیں، جب ملاں آئے تو اس نے ان سے کہا:کسان حکو...
13/12/2025

‏کمال اتاترک نے اپنے سپاہیوں کو حکم دیا کہ ملک کے بڑے ملاؤں کو میرے پاس لے آئیں، جب ملاں آئے تو اس نے ان سے کہا:

کسان حکومت کے لیے گندم، چاول وغیرہ اگاتے ہیں، گوشت، ڈیری فارمرز، درزی اور دیگر چیزیں بنانے والے اپنے لوگوں اور اپنی حکومت کو فائدہ پہنچانے کے لیے کوہی کار آمد کام کرتے ہیں۔...

آپ اپنی حکومت اور اپنی قوم کے لیے کیا کر رہے ہیں؟

ملاؤں نے کہا: ہم آپ کے اور اپنے لوگوں کے لیے دعائیں کرتے ہیں۔

کمال اتاترک نے پھر انہیں سمندری سفر کی دعوت دی اور ایک ملاح کو حکم دیا کہ وہ جہاز کو بیچ سمندر میں چھید کر دے ۔

سمندر کے بیچوں بیچ ملاؤں نے جب جہاز میں سوراخ دیکھا اور جہاز میں پانی بھرتا دیکھا تو وہ سب چیخنے لگے

کشتی کے نگہبانوں نے ملاؤں سے کہا کہ وہ دعا کریں تاکہ جہاز میں وہ سوراخ بند ہو جائے،

ملاؤں نے غصے میں آکر بلند آواز سے جواب دیا کہ کبھی دعا سے بھی سوراخ بند ہوا،

تو ملاحوں نے کہا اس پانی کو ہمیں جہاز سے نکالنا ہو گا ورنہ ہم سب مارے جاہیں گے۔

کشتی کے ملاحوں نے کچھ بالٹیاں ملاؤں کے ہاتھوں میں تھما دیں اور کہا کہ وہ لگاتار پانی نکالتے رہیں۔ملاوں نے بغیر رکے جہاز سے پانی نکالنا شروع کر دیا۔۔

ملاحوں نے جہاز کو واپس موڑا اور تیز رفتاری سے ساحل پر واپس پہنچا دیا۔۔

سب ملاں تھکن سے ایک کونے میں گر گئے۔

کمال اتاترک ان سے پھر ملنے آیا ان کی طرف متوجہ ہوا کہا:

اب آپ لوگ سمجھ گئے ہونگے کہ ہمیں آپ کی دعاؤں کی ضرورت نہیں، آپ کو ملک و قوم کے لیے کچھ کام بھی کرنا ہوگا۔۔ تاکہ آپ کے فائدے عوام اور حکومت تک پہنچیں، کام کے سوا کوئی ملک دعاؤں سے ترقی نہیں کرتا اور آپ ملاؤں نے ہمیشہ مذہب کو اپنے ذاتی فائدوں کے لیے استعمال کیا ہے۔

27/11/2025
20/11/2025

Shabeer Lohar 382w/b

❤️
20/11/2025

❤️

مرد ڈرائیور حضرات توجہ فرمائیں: سڑکوں پر آج کل نوجوان لڑکیاں اور خواتین رنگ برنگی سکوٹیاں چلاتی نظر آتی ہیں۔کوئی گھومنے ...
12/11/2025

مرد ڈرائیور حضرات توجہ فرمائیں: سڑکوں پر آج کل نوجوان لڑکیاں اور خواتین رنگ برنگی سکوٹیاں چلاتی نظر آتی ہیں۔
کوئی گھومنے نکلی ہے تو کوئی اپنی یونیورسٹی ، کالج.
کوئی کسی کو ڈراپ کرنے جا رہی ہے تو کوئی اپنی اماں کو ہسپتال لے کر جا رہی ہے, یا گھر کیلئے روزمرہ کا سامان۔۔
ایسے میں سڑک پر ان کو دیکھ کر آپے سے باہر نہ ہوجائیں۔
ان کو راستہ دیں۔
ان کو تیز اوور ٹیک سے نا ڈرائیں۔
ان کے ساتھ ریس نہ لگائیں اور ان کو گزر جانے دیں۔۔
ان کے ساتھ عزت سے پیش آئیں، تحفظ کا احساس دلائیں، یہ ہماری عزتیں ہیں، یہ ہمارے گھروں کی رحمت ہیں۔۔

10/11/2025

یہ آدمی چوری کی کئی وارداتیں کر کے کباڑ میں فروخت کرتا ہے ۔۔براہ مہربانی اس کی پہچان کریں

آپ کا تعلق چاہے کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو سکول کی دیواروں کو گندا کرنے سے سخت گریز کریں ۔۔
30/10/2025

آپ کا تعلق چاہے کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو سکول
کی دیواروں کو گندا کرنے سے سخت گریز کریں ۔۔

انتہائی زہریلا و جان لیوا  #سنگچور سانپ جو مون سون میں گھروں میں داخل ہوتا رہتا ہے ۔آجکل مون سون ہے ،یہ سانپ عموما گھروں...
02/08/2025

انتہائی زہریلا و جان لیوا #سنگچور سانپ جو مون سون میں گھروں میں داخل ہوتا رہتا ہے ۔
آجکل مون سون ہے ،یہ سانپ عموما گھروں میں داخل ہوجاتا ہے ،بستر و تکیہ وغیرہ کے نیچے و گھروں میں پناہ لیتا ہے ،یہ اتنا خطرناک ہے آج تک اس کے ڈسنے سے بچنے والوں کی تعداد انتہائی کم بلکہ نہ ہونے کے برابر ہے ۔اور اس کی وجہ یہ ہے کہ مچھر کے کانٹے کی درد و تکلیف سے بھی کم اس کے کاٹنے کی تکلیف کا احساس ہوتا ہے جس کے سبب معلوم ہی نہیں ہوتا کہ کسی چیز نے کاٹا ہے اور جب تک معلوم ہوتا ہے اس وقت تک بچنے کی امید بمشکل پانچ فیصد بھی باقی نہیں رہتی ۔دن کے اوقات کے علاوہ یہ عموما رات کو کھانے کی تلاش میں نکلتا ہے ۔
لہذا بند جوتے بغیر چیک کئے ہرگز نہ پہنیں ۔
بستر و تکیہ و کپڑوں کو جھاڑے بغیر استعمال نہ کیجئے ۔
گھر میں کہیں بھی کوئی ایسی جگہ جیسے سٹور وغیرہ جہاں گھر کا غیر ضروری سامان کباڑ کی شکل میں رکھا ہوتا ہے اس کی مکمل صفائی کیجئے ۔گھر میں دراز و الماری وغیرہ کو بند رکھیں ،کسی بھی جگہ ٹب وغیرہ جہاں دھونے والے کپڑے رکھے ہوتے ہیں ان پر خاص نظر رکھیں ،ہر وہ جگہ جہاں سے گھر میں سانپ کے داخل ہونے کا امکان ہے اس کو بند کریں اور کڑی نظر رکھیں ۔
گھرکا وہ حصہ جہاں آپ کا آنا جانا کم ہے وہاں روشنی کا انتظام لازمی رکھیں ،روشن جگہ پر سانپ عموما کم پناہ لیتا ہے ۔
گھر کو مکمل طور پر صاف رکھیں ۔کوئی ایسی جگہ و سامان اس انداز سے نہ رکھیں کہ جہاں اس کے کیے چھپنے کی گنجائش ہو ۔

رات کے وقت کسی گھاس وغیرہ جہاں اندھیرہ ہو وہاں واک کرنے و چلنے و پھرنے سے مکمل احتیاط سے کام لیں ۔جس سڑک و راستہ کے ارد گرد گھاس و جاڑھیاں ہوں وہاں چلتے ہوئے احتیاط سے کام لیجیے ۔پچھلے سال میری سوسائٹی میں میرے بھائی کو اللہ پاک نے محفوظ رکھا اس وقت کہ جب ہم سوسائٹی کے مین راستے پکی سڑک پر واک کررہے تھے اور گھاس سے بچتے ہوئے مین روڈ پر چل رہے تھے کہ یہ بھائی کے پاوں کے اوپر سے گزرا ،اور بچت کی صورت شاید یوں بنی کہ بھائی نے بند شوز پہن رکھے تھے ۔
گھر کے لان و پارک کی گھاس کو ہر ہفتے کٹوائیں ،بڑا نہ ہونے دیں ۔

اس سانپ کے ڈسنے کے سبب اسی حالیہ مون سون میں کئی اموات واقع ہوچکیں ہیں ۔اور اس ڈسنے کے سبب اکثر اموات کا تعلق گھر کے اندرونی حصہ سے ہے اور پھر اکثر گھر کی اندرونی وہ جگہیں ہیں جو نرم ہوں جیسے بستر و تکیہ وغیرہ و جہاں اندھیرہ تھا ۔
اگر کبھی سوتے ہوئے بستر و غیرہ پر یہ نظر آئے اور انتہائی قریب ہو اتنا کہ کاٹ سکتا ہے تو اپنے حواس برقرار رکھتے ہوئے حرکت کرنے سے اجتناب کریں کہ آپ کی حرکت اسے اپنے لئے خطرہ محسوس ہوگی اور یہ کاٹ لے گا ۔تقریبا ہر سانپ اسی وقت کاٹتا ہے جس وقت اسے اپنے لئے خطرہ محسوس ہوتا ہے ،جب وہ سائیڈ پر ہو جائے اور محفوظ فاصلہ ہو اس وقت فورا سائیڈ پر ہوں جائیں ۔
گھر میں نظر آنے کی صورت میں اسے پکڑنے یا مارنے کی کوشش کے چکر میں اس کے قریب ہرگز ہرگز نہ جائیں ۔سانپ کو پکرنا یا مارنا یہ سب کے بس کا کام نہیں ہوتا ۔فورا وہاں سے دور ہوں جائیں ۔اور 1122 پر فورا کال کریں ۔

کسی بھی سانپ کے کاٹنے کی صورت میں دم درود و جڑی بوٹیاں و گھریلو ٹوٹکے استعمال ہرگز مت کریں ،فورا فورا قریبی اسپتال جائیں ،اور اسپتال جاتے ہوئے جسم کے جس حصہ پر کاٹا ہے اسے کم سے کم حرکت دیں ،کاٹنے کی جگہ سے چند انچ اوپر کسی کپڑے ورسی سے مناسب قسم کی مضبوطی کہ نہ زیادہ نرم ہو نہ زیادہ سخت گرہ لگادیں تاکہ اس کا زہر جسم میں پھیلنے کی رفتار کم ہو سکے ۔
سنگچور سانپ کیسا ہوتا ہے اس کی مکمل نشانیاں بیان کرنے سے بہتر سمجھا کہ تصویر لگادوں تاکہ سب آسانی سے جان سکیں ۔

25/07/2025

خدارا اپنے معصوم بچوں کو ایسے استادوں کے بھروسے
پر مت چھوڑ دیا کریں ۔۔

01/07/2025

اپنے بچوں اور بچیوں کو گھر پر قرآن پڑھائیں یا کسی خاتون استاد کے پاس پڑھنے کے لیے بھیجیں

Address

1
Duniapur
87300

Telephone

+923005348925

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chak 382/w.b posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share