Commissioner DIKhan Division

Commissioner DIKhan Division Official page of Commissioner DIKhan Division

ابجلی چوری کی روک تھام اور پیسکو کے واجبات کی وصولی کے حوالے سے کمشنر ڈیرہ ڈویژن دائود خان کی زیرِ صدارت کمشنر دفتر میں ...
28/08/2026

ا
بجلی چوری کی روک تھام اور پیسکو کے واجبات کی وصولی کے حوالے سے کمشنر ڈیرہ ڈویژن دائود خان کی زیرِ صدارت کمشنر دفتر میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈیرہ، ٹانک، وزیرستان اپر اور وزیرستان لوئر کے انتظامی و پولیس افسران سمیت پیسکو حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں سپرنٹنڈنگ انجینئر پیسکو ڈیرہ سرکل انجینئر حزب اللہ خان محسود، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید محمد ارسلان،اسسٹنٹ کمشنر پول اینڈ ڈویلپمنٹ سجاد بلوچ، ایکسین سٹی ڈویژن انجینئر ثناء اللہ، ایس ڈی او کینٹ سجاد احمد، تحصیلدار ریکوری پیسکو ڈیرہ اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔اجلاس میں ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ہدایات کی روشنی میں بجلی چوری اور غیر قانونی کنکشنز کے خلاف ڈویژن اور ضلعی سطح پر قائم ٹیموں کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں بجلی چوری کے خاتمے، غیر قانونی کنکشنز کے خلاف کارروائی اور پیسکو کے بقایاجات کی وصولی کے لیے متعلقہ اداروں کے درمیان بہتر رابطہ یقینی بنانے پر بھی غور کیا گیا۔کمشنر دائود خان نے کہا کہ بجلی چوری اور غیر قانونی کنکشنز لوڈشیڈنگ کے بڑے مسائل میں شامل ہیں، اس لیے متعلقہ اداروں کی ٹیموں کو مکمل طور پر فعال کرکے مشترکہ کارروائیاں کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس، پیسکو، ضلعی انتظامیہ اور ریونیو حکام باہمی تعاون سے اس عمل کو موثر بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بجلی چوری کے خلاف اقدامات کی پیش رفت کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا، جبکہ پیسکو کے سپرنٹنڈنگ انجینئر چاروں اضلاع میں ہونے والی کارروائیوں اور پیش رفت سے متعلق ہر 15 روز بعد رپورٹ پیش کریں گے۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ کارروائیوں کا ماہانہ بنیادوں پر بھی جائزہ لیا جائے گا۔

ڈیرہ اسماعیل خان: کمشنر ڈیرہ ڈویژن دائود خان نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی زندگی حضور اکرم ۖ کی تعلیمات اور اسوہ حسنہ کے مطابق ...
27/08/2026

ڈیرہ اسماعیل خان: کمشنر ڈیرہ ڈویژن دائود خان نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی زندگی حضور اکرم ۖ کی تعلیمات اور اسوہ حسنہ کے مطابق گزارنے کی ضرورت ہے، کیونکہ حقیقی کامیابی صداقت، دیانت، فرض شناسی اور اسلامی اصولوں پر عمل میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹ اور دھوکے سے اجتناب کرتے ہوئے اپنے فرائض ایمانداری سے انجام دینے چاہئیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مفتی محمود سکول اینڈ کالج میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیرہ کے زیر اہتمام گورنمنٹ سکولوں کے طلبہ و طالبات کے درمیان نعت خوانی اور تقریری مقابلوں کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی سجاد بلوچ اسسٹنٹ کمشنر پول اینڈ ڈیویلمنٹ کے ہمراہ تقریب میں خطاب کرتے ہو ے کیا ۔تقریب کی صدارت چیئرمین ڈیرہ تعلیمی بورڈ پروفیسر ڈاکٹر احسان اللہ نے کی، جبکہ سیکرٹری ڈاکٹر قیوم نواز،کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر قیصر انور، ڈائریکٹر سپورٹس غلام محمد جی ایم، بورڈ حکام، اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ تقریری مقابلے کا موضوع ''حضور اکرم ۖ بحیثیت معلم ''تھا۔کمشنر دائود خان نے کہا کہ طلبہ نے نعت خوانی اور تقریری مقابلوں میں شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، جس پر ان کے والدین اور اساتذہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ تعلیمی بورڈ کی جانب سے نصابی سرگرمیوں کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی بھی قابلِ تحسین اقدام ہے۔تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات میں پہلی پوزیشن کے لیے 10 ہزار روپے اور ٹرافی، دوسری پوزیشن کے لیے 7 ہزار روپے اور ٹرافی جبکہ تیسری پوزیشن کے لیے 5 ہزار روپے اور ٹرافی تقسیم کی گئیں۔ کمشنر دائود خان اور چیئرمین تعلیمی بورڈ پروفیسر ڈاکٹر احسان اللہ نے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کیے۔اس موقع پر چیئرمین ڈیرہ تعلیمی بورڈ پروفیسر ڈاکٹر احسان اللہ اور سیکرٹری ڈاکٹر قیوم نواز نے بورڈ کی جانب سے کمشنر دائود خان کو شیلڈ بھی پیش کی۔ اسسٹنٹ کمشنر سجاد بلوچ بھی تقریب میں موجود تھے۔چیئرمین تعلیمی بورڈ پروفیسر ڈاکٹر احسان اللہ نے کہا کہ نوجوان نسل میں سیرتِ نبوی ۖ اور تعلیماتِ نبوی ۖ کو اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی بورڈ طلبہ کی نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے آئندہ بھی اپنا کردار جاری رکھے گا۔

25/08/2026
تمام اہل وطن کو یوم آزادی پاکستان مبارک ہو
14/08/2026

تمام اہل وطن کو یوم آزادی پاکستان مبارک ہو

مورخہ24جولائی2026ءڈیرہ اسماعیل خان، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عوام اور میڈیا کا تعاون ناگزیر ہے، ریاست دشمن عناصر کے خلا...
24/07/2026

مورخہ24جولائی2026ء
ڈیرہ اسماعیل خان، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عوام اور میڈیا کا تعاون ناگزیر ہے، ریاست دشمن عناصر کے خلاف جنگ پوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے: سپیشل اسسٹنٹ ٹو چیف منسٹر خیبر پختونخوا برائے محکمہ داخلی و قبائلی امور طارق سعید۔ تفصیلات کے مطابق سپیشل اسسٹنٹ ٹو چیف منسٹر خیبر پختونخوا برائے محکمہ داخلہ و قبائلی امور طارق سعید، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ اور انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے ڈیرہ اسماعیل خان کے دورے کے موقع پر مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے حکومت، قانون نافذ کرنے والے اداروں، میڈیا اور عوام کو باہمی تعاون اور یکجہتی کے ساتھ اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ اس موقع پر کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن داؤد خان،ریجنل پولیس آفیسر غلام مبشر میکن، ضلعی انتظامیہ، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔سپیشل اسسٹنٹ ٹو چیف منسٹر طارق سعید نے کہا کہ حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور جنوبی اضلاع سمیت پورے صوبے میں امن و امان کی بحالی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست دشمن عناصر اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے اور عوام کے تعاون سے امن دشمن قوتوں کو ہر محاذ پر شکست دی جائے گی مگر اس کیلئے ہم سب کو ایک ٹیم کی طرح اور ایک پیج پر رہتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ امن کے قیام کیلئے ہم نے یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہے تاکہ جلد ہی اس فتنے سے نجات حاصل کر سکیں۔ہم نے اس میسج کو پھیلانا ہے کیونکہ یہ جنگ ایک بے بنیاد اور بے مقصد جنگ ہے کیونکہ اس کے دوران سوائے دہشت پھیلانے کے کچھ حاصل نہیں ہونا اور اس کا نقصان عوام اور علاقے پر پڑتا ہے اور روزمرہ زندگی متاثر ہوتی ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن اور جنوبی اضلاع میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، دہشت گردی کے حالیہ واقعات، حکومتی حکمت عملی اور آئندہ کے سکیورٹی اقدامات سے متعلق مختلف سوالات کیے، جن کے جواب میں حکام نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے کہا کہ حالیہ دہشت گردی کے واقعات، خصوصاً ٹانک اور جنوبی اضلاع میں پیش آنے والے سانحات پوری ریاست کے لیے ایک سنجیدہ چیلنج ہیں، تاہم حکومت اور سکیورٹی ادارے ان عناصر کے خلاف مربوط اور مؤثر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کیپیسٹی بڑھانے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔دہشتگردوں کو جو سپورٹ حاصل ہے ہم نے اس کا تدارک کرنا ہے۔ انٹیلیجنس اور اطلاعات کی بنیاد پر کاروائی عمل میں لاتے ہوئے بہت سے واقعات کو بچایا بھی جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف سکیورٹی اداروں کی نہیں بلکہ پوری قوم کی جنگ ہے۔چیف سیکرٹری نے عوام اور میڈیا سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریاستی اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں، مشکوک سرگرمیوں، شرپسند عناصر اور دہشت گردوں کی نقل و حرکت سے متعلق بروقت اور مستند معلومات متعلقہ اداروں تک پہنچائیں تاکہ فوری کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جانب سے دہشت گردوں کو کسی بھی قسم کی پناہ، سہولت یا تعاون فراہم نہ کرنا دہشت گردی کے خاتمے میں بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ذمہ دارانہ صحافت اور حقائق پر مبنی رپورٹنگ دہشت گردی کے خلاف قومی بیانیے کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ غیر مصدقہ اطلاعات اور افواہوں کے پھیلاؤ سے اجتناب کیا جائے تاکہ عوام میں بے چینی پیدا نہ ہو اور ریاستی ادارے مؤثر انداز میں اپنی ذمہ داریاں انجام دے سکیں۔قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام نے دہشتگرد ی کے خلاف جنگ میں بیش بہا قربانیاں پیش کی ہیں ابھی بھی اسی جذبے کی ضرورت ہے جو سانحہ اے پی ایس کے بعد قوم نے دکھایا لہذا دہشتگردی کی اس لہر کے دوران بھی اسی جذبے کا مظاہرہ کرنا ہے اور متحد ہو کر مقابلہ کر نا ہے۔انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا نے کہا کہ پولیس، قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان مکمل ہم آہنگی موجود ہے اور انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں مزید مؤثر بنائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عوامی تعاون ناگزیر ہے اور پولیس ہر شہری کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس کو مزید مضبوط بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ جدید اسلحہ بھی فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ دہشتگردوں کے خلاف موثر کاروائیوں کو یقینی بنایا جا سکے۔آخر میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حکومت، ضلعی انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے ادارے، میڈیا اور عوام باہمی اعتماد، تعاون اور ذمہ داری کے جذبے کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے تاکہ خیبرپختونخوا، بالخصوص جنوبی اضلاع میں دیرپا اور پائیدار امن کا قیام یقینی بنایا جا سکے۔ تمام اہم شخصیات نے دہشتگردوں کے حملے میں زخمی اہلکاروں کی عیادت کی جس کے بعد گزشتہ شب مانجھی خیل چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ نماز جنازہ مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔

Address

DIKHAN
Dera Ismail Khan
190050

Telephone

+929669280351

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Commissioner DIKhan Division posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Commissioner DIKhan Division:

Shortcuts

Share