Assistant Commissioner Sheringal

Assistant Commissioner Sheringal Govt Organization

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شرینگل  عامر شہزاد خٹک کی ہدایات پر۔۔۔ ایس ڈی ایل او شرینگل فضل وحید نے لیویز فورس کے ہمراہ شرینگل ...
25/05/2026

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شرینگل عامر شہزاد خٹک کی ہدایات پر۔۔۔
ایس ڈی ایل او شرینگل فضل وحید نے لیویز فورس کے ہمراہ شرینگل بازار میں عارضی تجاوزات اور غلط پارک شدہ موٹر سائیکلوں کے خلاف آپریشن کیا۔ اس دوران غیر قانونی عارضی رکاوٹیں اور ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے والی موٹر سائیکلیں ہٹا دی گئیں تاکہ عوام کو سہولت فراہم کی جا سکے اور ٹریفک کی روانی برقرار رہے۔

تھل/کمراٹڈپٹی کمشنر دیر بالا کی ہدایات کی روشنی میں۔۔۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شرینگل عامر شہزاد خٹک کے زیر نگرانی میں  عید ...
25/05/2026

تھل/کمراٹ
ڈپٹی کمشنر دیر بالا کی ہدایات کی روشنی میں۔۔۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شرینگل عامر شہزاد خٹک کے زیر نگرانی میں عید الاضحیٰ کے پیش نظر مقامی عمائدین اور پولیس کے ساتھ ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں درج ذیل نکات پر تبادلہ خیال کیا گیا:
1۔ عید کے دنوں میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے مقامی افراد پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔
2۔ کسی بھی مشکوک سرگرمی یا مشتبہ شخص کی فوری اطلاع قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دی جائے گی۔
3۔ ہوٹلوں، بازاروں، عیدگاہوں وغیرہ میں کام کرنے والے غیر مقامی افراد پر کڑی نظر رکھی جائے گی اور ان کا متعلقہ تھانے میں اندراج یقینی بنایا جائے گا۔
4۔ سیاحوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور دوستانہ رویہ اختیار کیا جائے گا تاکہ انہیں محفوظ، پُرامن اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے۔
5۔ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے مقامی افراد پولیس اور ٹورازم پولیس کے ساتھ تعاون کریں گے۔
عوام سے اپیل کی گئی کہ عید کے ایام میں امن، بھائی چارے اور نظم و ضبط کو برقرار رکھنے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔

ڈپٹی کمشنر  دیر بالا کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں۔۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شرینگل عامر شہزاد خٹک نے شرینگل کے مختلف مویشی م...
24/05/2026

ڈپٹی کمشنر دیر بالا کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں۔۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شرینگل عامر شہزاد خٹک نے شرینگل کے مختلف مویشی منڈیوں کا دورہ کیا گیا۔
دورے کے دوران صفائی ستھرائی، سیکیورٹی، جانوروں کی صحت اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر ٹی ایم اے عملے کو ہدایت جاری کی گئی کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

ڈپٹی کمشنر  دیر بالا کی ہدایات کی روشنی میں۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شرینگل عامر شہزاد خٹک نے سب ڈویژن شیرنگل میں مختلف سرگر...
24/05/2026

ڈپٹی کمشنر دیر بالا کی ہدایات کی روشنی میں۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شرینگل عامر شہزاد خٹک نے سب ڈویژن شیرنگل میں مختلف سرگرمیاں انجام دی۔
1۔ سینیٹری ورکرز کی جانب سے دون پل پر صفائی اور ملبہ ہٹانے کے کام کا معائنہ کیا گیا۔ مشاہدے میں آیا کہ مرکزی کلورٹ اور نالی کچرے سے بھری ہوئی ہے جس کی وجہ سے بارش کے دوران پانی، مٹی اور کچرا بہہ کر سڑک پر آ جاتا ہے، جس سے پیدل چلنے والوں اور ٹریفک کی روانی میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ مذکورہ کلورٹ/ڈرین PKHA کے دائرہ اختیار میں ہونے کے باعث متعلقہ حکام کو فوری صفائی کی ہدایت جاری کی گئی تاکہ آئندہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔
2۔ آر ایچ سی شیرنگل کا دورہ کیا گیا جہاں اسٹاف کی حاضری، سہولیات کی دستیابی اور ایمرجنسی یونٹ کی صفائی کا جائزہ لیا گیا۔ صفائی کی صورتحال غیر تسلی بخش پائی گئی جس کی رپورٹ متعلقہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور ڈی ایچ او کو ارسال کی جائے گی۔

صوبائی حکومت کے عوامی ایجنڈا اور ڈپٹی کمشنر  دیر بالا  کی ہدایات کی روشنی میں۔۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شرینگل عامر شہزاد خٹ...
24/05/2026

صوبائی حکومت کے عوامی ایجنڈا اور ڈپٹی کمشنر دیر بالا کی ہدایات کی روشنی میں۔۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شرینگل عامر شہزاد خٹک نے تحصیلدار کلکوٹ کے ہمراہ پاتراک بازار کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔
معائنے کے دوران بیکریوں، ہول سیل ڈیلرز اور مختلف اسٹورز کو چیک کیا گیا جبکہ اشیائے خوردونوش کے معیار، صفائی ستھرائی، ریٹ لسٹوں اور وزن و پیمائش کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر واضح کیا گیا کہ ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی، ناقص و غیر معیاری اشیاء کی فروخت اور عوامی شکایات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ضلعی انتظامیہ عوام کو معیاری اور سستی اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی۔

ڈپٹی کمشنر دیر بالا کی ہدایات کی پر۔۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شرینگل عامر شہزاد خٹک نے انچارج ٹریفک اور تحصیلدار کلکوٹ کے ہم...
24/05/2026

ڈپٹی کمشنر دیر بالا کی ہدایات کی پر۔۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شرینگل عامر شہزاد خٹک نے انچارج ٹریفک اور تحصیلدار کلکوٹ کے ہمراہ مختلف مسافر گاڑیوں کا معائنہ کیا گیا تاکہ سرکاری کرایہ ناموں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔
دورانِ چیکنگ زائد کرایہ وصول کرنے پر 3 ڈرائیوروں پر جرمانہ عائد کیا گیا۔
عوام سے زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈے کے تحت ڈپٹی کمشنر دیر بالا منظور احمد آفریدی کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹن...
23/05/2026

صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈے کے تحت ڈپٹی کمشنر دیر بالا منظور احمد آفریدی کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شرینگل عامر شہزاد خٹک نے تحصیل شرینگل میں قائم چیئر لفٹس/کیبل کارز کا تفصیلی معائنہ کیا۔
معائنے کے دوران 5 کیبل کارز کی جسمانی حالت، حفاظتی انتظامات اور آپریشنل استعداد کا جائزہ لیا گیا۔ ایک کیبل کار کو فنی خرابی کے باعث موقع پر سیل کر دیا گیا، جبکہ دیگر آپریٹرز کو ایک ہفتے کے اندر حفاظتی تقاضے مکمل کرنے اور ضروری دستاویزات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔ بصورتِ دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
بعد ازاں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف بیکرز شاپس، نان شاپس اور پٹرول پمپس کا بھی معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران صفائی ستھرائی، معیار، سرکاری نرخ ناموں اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا، جبکہ متعلقہ دکانداروں اور مالکان کو عوامی سہولیات بہتر بنانے اور سرکاری ہدایات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

معرکۂ حق — بنیانِ مرصوص📅 7 مئی 2026ءصوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈے کے تحت اور ڈپٹی کمشنر دیر بالا جناب نوید...
07/05/2026

معرکۂ حق — بنیانِ مرصوص
📅 7 مئی 2026ء

صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈے کے تحت اور ڈپٹی کمشنر دیر بالا جناب نوید اکبر کی خصوصی ہدایات پر، آج سب ڈویژن شرینگل میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شرینگل عامر شہزاد خٹک اور تحصیلدار شرینگل صاحبزادہ اعزاز کی زیرِ نگرانی “معرکۂ حق — بنیانِ مرصوص” نہایت جوش و خروش، قومی جذبے اور حب الوطنی کے ولولے کے ساتھ منایا گیا۔

اس موقع پر طلباء، معزز شہریوں، دیر لیویز فورس، دیر پولیس اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کے سلسلے میں ایک پُرجوش ریلی بھی نکالی گئی، جس میں شرکاء نے قومی پرچم اٹھائے پاکستان سے والہانہ محبت، قومی یکجہتی اور امن و استحکام کے عزم کا اظہار کیا۔

شرکاء نے پاک فوج اور پاک فضائیہ کی لازوال قربانیوں، جرات اور پیشہ ورانہ خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

تقریب کے دوران قومی جذبے سے بھرپور تقاریر پیش کی گئیں جبکہ مقررین نے اتحاد، باہمی ہم آہنگی اور ملکی سلامتی کے فروغ کے لیے مشترکہ کردار ادا کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کے امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کیا جائے گا۔

🇵🇰 معرکۂ حق — بنیانِ مرصوص 🇵🇰

تھل/کمراٹ ابتدائی وارننگ سسٹم (EWS) کی فعالیت اور مؤثر استعمال کے حوالے سے، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اور ڈپٹی کمشنر دیر...
02/05/2026

تھل/کمراٹ
ابتدائی وارننگ سسٹم (EWS) کی فعالیت اور مؤثر استعمال کے حوالے سے، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اور ڈپٹی کمشنر دیر بالا جناب نوید اکبر صاحب کی ہدایات کی روشنی میں۔۔۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شرینگل عامر شہزاد خٹک نے تھل/کمراٹ کی مقامی کمیونٹی کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔
اجلاس میں، تحصیلدار کلکوٹ، معززینِ علاقہ، علماء کرام، انتظامیہ، پولیس، ریسکیو 1122، ٹی ایم اے، ویلج کونسل نمائندگان اور ہوٹل ایسوسی ایشن کے ممبران نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیلاب اور گلیشیئر جھیل کے پھٹنے (GLOF) جیسے خطرات سے بچاؤ میں EWS کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔
کمیونٹی کے معززین کو EWS کے اہم کردار کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔ اس کی دیکھ بھال اور ہر قسم کی توڑ پھوڑ سے حفاظت کرنا ان کی اولین ذمہ داری ہے۔
چونکہ یہ عوامی فلاح کا نظام ہے، اس لیے علماء کرام اپنے خطابات میں اس کی اہمیت اور اجتماعی ذمہ داری پر روشنی ڈالیں گے۔
کسی بھی وارننگ یا سائرن کی صورت میں فوری رابطے کے لیے موبائل نیٹ ورک کمپنیوں کو مستحکم نیٹ ورک کی فراہمی کے لیے آگاہ کیا جائے گا۔
محکمہ موسمیات سے مراسلت کی جائے گی تاکہ وہ ہر پندرہ دن بعد اپنے اہلکار معائنہ کے لیے تعینات کریں۔
طویل المدتی اور پائیدار دیکھ بھال و آپریشن کے لیے محکمہ موسمیات کو آگاہ کیا جائے گا کہ وہ واپڈا کی طرز پر مقامی افراد کو یومیہ اجرت کی بنیاد پر تعینات کریں۔
پولیس اور ریسکیو 1122 بھی اپنی معمول کی گشت کے دوران ان سسٹمز پر کڑی نظر رکھیں گے۔
یہ اقدام علاقے کو قدرتی آفات سے محفوظ بنانے اور بروقت اطلاع کے نظام کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

پاکستان آرمی میں بھرتیامیدوار حضرات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ پاکستان آرمی میں بھرتی کے لیے کاغذات جمع کرانے کی تاریخ 30 ما...
22/04/2026

پاکستان آرمی میں بھرتی
امیدوار حضرات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ پاکستان آرمی میں بھرتی کے لیے کاغذات جمع کرانے کی تاریخ 30 مارچ 2026 سے 08 مئی 2026 تک مقرر کی گئی ہے۔
تمام خواہشمند امیدوار مقررہ تاریخ کے اندر اپنے کاغذات مکمل کرکے جمع کروائیں تاکہ انہیں بھرتی کے عمل میں شامل کیا جا سکے۔

Address

Sheringal
Dir

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Assistant Commissioner Sheringal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Assistant Commissioner Sheringal:

Share