Deputy Commissioner DIKhan

Deputy Commissioner DIKhan Official page of Deputy Commissioner Dera Ismail Khan. Presently, Mr. Hakmat Ullah (PMS-KP) is serving as DC DIKhan.

For updates follow our official WhatsApp Channel:

https://whatsapp.com/channel/0029Va9OLIR4yltPTIwymx3z

دفاع وطن، بقائے وطنSecure PakistanStrong Pakistan
06/09/2026

دفاع وطن، بقائے وطن
Secure Pakistan
Strong Pakistan

‎🚨  ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کی ہدایت پر پانی چوری اور غیر قانونی موگا جات کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن 🚨‎‎ڈپٹی کمشنر ڈیرہ ا...
05/09/2026

‎🚨 ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کی ہدایت پر پانی چوری اور غیر قانونی موگا جات کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن 🚨

‎ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پرووا کی سربراہی میں ایس ڈی او ایریگیشن، ایریگیشن اور ریونیو سٹاف پر مشتمل ٹیم نے ڈسٹری نمبر بارہ پر پانی چوری اور غیر قانونی موگا جات کے خلاف گرینڈ جوائنٹ آپریشن کیا۔

‎آپریشن کی تفصیلا ت:

‎غیر قانونی موگا جات کا خاتمہ: تمام غیر قانونی موگا جات کو موقع پر ہی مسمار اور مکمل طور پر ختم کر دیا گیا۔

‎فال سٹرکچر کی بحالی: نہر کے فال سٹرکچر پر قائم تمام غیر قانونی رکاوٹوں کو موقع پر مسمار کر دیا گیا۔

‎ملوث افراد کی نشاندہی: ایریگیشن اور ریونیو پٹواریوں کی مدد سے پانی چوری میں ملوث ذمہ دار زمینداروں کا تعین کر لیا گیا ہے اور ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

‎ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان کسانوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کے پانی کے جائز حقوق کی فراہمی میں ہمیشہ ان کے ساتھ رہے گی

ٹی ایم اے سب ڈویژن درازندہ  مورخہ: 05 ستمبر 2026عوام کو پاک اور صاف ماحول فراہم کرنے کے عزم کے ساتھ! آج ٹی ایم اے سب ڈوی...
05/09/2026

ٹی ایم اے سب ڈویژن درازندہ

مورخہ: 05 ستمبر 2026

عوام کو پاک اور صاف ماحول فراہم کرنے کے عزم کے ساتھ!
آج ٹی ایم اے سب ڈویژن درازندہ کی متحرک اور محنتی ٹیموں نے درازندہ بازار میں جگہ جگہ موجود ڈسٹ بینز کو مکمل طور پر خالی کروایا اور کچرے کی بروقت تلفی کو یقینی بنایا۔
اس کے ساتھ ساتھ نئے درازندہ کی گلیوں اور محلو ں میں خصوصی صفائی ستھرائی کا کام بھی سرانجام دیا گیا تاکہ علاقہ مکینوں کو ایک خوشگوار، پاکیزہ اور صحتمند فضا میسر آ سکے۔
:
اپنے علاقے کو صاف ستھرا رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ کوڑا کرکٹ صرف مقررہ ڈسٹ بینز میں ڈالیں اور اپنے درازندہ کو خوبصورت بنانے میں ٹی ایم اے کی ٹیم کا ساتھ دیں۔

ظفر آباد میں پرائس کنٹرول اور تجاوزات کے خلاف کارروائی، گرانفروشی پر دکان سیلڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کی ہدایات پر اس...
04/09/2026

ظفر آباد میں پرائس کنٹرول اور تجاوزات کے خلاف کارروائی، گرانفروشی پر دکان سیل

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ڈاکٹر محمد حامد صدیق نے ظفر آباد کا اچانک دورہ کیا اور مختلف دکانوں کا معائنہ کرتے ہوئے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں، معیار اور سرکاری نرخناموں کا جائزہ لیا۔

دورانِ کارروائی گرانفروشی میں ملوث ایک دکان کو موقع پر سیل کر دیا گیا جبکہ دیگر دکانداروں کی جانب سے بھی مختلف خلاف ورزیاں سامنے آنے پر انہیں سخت وارننگ جاری کی گئی۔ دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ سرکاری نرخنامے نمایاں اور واضح طور پر آویزاں کیے جائیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے خبردار کیا کہ آئندہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ملوث افراد کو جیل بھیجا جائے گا۔

اس موقع پر ظفر آباد روڈ پر قائم عارضی و غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھی کارروائی کی گئی اور متعدد تجاوزات موقع پر ہٹوا دی گئیں۔ تجاوزات قائم کرنے والوں کو 24 گھنٹے کی مہلت دی گئی کہ وہ اپنی تجاوزات ازخود پیچھے ہٹائیں، بصورتِ دیگر متعلقہ ٹیموں کو مکمل آپریشن کے ذریعے تمام تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

دورے کے دوران گوشت کے نرخ اور معیار سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کی بھی جانچ کی گئی، جبکہ غیر قانونی سگریٹ بھی ضبط کیے گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ عوام کو مقررہ نرخوں پر معیاری اشیائے ضروریہ کی فراہمی، گرانفروشی کے خاتمے اور سرکاری اراضی و عوامی گزرگاہوں کو تجاوزات سے پاک رکھنے کے لیے کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان جناب حکمت اللہ وزیر نے ہمراہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان، پہاڑپور میں جرگے کا انعقاد...
03/09/2026

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان جناب حکمت اللہ وزیر نے ہمراہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان، پہاڑپور میں جرگے کا انعقاد کیا۔

جرگہ میں ضلعی پولیس، انتظامیہ، متعلقہ لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران و اہلکاران، عمائدین اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

جرگہ کے دوران عمائدین اور لوگوں نے علاقے کو درپیش مختلف مسائل اور عوامی مشکلات سے متعلق تفصیلی آگاہی فراہم کی۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان نے تمام مسائل کو غور سے سنا اور ان کے فوری اور مؤثر حل کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مشترکہ حکمتِ عملی اختیار کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر مختلف عوامی مسائل کے حل، ترقیاتی اقدامات اور امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے اہم تجاویز پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ عوامی مسائل کے حل اور عوام و انتظامیہ کے درمیان رابطوں کو مضبوط بنانے کے لیے ایسے امن جرگے باقاعدگی سے منعقد کیے جاتے رہیں گے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نوجوانوں، قبائلی مشران، منتخب نمائندوں اور سرکاری اداروں کے باہمی تعاون سے علاقے میں پائیدار امن، ترقی اور خوشحالی کے نئے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔

صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ  کی ہدایات پر گرانفروشی، وزن میں کمی  اور صفائی کے ناقص انتظامات پر سخت کاروائیاں جاری۔ صوبا...
03/09/2026

صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ کی ہدایات پر گرانفروشی، وزن میں کمی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر سخت کاروائیاں جاری۔

صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان نے محکمہ خوراک ، حلال فوڈ اتھارٹی اور محکمہ اوزان و پیمائش کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور نان بائیوں کے خلاف خصوصی چیکنگ و کریک ڈاؤن کیا۔

کارروائی کا مقصد روٹی کے سرکاری نرخ اور مقررہ وزن پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانا، عوام کو مقررہ نرخ پر معیاری روٹی کی فراہمی اور ہوٹلز و ریسٹورنٹس میں صفائی ستھرائی اور حفظانِ صحت کے اصولوں کی پابندی کو یقینی بنانا تھا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ڈاکٹر محمد حامد صدیق نے انفورسمنٹ ٹیموں کی کارروائیوں کی نگرانی اور مانیٹرنگ کی۔ انہوں نے مختلف ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور نان بائیوں کا معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو سرکاری نرخ و وزن، صفائی ستھرائی اور دیگر مقررہ ضوابط پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو محکمہ خوراک کی جانب سے جرمانے بھی عائد کئے گئے جبکہ ناقص صفائی، غیر معیاری خوراک پر حلال فوڈ اتھارٹی کی جانب سے سخت کاروائی عمل میں لائی گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر محمد حامد صدیق نے واضح کیا کہ عوام کو مقررہ نرخ اور وزن کے مطابق روٹی کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت یا خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اسی طرح ہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں صفائی کے معیار پر بھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مارکیٹ میں اشیائے خوردونوش کے سرکاری نرخ، مقررہ وزن اور صفائی ستھرائی کے معیار کی مسلسل نگرانی جاری رکھی جائے گی، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ سرکاری نرخ و وزن کی خلاف ورزی، ناقص صفائی یا دیگر عوامی مفاد سے متعلق شکایات کی صورت میں انتظامیہ کو فوری طور پر آگاہ کریں تاکہ بروقت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

ڈیرہ اسماعیل خان  تجاوزات کے خلاف کارروائی، مزید 10 مرلے رقبہ واگزارڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشن...
02/09/2026

ڈیرہ اسماعیل خان تجاوزات کے خلاف کارروائی، مزید 10 مرلے رقبہ واگزار

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ڈاکٹر محمد حامد صدیق کی سربراہی میں تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

اسی سلسلے میں موضع مریالی، ڈیرہ اسماعیل خان میں قریشی موڑ تا بکھر روڈ، پروا روڈ اور قریشی موڑ کے سنٹر میڈین پر قائم تجاوزات کے خلاف مؤثر کارروائی کی گئی۔ آپریشن کے دوران سنٹر میڈین اور ملحقہ عوامی گزرگاہوں پر قائم تمام غیر قانونی تجاوزات کو ہٹا کر راستے مکمل طور پر کلیئر کر دیے گئے۔

کارروائی کے نتیجے میں مجموعی طور پر 10 مرلے رقبہ واگزار کرایا گیا، جس کی تخمینہ مارکیٹ ویلیو تقریباً 1 کروڑ 70 لاکھ روپے ہے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر محمد حامد صدیق نے کہا کہ سڑکوں، سنٹر میڈینز، سرکاری اراضی اور عوامی گزرگاہوں پر قائم تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔ انہوں نے متعلقہ ٹیموں کو ہدایت کی کہ واگزار کرائے گئے رقبے پر دوبارہ تجاوزات قائم نہ ہونے دی جائیں۔

ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا کہ عوامی مفاد، ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی سہولت کے پیشِ نظر تجاوزات کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز اور تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کی خصوصی ہدایات: درابن خورد میں کسان جرگہ، پانی کے مسائل پر اہم فیصلے!‎‎ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسما...
02/09/2026

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کی خصوصی ہدایات: درابن خورد میں کسان جرگہ، پانی کے مسائل پر اہم فیصلے!

‎ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پرواہ نے درابن خورد کا دورہ کیا اور مقامی کسانوں و مشران کے ساتھ ایک اہم جرگہ منعقد کیا۔ اس موقع پر ڈسٹری 12 میں پانی کی شدید قلت اور کسانوں کے دیگر مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

‎📌 جرگے کے اہم فیصلے اور اقدامات:

‎محکمہ آبپاشی کے ساتھ مشترکہ اجلاس: ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پرواہ، درابن خورد کے کسان نمائندوں اور مشران کو ساتھ لے کر ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ بیٹھ کر پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائیں گے۔

‎پانی چوروں کے خلاف سخت آپریشن: اگلے 2 دنوں کے اندر ڈسٹری 12 میں پانی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز اور سخت ترین آپریشن شروع کیا جائے گا۔

‎قانونی کارروائی: پانی چوری میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت قانونی اقدام اٹھایا جائے گا۔

‎"ضلعی انتظامیہ غریب کسانوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کے ساتھ ہمیشہ کھڑی رہے گی۔ کسانوں کے حقوق اور تمام جائز مسائل کے حل کے لیے انتظامیہ ہر وقت کوشاں ہے۔" — ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پرواہ

اسسٹنٹ کمشنر درازندہ کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے تحصیل درازندہ کے مختلف علاقوں میں مویشیوں کو وبا...
30/08/2026

اسسٹنٹ کمشنر درازندہ کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے تحصیل درازندہ کے مختلف علاقوں میں مویشیوں کو وبائی امراض سے محفوظ رکھنے کے لیے خصوصی ویکسینیشن و حفاظتی مہم جاری رکھی گئی۔

اس دوران لائیو سٹاک ٹیم نے مختلف علاقوں میں گھروں اور جانوروں کے باڑوں کا دورہ کیا، جہاں مختلف اقسام کے جانوروں کا معائنہ کیا گیا اور انہیں وبائی امراض سے بچاؤ کے لیے ضروری ویکسینیشن اور حفاظتی انجکشن لگائے گئے۔ مزید برآں، جانوروں کے باڑوں اور متعلقہ مقامات پر جراثیم کش اسپرے بھی کیا گیا۔

محکمہ لائیو سٹاک کے عملہ نے مویشی پال حضرات کو جانوروں کی صحت، صفائی ستھرائی اور وبائی امراض سے بچاؤ کے حوالے سے ضروری احتیاطی تدابیر سے بھی آگاہ کیا۔
یہ سرگرمیاں جانوروں میں وبائی امراض کی روک تھام، مویشیوں کی صحت کے تحفظ اور مقامی سطح پر بیماریوں کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کے لیے جاری ہیں۔

Address

Dera Ismail Khan

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+923009097758

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deputy Commissioner DIKhan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Deputy Commissioner DIKhan:

Shortcuts

Share