05/09/2026
*ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*
*پریس ریلیز*
مورخہ :2026-09-05
*ایس ایچ او تھانہ چودھوان کی علاقہ مشران اور لیزان کمیٹی کے اراکین کے ساتھ اہم میٹنگ*
♦️ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ ریجن غلام مبشر کی خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈی پی او ڈیرہ کی ہدایت پر تھانہ چودھوان کے ایس ایچ او محمد سلیمان نے علاقہ مشران اور لیزان کمیٹی کے اراکین کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد کیا، جس میں علاقے کے وسیع تر مفاد، امن و امان کے قیام، متفرق جرائم کی روک تھام اور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف مؤثر کارروائیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں معززین اور کمیٹی ممبران نے پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ باہمی لڑائی جھگڑوں اور تنازعات کے خاتمے کے لیے اپنی کوششیں مزید تیز کی جائیں گی اور عوامی تنازعات کے حل کو اولین ترجیح دی جائے گی۔
ایس ایچ او چودھوان نے کہا کہ علاقہ مشران اور لیزان کمیٹی کے تعاون سے علاقے میں امن و امان کے قیام اور جرائم کے خاتمے کے لیے مزید مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔
*ترجمان ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*