Sheikh Badin National Park Khyber Pakhtunkhwa

Sheikh Badin National Park Khyber Pakhtunkhwa This is The Official Page Of Sheikh Badin National Park You Find Our Officials Pages

This Is Official Page Of Sheikh Badin National Park in Our Area. The Purpose Of Creating This Platform is The Main Problems Of Our Area And Tourists Get Real Info. Used Only This Hashtage #
We Have No More Social Media Account Other Then This Social Media Platforms
SHEIKH BADIN NATIONAL PARK
Official Social Media Platform's
FACEBOOK
https://www.facebook.com/Sheikhbadinkpk/
TWITTER
https://twitter.com/Sheikhbadinkpk/
INSTAGRAM
https://instagram.com/Sheikhbadinkpk/
YOUTUBE
https://youtube.com/channel/UCk3vxHXy_TAX0AM7yT4jCcA
FACEBOOK GROUP
https://www.facebook.com/groups/3916073221766665/?ref=share

شیخ بدین نیشنل پارک ڈیرہ اسماعیل خان سے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد تک زیتون 🌳 پودے کی ایک تاریخی داستان ڈیرہ اسماعیل خان ک...
26/08/2026

شیخ بدین نیشنل پارک ڈیرہ اسماعیل خان سے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد تک زیتون 🌳 پودے کی ایک تاریخی داستان

ڈیرہ اسماعیل خان کے رکنِ قومی اسمبلی جناب فیصل امین خان گنڈا پور نے ایک تاریخی نسبت رکھنے والا شیخ بدین کے زیتون درخت سے لی ہوئی شاخ کا پودا پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں شجرکاری کے لیے پیش کیا، جسے 25 اگست 2026ء کو اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں اپنے ہاتھوں سے لگا کر مون سون شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔ یہ محض ایک پودا نہیں بلکہ اپنے اندر ایک طویل تاریخی سفر سمیٹے ہوئے ہے۔

اس زیتون کے پودے کی نسبت یروشلم کے تاریخی کوہِ زیتون سے بیان کی جاتی ہے۔
روایت کے مطابق 1870ء کی دہائی میں (ریورنڈ ٹی۔ جے۔ ایل۔ مائر) (Rev. T. J. L. Mayer) یروشلم کے کوہِ زیتون پر موجود ایک قدیم زیتون کے درخت کی قلم ڈیرہ اسماعیل خان کے شیخ بدین نیشنل پارک کی پہاڑیوں تک لے کر آئے۔ یہ تاریخی درخت آج بھی شیخ بدین کے پہاڑ پر استقامت سے کھڑا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ وہ مادری درخت اُس وقت بھی تقریباً دو ہزار سال قدیم تھا اور اس نے تاریخ کے کئی ادوار، بالخصوص یہودیت، عیسائیت اور اسلام کے عروج و ارتقاء کا زمانہ دیکھا تھا۔

شیخ بدین کی سخت آب و ہوا اور ناموافق حالات کے باوجود وہ ننھی سی قلم جڑ پکڑنے میں کامیاب ہوئی اور وقت کے ساتھ ایک درخت بن گئی۔ یوں یروشلم کے کوہِ زیتون سے آنے والی ایک شاخ نے ڈیرہ اسماعیل خان کی سرزمین پر اپنی نئی زندگی شروع کی۔ اور آج 150 سال سے زائد عرصے بعد، اسی تاریخی نسبت سے جڑا زیتون کا پودا پاکستان کی پارلیمنٹ تک پہنچ چکا ہے۔

25 اگست 2026ء کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں مون سون شجر کاری مہم کے افتتاح کے موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے یہ زیتون کا پودا لگایا۔ تقریب میں اراکینِ پارلیمنٹ، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اعلیٰ افسران اور میڈیا کے نمائندگان نے شرکت کی، جبکہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے فیصل امین خان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے یہ زیتون کا پودا شجرکاری کے لیے فراہم کیا۔ سردار ایاز صادق نے شجرکاری کو ماحول کے تحفظ، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے اور آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل کے لیے انتہائی اہم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آب و ہوا زیتون کی کاشت کے لیے موزوں ہے اور اس کی کاشت کو فروغ دے کر پاکستان خوردنی تیل کے شعبے میں خودکفالت کی طرف بڑھ سکتا ہے۔

یوں ایک ننھا سا زیتون کا پودا یروشلم کے کوہِ زیتون سے شیخ بدین، ڈیرہ اسماعیل خان اور پھر پاکستان کے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد تک پہنچ کر ایک خوبصورت تاریخی اور ثقافتی سفر کی علامت بن گیا ہے۔ یہ صرف ایک پودا نہیں، بلکہ ڈیرہ اسماعیل خان کی مٹی سے جڑی ایک ایسی داستان ہے جو تاریخ، فطرت اور پاکستان کے مستقبل کو آپس میں جوڑتی ہے۔

اللّٰہ تعالٰی شیخ بدین نیشنل پارک کے اس پودے کو شاداب رکھے، اسے پروان چڑھائے اور اسے پاکستان میں سرسبزی، خوشحالی اور ترقی کی علامت بنائے۔ آمین۔
Ministry of Climate Change, Govt of Pakistan
Government of Khyber Pakhtunkhwa
Forestry Environment & Wildlife Department Khyber Pakhtunkhwa
D.I.Khan Wildlife Division
Khyber Pakhtunkhwa Culture and Tourism Authority




#پاکستان #زیتون #شجرکاری

السلام و علیکم دوستوں امید ہے کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے۔ الحمدللّٰہ!☺️ آج ہمارے لیے نہایت خوشی، اعزاز اور حوصلہ افزائی کا...
18/08/2026

السلام و علیکم دوستوں امید ہے کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے۔
الحمدللّٰہ!☺️ آج ہمارے لیے نہایت خوشی، اعزاز اور حوصلہ افزائی کا دن ہے۔ کل 17 August 2026 کو ہمیں مسلسل محنت، خلوص اور بہترین کارکردگی کے اعتراف میں محترم پرجیکٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف ڈیویژن ڈیرہ اسماعیل خان ( جناب خان ملوک خان صاحب ) کی جانب سے وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کی اعزازی شیلڈ انعام کے طور پر پیش کی گئی۔ ہمارے لیے یہ شیلڈ صرف ایک انعام نہیں بلکہ کئی سال کی مسلسل محنت اور شیخ بدین جیسے جنت نظیر نیشنل پارک سے محبت کی خوبصورت پذیرائی ہے۔ ہمارے لیے یہ ایک بہت بڑی اعزاز اور خوشی کی بات تھی کہ مجھے ایک ایسے مخلص، دیانتدار، مہمان نواز اور انتہائی قابلِ احترام افسر، جناب خان ملوک خان صاحب سے ملاقات اور ان کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملا۔ ہماری ملاقات کے دوران انہوں نے جس عزت، شفقت، خلوص اور گرمجوشی سے میری میزبانی کی، میں اس کے لیے تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔ انہوں نے ہماری کاوشوں کو سراہا اور مزید بہتر کام کرنے کا حوصلہ دیا۔

آج پہلی بار میں شیخ بدین نیشنل پارک کے ( ایڈمن فیسبک پیج ) کے طور پر اپنی تصویر شیئر کر رہا ہوں، جس پیج کو ہم نے 2015 میں بنایا تھا۔ اور ہمارے اس پیج کا مقصد یہ تھا کہ ہم شیخ بدین نیشنل پارک کی خوبصورتی، زندگی کے بنیادی مسائل، تاریخی اہمیت، قدرتی حسن، جنگلی حیات اور سیاحتی اہمیت کو دنیا کے سامنے اجاگر کر سکیں۔ گزشتہ کئی سالوں سے ہم نے اپنی استطاعت کے مطابق شیخ بدین نیشنل پارک ( ڈیرہ اسماعیل خان خیبر پختونخوا ) کے لیے کام کیا، اس کے قدرتی حسن کو اجاگر کیا اور لوگوں کو اس قدرتی ورثے کی طرف متوجہ کرنے کی کوشش کی

اس کے علاوہ آج ہم خصوصی طور پر اپنے تمام معزز فالورز کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے 2015 سے لے کر آج تک ہمارے اس سفر میں ہمارا ساتھ دیا، ہمارے پیج کے پوسٹیں پسند کیں، دستوں کے ساتھ ہمارے پوسٹ شیئر کئے، اپنے خیالات کا اظہار کیا اور شیخ بدین نیشنل پارک کی آواز کو مزید لوگوں تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کیا۔ یہ اعزاز صرف ہماری محنت کا نتیجہ نہیں، بلکہ آپ سب کی محبت، اعتماد، حوصلہ افزائی اور تعاون کا بھی اعتراف ہے۔ آپ سب معزز فالورز میرے اس سفر کا لازمی حصہ ہیں۔ یہ اعزاز ہمارے لیے اختتام نہیں بلکہ ایک نئی ذمہ داری کا آغاز ہے۔

انشاءاللّٰہ ہم آئندہ بھی شیخ بدین نیشنل پارک کی خوبصورتی، زندگی کے بنیادی مسائل، تاریخی اہمیت، قدرتی حسن، جنگلی حیات اور سیاحتی اہمیت کو پاکستان اور دنیا بھر میں اجاگر کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔
شیخ بدین نیشنل پارک ہمارے لئے صرف ایک مقام نہیں بلکہ یہ ہماری قدرتی میراث، ہماری پہچان اور آنے والی نسلوں کیلئے امانت ہے۔

آپ سب کی محبت، دعاؤں اور حوصلہ افزائی کا دل سے شکریہ




23/04/2026

یہ کوہِ سلیمان کا علاقہ بارتھی سوڑہ ہے جس میں گزشتہ چند دن پہلے جدید رگ بور مشین کے ذریعے سخت اور پتھریلی زمین میں کامیابی سے بور کیا گیا جہاں پر کامیابی کے ساتھ پانی نکلنا ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔ یہ ثابت کرتا ہے کہ جہاں پہلے پانی کا حصول ناممکن سمجھا جاتا تھا، اب جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے وہ ممکن ہو چکا ہے۔

اسی تناظر میں ہم حکومتِ پاکستان اور متعلقہ اداروں سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ شیخ بدین نیشنل پارک میں رہنے والی مقامی آبادی، وہاں آنے والے سیاح، اور قیمتی جنگلی حیات گزشتہ کئی دہائیوں سے صاف پانی کی شدید قلت کا سامنا کر رہے ہیں۔ یہ مسئلہ نہ صرف انسانی زندگی بلکہ علاقے کے قدرتی ماحول اور جنگلات کیلئے بھی ایک بڑا خطرہ بن چکا ہے۔

اس سلسلے میں ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے فوری بنیادوں پر بورنگ کا عمل شروع کیا جائے۔ اس جدید بورنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ مقامی آبادی اور سیاحوں کی بنیادی ضرورت کو فوری پورا کیا جائے۔ اس کے علاوہ جنگلی حیات اور قدرتی ماحول کے تحفظ کیلئے ہنگامی اقدامات کیے جائیں

ہم آپ سب دوستوں کو بتاتے چلیں کہ اب جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سخت اور پتھریلی زمین میں بھی بور کرنا ممکن ہو چکا ہے۔ مہینوں کا کام اب صرف چند گھنٹوں میں مکمل کیا جا رہا ہے۔ جہاں عام (پیٹر) بور کرنا ناممکن ہوتا ہے، وہاں یہ جدید مشینری تیزی اور مہارت کے ساتھ کامیابی سے پانی نکال رہی ہے۔

اسی بنیاد پر ہم حکومتِ پاکستان اور متعلقہ اداروں سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ شیخ بدین نیشنل پارک میں بھی اس جدید بورنگ ٹیکنالوجی کو فوری طور پر استعمال میں لایا جائے، تاکہ وہاں پر موجود صاف پانی کے سنگین مسئلے کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جا سکے۔
ہم یہ درخواست بھی کرتے ہیں کہ وہ کمپنیاں یا افراد جو اس جدید بورنگ ٹیکنالوجی کے مالک ہیں، آگے آئیں اور اس نیک مقصد میں اپنا کردار ادا کریں، تاکہ شیخ بدین کی مقامی آبادی، سیاحوں اور جنگلی حیات کو صاف پانی میسر آ سکے۔

ہم آپ سب سے ایک اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے تمام دیکھنے والے فالوورز سے گزارش ہے کہ اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ ہماری آواز حکومتی ایوانوں تک پہنچ سکے اور شیخ بدین کے مقامی لوگوں اور سیاح حضرات کو ان کا بنیادی حق مل سکے۔

آئیں مل کر اپنی آواز بلند کریں اور ہمارے ساتھ مل کر اس نیک مقصد کیلئے قدم بڑھائیں!


Address

Sheikh Badin Hill Station
Dera Ismail Khan
29050

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sheikh Badin National Park Khyber Pakhtunkhwa posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Sheikh Badin National Park Khyber Pakhtunkhwa:

Shortcuts

Share