Mera - Dera Khalsa میرا ڈیرہ خالصہ

Mera - Dera Khalsa میرا ڈیرہ خالصہ Dera Khalsa, A village located in Kallar Syedan tehsil, District Rawalpindi, Punjab

16/05/2024

پرانے وقتوں کی یادیں۔ ایک چھوٹی سی ویڈیو ملاحظہ فرمائیں.

19/04/2024

غم سبھی راحت و تسکـیـن میں ڈھل جاتـے ہیں
جب کـرم ہوتا ہـے ، حالات بدل جاتـے ہیں ❤️

10/04/2024

ماشا اللہ ………. بلبلِ ڈیرہ خالصہ ……..بہت ہی دلعزیز شخصیت
شاہین عطاری صاحب بہت ہی خوبصورت اور پیاری آواز میں اپنے دوست احباب کے ہمراہ پیارے نبی(ﷺ) کی بارگاہ میں حمد و ثناء پیش کرتے ہوئے .

🏆 فائنل میچ🏆بھکڑال کلب 🆚 انجم نعیم کلب پہلا غلام سرور عادل میموریلآل پاکستان 2 اوپن والی بال ٹورنامنٹ ڈیرہ خالصہ تحصیل ک...
01/10/2023

🏆 فائنل میچ🏆

بھکڑال کلب 🆚 انجم نعیم کلب
پہلا غلام سرور عادل میموریل
آل پاکستان 2 اوپن والی بال ٹورنامنٹ ڈیرہ خالصہ تحصیل کلر سیداں ضلع راولپنڈی
لائیو کوریج Kpk Max

10/07/2023

ملنگی ہاؤس ڈیرہ خالصہ

09/07/2023

Mera - Dera Khalsa میرا ڈیرہ خالصہ

 حکم ہوا تمام مردوں کو ایک جگہ اکٹھا کیا جائے۔ فوجی شہر کے کونے کونے میں پھیل گئے۔ ماؤں کی گود سے دودھ پیتے بچے چھین لیے...
07/08/2022


حکم ہوا تمام مردوں کو ایک جگہ اکٹھا کیا جائے۔ فوجی شہر کے کونے کونے میں پھیل گئے۔ ماؤں کی گود سے دودھ پیتے بچے چھین لیے گئے۔ بسوں پر سوار شہر چھوڑ کر جانے والے مردوں اور لڑکوں کو زبردستی نیچے اتار لیا گیا۔ لاٹھی ہانکتے کھانستے بزرگوں کو بھی نہ چھوڑا گیا۔ سب مردوں کو اکٹھا کر کے شہر سے باہر ایک میدان کی جانب ہانکا جانے لگا۔
ہزاروں کی تعداد میں لوگ تھے۔ عورتیں چلا رہی تھیں۔ گڑگڑا رہی تھیں۔ اِدھر اعلانات ہو رہے تھے:
"گھبرائیں نہیں کسی کو کچھ نہیں کہا جائے گا. جو شہر سے باہر جانا چاہے گا اسے بحفاظت جانے دیا جائے گا۔"
زاروقطار روتی خواتین اقوامِ متحدہ کے اُن فوجیوں کی طرف التجائیہ نظروں سے دیکھ رہی تھیں جن کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ شہر محفوظ ہاتھوں میں ہے لیکن وہ سب تماشائی بنے کھڑے تھے۔
شہر سے باہر ایک وسیع و عریض میدان میں ہر طرف انسانوں کے سر نظر آتے تھے۔ گھٹنوں کے بل سر جھکائے زمین پر ہاتھ ٹکائے انسان. جو اس وقت بھیڑوں کا بہت بڑا ریوڑ معلوم ہوتے تھے۔ دس ہزار سے زائد انسانوں سے میدان بھر چکا تھا۔
ایک طرف سے آواز آئی فائر۔
تڑخ تڑخ تڑخ۔۔۔۔۔۔
سینکڑوں بندوقوں سے آوازیں بہ یک وقت گونجیں لیکن اس کے مقابلے میں انسانی چیخوں کی آواز اتنی بلند تھی کہ ہزاروں کی تعداد میں برسنے والی گولیوں کی تڑتڑاہٹ بھی دب کر رہ گئی۔ ایک قیامت تھی جو برپا تھی۔ ماؤں کی گودیں اجڑ رہی تھیں۔ بیویاں آنکھوں کے سامنے اپنے سروں کے تاج تڑپتے دیکھ رہی تھیں۔ بیوہ ہو رہی تھیں۔ دھاڑیں مار مار کر رو رہی تھیں۔ سینکڑوں ایکڑ پر محیط میدان میں خون، جسموں کے چیتھڑے اور نیم مردہ کراہتے انسانوں کے سوا کچھ نظر نہ آتا تھا۔ شیطان کا خونی رقص جاری تھا اور انسانیت دم توڑ رہی تھی۔
ان سسکتے وجودوں کا ایک ہی قصور تھا کہ یہ کلمہ گو مسلمان تھے۔
اس روز اسی سالہ بوڑھوں نے اپنی آنکھوں کے سامنے اپنے بیٹوں اور معصوم پوتوں کی لاشوں کو تڑپتے دیکھا۔ بے شمار ایسے تھے جن کی روح شدتِ غم سے ہی پرواز کر گئیں۔
شیطان کا یہ خونی رقص تھما تو ہزاروں لاشوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے مشینیں منگوائی گئیں۔ بڑے بڑے گڑھے کھود کر پانچ پانچ سو، ہزار ہزار لاشوں کو ایک ہی گڑھے میں پھینک کر مٹی سے بھر دیا گیا۔ یہ بھی نہ دیکھا گیا کہ لاشوں کے اس ڈھیر میں کچھ نیم مردہ سسکتے اور کچھ فائرنگ کی زد سے بچ جانے والے زندہ انسان بھی تھے۔
لاشیں اتنی تھیں کہ مشینیں کم پڑ گئیں۔ بے شمار لاشوں کو یوں ہی کھلا چھوڑ دیا گیا اور پھر رُخ کیا گیا غم سے نڈھال ان مسلمان عورتوں کی جانب جو میدان کے چہار جانب ایک دوسرے کے قدموں سے لپٹی رو رہی تھیں۔
انسانیت کا وہ ننگا رقص شروع ہوا کہ درندے بھی دیکھ لیتے تو شرم سے پانی پانی ہو جاتے۔ شدتِ غم سے بے ہوش ہو جانے والی عورتوں کا بھی ریپ کیا گیا۔ خون اور جنس کی بھوک مٹانے کے بعد بھی چین نہ آیا۔ اگلے کئی ہفتوں تک پورے شہر پر موت کا پہرہ طاری رہا۔ ڈھونڈ ڈھونڈ کر اقوامِ متحدہ کے پناہ گزیں کیمپوں سے بھی نکال نکال کر ہزاروں لوگوں کو گولیوں سے بھون دیا گیا۔ محض دو دن میں پچاس ہزار نہتے مسلمان زندہ وجود سے مردہ لاش بنا دیے گئے۔
یہ تاریخ کی بدترین نسل کشی تھی۔ ظلم و بربریت کی یہ کہانی سینکڑوں ہزاروں سال پرانی نہیں، نہ ہی اس کا تعلق وحشی قبائل یا دورِ جاہلیت سے ہے۔ یہ 1995 کی بات ہے جب دنیا اپنے آپ کو خودساختہ مہذب مقام پر فائز کیے بیٹھی تھی۔ یہ مقام کوئی پس ماندہ افریقی ملک نہیں بلکہ یورپ کا جدید قصبہ سربرینیکا تھا۔ یہ واقعہ اقوامِ متحدہ کی نام نہاد امن فورسز کے عین سامنے بلکہ ان کی پشت پناہی میں پیش آیا۔
اگر آپ سمجھتے ہیں کہ یہ مبالغہ آرائی ہے تو ایک بار سربرینیکا واقعے پر اقوامِ متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل کوفی عنان کا بیان پڑھ لیجیے جس نے کہا تھا کہ یہ قتلِ عام اقوامِ متحدہ کے چہرے پر بدنما داغ کی طرح ہمیشہ رہے گا
نوے کی دہائی میں یوگوسلاویہ ٹوٹنے کے بعد بوسنیا کے مسلمانوں نے ریفرنڈم کے ذریعے سے اپنے الگ وطن کے قیام کا اعلان کیا۔ بوسنیا ہرزیگوینا کے نام سے قائم اس ریاست میں مسلمان اکثریت میں تھے جو ترکوں کے دورِ عثمانی میں مسلمان ہوئے تھے اور صدیوں سے یہاں آباد تھے۔ لیکن یہاں مقیم سرب الگ ریاست سے خوش نہ تھے۔ انہوں نے سربیا کی افواج کی مدد سے بغاوت کی۔ اس دوران میں بوسنیا کے شہر سربرینیکا کے اردگرد سرب افواج نے محاصرہ کر لیا۔ یہ محاصرہ کئی سال تک جاری رہا۔
اقوامِ متحدہ کی امن افواج کی تعیناتی کے ساتھ ہی باقاعدہ اعلان کیا گیا کہ اب یہ علاقہ محفوظ ہے۔ لیکن یہ اعلان محض ایک جھانسا ثابت ہوا۔ کچھ ہی روز بعد سرب افواج نے جنرل ملادچ کی سربراہی میں شہر پر قبضہ کر لیا اور مسلمانوں کی نسل کشی کا وہ انسانیت سوز سلسلہ شروع کیا جس پر تاریخ آج بھی شرمندہ ہے۔ اس دوران نیٹو افواج نے مجرمانہ خاموشی اختیار کیے رکھی۔ کیونکہ معاملہ مسلمانوں کا تھا۔
جولائی 1995 سے جولائی 2020 تک پچیس سال گذر گئے۔ آج بھی مہذب دنیا اس داغ کو دھونے میں ناکام ہے۔ یہ انسانی تاریخ کا واحد واقعہ ہے جس میں مرنے والوں کی تدفین پچیس سال سے جاری ہے۔ آج بھی سربرینیکا کے گردونواح سے کسی نہ کسی انسان کی بوسیدہ ہڈیاں ملتی ہیں تو انہیں اہلِ علاقہ دفناتے نظر آتے ہیں۔
جگہ جگہ قطار اندر قطار کھڑے پتھر اس بات کی علامت ہیں کہ یہاں وہ لوگ دفن ہیں جن کی اور کوئی شناخت نہیں ماسوائے اس کے کہ وہ مسلمان تھے۔
گو کہ بعد میں دنیا نے سرب افواج کی جانب سے بوسنیائی مسلمانوں کی اس نسل کشی میں اقوامِ متحدہ کی غفلت اور نیٹو کے مجرمانہ کردار کو تسلیم کر لیا۔ کیس بھی چلے معافیاں بھی مانگی گئیں۔ مگر ہائے اس زودِ پشیماں کا پشیماں ہونا
اب تو یہ واقعہ آہستہ آہستہ یادوں سے بھی محو ہوتا جا رہا ہے۔ دنیا کو جنگِ عظیم، سرد جنگ اور یہودیوں پر ہٹلر کے جرائم تو یاد ہیں۔ لیکن مسلمانوں کا قتلِ عام یاد نہیں۔
غیروں سے کیا گلہ ہم میں سے کتنوں کو معلوم ہے کہ ایسا کوئی واقعہ ہوا بھی تھا؟ پچاس ہزار مردوں اور بچوں کا قتل اتنی آسانی سے بھلا دیا جائے؟ یہ وہ خون آلود تاریخ ہے جسے ہمیں بار بار دنیا کو دکھانا ہو گا۔
جس طرح نائن الیون اور دیگر واقعات کو ایک گردان بنا کر رٹایا جاتا ہے۔ بعینہ ہمیں بھی یاد دلاتے رہنا ہو گا۔ نام نہاد مہذب معاشروں کو ان کا اصل چہرہ دکھاتے رہنا ہو گا۔
اس واقعے میں ہمارے لیے ایک اور بہت بڑا سبق یہ بھی ہے کہ کبھی اپنے تحفظ کے لیے اغیار پر بھروسہ نہ کرو اور اپنی جنگیں اپنے ہی زورِ بازو سے لڑی جاتی ہیں۔

ماشاءاللہ ❤️🌹🌹الحمداللہ راجہ عطا محمد شہید کے چھوٹے بیٹے انجینیر راجہ احسن عطا نے بہت اچھے نمبروں سے پاس کر کے انجینئرنگ...
20/07/2022

ماشاءاللہ ❤️🌹🌹
الحمداللہ راجہ عطا محمد شہید کے چھوٹے بیٹے انجینیر راجہ احسن عطا نے بہت اچھے نمبروں سے پاس کر کے
انجینئرنگ کی ڈگری مکمل کر لی ہے اور اپنے والد صاحب، فیملی، اور گاؤں کا نام روشن کیا ہے ہمیں آپ پر فخر ہے۔
اور امید ہے کہ آپ گاؤں و ملک کی ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے
آللہ عزوجل انجینیر راجہ احسن عطا کو نظر بد اور حاسدین سے بچائے دنیا اور آخرت میں کامیابی عطا فرمائے ❤️❤️

راجہ عطا محمد شہید (ہیڈکنسٹیبل) پنجاب پولیسکے سالانہ ایصال ثواب کی محفل اور افطاریراجہ عطا محمد شہید ہاوس ڈیرہ خالصہمفتی...
15/04/2022

راجہ عطا محمد شہید (ہیڈکنسٹیبل) پنجاب پولیس
کے سالانہ ایصال ثواب کی محفل اور افطاری
راجہ عطا محمد شہید ہاوس ڈیرہ خالصہ
مفتی محمد ندیم رضوی سیرانی صاحب کا شاندار خطاب
تمام اہلیان ڈیرہ خالصہ، دوست احباب، فیملی ممبرز
نے بھرپور پور شرکت کی اور خدمت کا موقع فراہم کیا
اللہ عزوجل رمضان المبارک کے صدقے راجہ عطا محمد شہید کی عظیم قربانی اپنی پاک بارگاہ میں قبول فرمائے
اور ان کی قبر پر کروڑوں رحمتوں کا نزول فرمائے (آمین)

13/01/2022

𝐁𝐎𝐒𝐒 𝐢𝐧 𝐌𝐚𝐧𝐬𝐞𝐡𝐫𝐚

©️ Dat Biker Dude

Address

Dera Khalsa

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mera - Dera Khalsa میرا ڈیرہ خالصہ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share