Rescue 1122 Dir Lower

Rescue 1122 Dir Lower Rescue 1122 Dir Lower
Provide rescue emergency services in Distt Dir Lower

Rescue 1122 Dir Lower
Emergency Awareness & Response Information Page
24/7 Emergency Services 🚑🔥🚨
Medical | Fire | Water Rescue | Disaster Response
Helpline: 1122
Serving community safety and public awareness.

03/09/2026

🌩️ موسمی صورتحال | دیر لوئر

دیر لوئر میں گرج چمک، تیز ہواؤں کیساتھ بارش۔

⚠️ احتیاط کریں: غیر ضروری سفر سے گریز کریں، بجلی کے کھمبوں، درختوں اور کمزور عمارتوں سے دور رہیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں 1122 پر کال کریں۔

Disclaimer: This post is shared for public safety and weather awareness purposes only. Please follow official weather advisories and take necessary precautions. Incase of emergency call 1122.

🚑 ریسکیو 1122 دیر لوئر | روڈ سیفٹی اپڈیٹدیر لوئر کے علاقے شگوکس میں ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں...
03/09/2026

🚑 ریسکیو 1122 دیر لوئر | روڈ سیفٹی اپڈیٹ

دیر لوئر کے علاقے شگوکس میں ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم بروقت موقع پر پہنچی اور ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد گاڑی کو بحفاظت ریکور کر لیا۔

⚠️ محفوظ ڈرائیونگ کریں، رفتار مناسب رکھیں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔

ترجمان ریسکیو 1122 دیر لوئر

Disclaimer: This post is shared for public safety and awareness purposes only. It is intended to promote road safety and encourage preventive measures to help avoid similar incidents.

🚑 ریسکیو 1122 دیر لوئر | فرسٹ ایڈ اینڈ فائر سیفٹی آگاہی سیشن 🩹🔥ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ثناءاللہ کی ہدایت پر ریسکیو 1122 دی...
03/09/2026

🚑 ریسکیو 1122 دیر لوئر | فرسٹ ایڈ اینڈ فائر سیفٹی آگاہی سیشن 🩹🔥

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ثناءاللہ کی ہدایت پر ریسکیو 1122 دیر لوئر کی ٹریننگ ونگ ٹیم کی جانب سے تیمرگرہ اور وڈیگرام میں نادرا دفاتر کے اسٹاف کے لیے فرسٹ ایڈ اور فائر سیفٹی کے حوالے سے خصوصی آگاہی سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔

سیشن کے دوران شرکاء کو ہنگامی صورتحال میں ابتدائی طبی امداد، آگ سے بچاؤ، فائر سیفٹی کے بنیادی اصولوں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں بروقت اور محفوظ اقدامات کے حوالے سے عملی معلومات فراہم کی گئیں۔

ریسکیو 1122 کا مقصد عوامی اداروں اور مختلف طبقات کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بااختیار بنانا اور محفوظ معاشرے کے قیام میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

🚨 ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو 1122 کو فوراً اطلاع دیں۔

ترجمان ریسکیو 1122 دیر لوئر

Disclaimer: This post is shared for public safety and awareness purposes only. The training content is intended to promote first-aid knowledge, fire safety, and emergency preparedness.

ریسکیو 1122 دیر لوئر | فرسٹ ایڈ آگاہی پروگرام ہر فرد کا فرسٹ ایڈ کی بنیادی تربیت حاصل کرنا ضروری ہے، کیونکہ بروقت امداد ...
03/09/2026

ریسکیو 1122 دیر لوئر | فرسٹ ایڈ آگاہی پروگرام

ہر فرد کا فرسٹ ایڈ کی بنیادی تربیت حاصل کرنا ضروری ہے، کیونکہ بروقت امداد قیمتی جان بچا سکتی ہے

۔ 🩹❤️ سیکھیں، محفوظ رہیں، جانیں بچائیں۔

🚨 ایمرجنسی میں 1122 پر کال کریں۔

اس طرح کی سرگرمیوں کا مقصد طلبہ کو ہنگامی صورتحال میں بروقت ابتدائی طبی امداد، محفوظ رویوں اور ایمرجنسی میں 1122 سے رابطہ کرنے کے حوالے سے بنیادی معلومات فراہم کرنا ہے۔

📚 First Aid Knowledge Can Save Lives!

Disclaimer: This image is AI-generated and shared for first-aid awareness and public safety purposes only. It does not depict an actual Rescue 1122 activity or real individuals. It aims to promote first-aid knowledge and preparedness among students and the community and is not intended to encourage or promote any dangerous activity.

02/09/2026

🌧️ موسمی الرٹ | دیر لوئر

دیر لوئر میں بارش کا امکان ہے۔ عوام الناس سے گزارش ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ندی نالوں کے قریب جانے سے اجتناب کریں۔

🚑 کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر 1122 پر کال کریں۔

Disclaimer:
This post is shared for public safety and awareness only. Weather conditions may change, so please rely on official sources for the latest updates. Follow all safety precautions, avoid unnecessary travel, and stay away from rivers, streams, and other hazardous areas.

02/09/2026
02/09/2026
01/09/2026

دیر لوئر شاہی کوٹو میں 15 سالہ لڑکا کنویں میں گر گیا، ریسکیو 1122 دیر لوئر نے بحفاظت زندہ نکال لیا

دیر لوئر کے علاقے شاہی کوٹو میں 15 سالہ لڑکا کنویں میں گر گیا۔

کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل اور ڈیزاسٹر ریسپانس ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور کامیاب ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے بچے کو بحفاظت زندہ نکال لیا۔

ریسکیو میڈیکل ٹیم نے بچے کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کر دیا۔

ترجمان ریسکیو 1122 دیر لوئر

⚠️ Disclaimer: This video is shared solely for public awareness and safety purposes. It is not intended to promote, encourage, or glorify dangerous activities. The purpose is to create awareness and help prevent similar incidents from happening in the future. Please stay safe and avoid going near open wells and other hazardous places.

Address

Timergara Balambat Dir Lower
Dir
18800

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rescue 1122 Dir Lower posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share