Dsp Fakhare Alam Khan

Dsp Fakhare Alam Khan Our mission is to protect and serve our community with integrity, professionalism, and compassion.

🚔 دیر بالا پولیس کی بڑی کامیابیاندھے قتل کا معمہ حل، ملزم 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار۔ڈی پی او دیر بالا اسلم نواز خان (PSP)...
06/06/2026

🚔 دیر بالا پولیس کی بڑی کامیابی

اندھے قتل کا معمہ حل، ملزم 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار۔

ڈی پی او دیر بالا اسلم نواز خان (PSP) کے احکامات اور ایس ڈی پی او سرکل واڑی فخر عالم خان کی نگرانی میں گندیگار پولیس نے جدید تفتیشی و تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے نامعلوم قتل کیس کو ٹریس کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

جرم چھپ سکتا ہے، قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا۔ ⚖️


Dsp Fakhare Alam Khan

05/06/2026

Pleasant conversations, positive vibes, and a shared commitment to serving the community. 😊

Dsp Fakhare Alam Khan

04/06/2026

سرکل واڑی: نائب ریڈر نظام اللہ لوئر کورس ہنگو کے لیے منتخب
ایس ڈی پی او سرکل واڑی فخرِ عالم خان نے نائب ریڈر نظام اللہ کو لوئر کورس ہنگو کے لیے منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور ان کی بہترین کارکردگی، فرض شناسی اور محکمانہ خدمات کے اعتراف میں گلدستہ پیش کیا۔
اس موقع پر ایس ڈی پی او نے کہا کہ محنت، لگن اور پیشہ ورانہ صلاحیتیں ہی کامیابی کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نظام اللہ کورس کی تکمیل کے بعد مزید بہتر انداز میں عوام اور محکمہ پولیس کی خدمت جاری رکھیں گے۔
Dsp Fakhare Alam Khan

03/06/2026

"Great conversations build strong connections. ❤️DSP Fakhare Alam Khan with AAC Zafar Iqbal (Drosh)." ✨🇵🇰

01/06/2026

DSP Fakhare Alam Khan alongside Professor Dr. Nadeem Ahmad and Pay Officer Lower Chitral Akbar Hayat Khan in the scenic valleys of Chitral. ❤️🏔️
Friendship, respect, and cherished memories — moments worth remembering. 🤝✨

ایس ڈی پی او سرکل واڑی فخر عالم خان کی ٹورسٹ فیسلیٹیشن سنٹر آخگرام آمد، سیاحوں کا پرتپاک استقبال🌿🚔ڈی پی او دیر بالا کی ہ...
30/05/2026

ایس ڈی پی او سرکل واڑی فخر عالم خان کی ٹورسٹ فیسلیٹیشن سنٹر آخگرام آمد، سیاحوں کا پرتپاک استقبال🌿🚔

ڈی پی او دیر بالا کی ہدایات پر ایس ڈی پی او سرکل واڑی فخر عالم خان نے ایس ایچ او پولیس اسٹیشن واڑی تاج محمد خان اور انچارج چوکی آخگرام کے ہمراہ ٹورسٹ فیسلیٹیشن سنٹر آخگرام کا دورہ کیا، جہاں آنے والے سیاحوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

اس موقع پر سیاحوں کو ٹھنڈا پانی، شربت اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کی گئیں جبکہ انہیں علاقے کے سیاحتی مقامات، سفری احتیاطی تدابیر اور سکیورٹی سے متعلق آگاہی بھی دی گئی۔

ایس ڈی پی او سرکل واڑی فخر عالم خان نے سیاحوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دیر بالا امن، قدرتی حسن اور مہمان نوازی کی سرزمین ہے۔ پولیس سیاحوں کی حفاظت، رہنمائی اور سہولت کے لیے ہر وقت حاضر ہے تاکہ یہاں آنے والے مہمان خوشگوار یادیں لے کر واپس جائیں۔

سیاحوں نے دیر بالا پولیس کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات، بہترین سکیورٹی انتظامات اور دوستانہ رویے کو سراہا۔ اس موقع پر سیاحوں نے پولیس افسران و اہلکاروں کے ساتھ یادگاری تصاویر بھی بنوائیں اور پولیس کے عوام دوست اقدامات کی تعریف کی۔

دیر بالا پولیس سیاحوں کو محفوظ، پُرامن اور خوشگوار ماحول کی فراہمی کے لیے اپنی خدمات جاری رکھے ہوئے ہے۔✨🇵🇰🚔

"Welcome to the land of beauty, peace, and hospitality. 🌿🏔️🚔" ✨
Dsp Fakhare Alam Khan

عید الاضحٰی کی پرمسرت آمد پر تمام اہلِ اسلام کو دلی مبارکباد 🌙قربانی، ایثار اور محبت کے اس مقدس تہوار پر آپ سب کو نیک تم...
26/05/2026

عید الاضحٰی کی پرمسرت آمد پر تمام اہلِ اسلام کو دلی مبارکباد 🌙
قربانی، ایثار اور محبت کے اس مقدس تہوار پر آپ سب کو نیک تمنائیں۔
اللہ تعالیٰ آپ کی عبادات اور قربانیوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔
امن و امان کے فروغ کے لیے سرکل واڑی پولیس ہمہ وقت کوشاں ہے۔
ایس ڈی پی او سرکل واڑی فخر عالم خان

پبلک میسج۔۔۔!عید الاضحیٰ کے دوران مویشی منڈیوں میں خصوصی احتیاط کریں۔ جیب کتروں، نوسربازوں اور مشکوک افراد سے ہوشیار رہی...
26/05/2026

پبلک میسج۔۔۔!
عید الاضحیٰ کے دوران مویشی منڈیوں میں خصوصی احتیاط کریں۔ جیب کتروں، نوسربازوں اور مشکوک افراد سے ہوشیار رہیں۔ اپنی رقم، موبائل اور قیمتی اشیاء محفوظ رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع قریبی پولیس اہلکار یا تھانے کو دیں۔

ایس ڈی پی او سرکل واڑی
فخر عالم خان

ڈی آئی جی مالاکنڈ ریجن سید فدا حسین شاہ کا پولیس اسٹیشن واڑی کا اچانک دورہڈی آئی جی مالاکنڈ ریجن سید فدا حسین شاہ (PSP) ...
25/05/2026

ڈی آئی جی مالاکنڈ ریجن سید فدا حسین شاہ کا پولیس اسٹیشن واڑی کا اچانک دورہ

ڈی آئی جی مالاکنڈ ریجن سید فدا حسین شاہ (PSP) نے پولیس اسٹیشن واڑی کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او اپر دیر، ایس ڈی پی او سرکل واڑی فخر عالم خان اور ایس ایچ او پی ایس واڑی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

دورے کے دوران انہوں نے پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے زیر تعمیر طعام خانہ کا تفصیلی معائنہ کیا اور تعمیراتی معیار، صفائی ستھرائی اور مجموعی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کو جلد از جلد مکمل اور اعلیٰ معیار کے ساتھ پایۂ تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ اہلکاروں کو بہتر سہولیات میسر آسکیں۔

ڈی آئی جی مالاکنڈ نے زیر تعمیر پولیس سہولت مرکز (PSM) کا بھی معائنہ کیا اور جاری تعمیراتی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ یہ اہم عوامی سہولت منصوبہ بروقت مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو ایک ہی چھت تلے جدید، آسان اور فوری پولیس خدمات فراہم کی جا سکیں۔

بعد ازاں ڈی آئی جی نے تھانے کے مختلف شعبہ جات، ریکارڈ اور انتظامی امور کا بھی جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل اور ضروریات سے آگاہی حاصل کی۔ انہوں نے پولیس فورس کے نظم و ضبط، صفائی اور مجموعی کارکردگی کو سراہا اور مزید بہتری کے لیے ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود، بہتر ورکنگ ماحول اور عوام دوست پولیسنگ موجودہ قیادت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اور اسی مقصد کے تحت ایسے دورے آئندہ بھی جاری رہیں گے۔
Dsp Fakhare Alam Khan

21/05/2026

A beautiful moment of happiness and positivity as SDPO Circle Wari Fakhare Alam Khan and Chairman Sir Foundation Sir Rahim Shah Akhunkhail share smiles and good vibes together. ✨
True leadership shines through respect, unity, and genuine connections.

Address

Dir
18000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dsp Fakhare Alam Khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share