Civil Defence DIKhan

Civil Defence DIKhan Official Fb Page of Civil Defence DIKhan, Mr Alamgir Khan is Current CDO DIKhan.

22/08/2026
21/08/2026
*سول ڈیفنس آفس ڈیرہ اسماعیل خان — فائر سیفٹی انسپکشن رپورٹ* تاریخ: 21-08-2026ڈائریکٹر سول ڈیفنس، حکومتِ خیبر پختونخوا جن...
21/08/2026

*سول ڈیفنس آفس ڈیرہ اسماعیل خان — فائر سیفٹی انسپکشن رپورٹ*
تاریخ: 21-08-2026
ڈائریکٹر سول ڈیفنس، حکومتِ خیبر پختونخوا جناب طارق حسین کی خصوصی ہدایات پر انچارج سول ڈیفنس آفس ڈیرہ اسماعیل خان جناب عالمگیر خان نے انسٹرکشنل اسٹاف کے ہمراہ ڈیرہ اسماعیل خان کے مختلف پٹرول پمپس، ایل پی جی شاپس و ایجنسیز اور کیمیکل فیکٹریز کا تفصیلی فائر سیفٹی معائنہ کیا۔ دورانِ معائنہ فائر سیفٹی انتظامات، فائر فائٹنگ آلات کی دستیابی، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری اور دیگر حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ جن مقامات پر حفاظتی انتظامات تسلی بخش نہیں تھے، وہاں متعلقہ مالکان و انتظامیہ کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے فوری طور پر خامیوں کو دور کرنے اور مقررہ فائر سیفٹی اصولوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات دی گئیں۔ سول ڈیفنس ٹیم نے اس موقع پر متعلقہ افراد کو آگ سے بچاؤ، ہنگامی صورتحال میں بروقت اقدامات اور انسانی جانوں و قیمتی املاک کے تحفظ کے لیے ضروری حفاظتی تدابیر اپنانے کی خصوصی ہدایات بھی دیں۔

*سول ڈیفنس آفس ڈیرہ اسماعیل خان* تاریخ: 18-08-2026اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر ڈیرہ اسماعیل خان ڈاکٹر حامد صدیق کی خصوصی ہدایا...
18/08/2026

*سول ڈیفنس آفس ڈیرہ اسماعیل خان*
تاریخ: 18-08-2026
اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر ڈیرہ اسماعیل خان ڈاکٹر حامد صدیق کی خصوصی ہدایات پر انچارج سیول ڈیفنس آفس ڈیرہ اسماعیل خان عالمگیر خان نے اپنی ٹیم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انڈسٹریز اور پولیس حکام کے ہمراہ ڈیرہ اسماعیل خان کے مختلف پٹرول پمپس کا مشترکہ انسپکشن کیا۔ دورانِ انسپکشن پٹرول پمپس پر فائر سیفٹی کے انتظامات، فائر فائٹنگ آلات کی دستیابی و فعالیت، ایمرجنسی کی صورت میں حفاظتی اقدامات اور دیگر ضروری سیفٹی پروٹوکولز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ پٹرول پمپس کے گیج/میٹرز کی درستگی، پٹرولیم مصنوعات کی کوالٹی اور مقررہ حفاظتی و انتظامی معیار کی پابندی بھی چیک کی گئی، جبکہ متعلقہ پٹرول پمپس کے لائسنس، رجسٹریشن، اجازت ناموں اور دیگر لازمی دستاویزات کی بھی مکمل جانچ پڑتال کی گئی۔ انسپکشن ٹیم نے پٹرول پمپس کے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ عوامی جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام مقررہ فائر سیفٹی اور قانونی تقاضوں پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور کسی بھی قسم کی کمی یا خامی کو فوری طور پر دور کیا جائے۔ مشترکہ انسپکشن کا بنیادی مقصد پٹرول پمپس پر فائر سیفٹی اور حفاظتی معیار کو مزید مؤثر بنانا، پٹرولیم مصنوعات کے معیار اور پیمائش میں شفافیت یقینی بنانا اور کسی بھی ممکنہ حادثے یا آتشزدگی کے خطرے کی بروقت روک تھام کرنا تھا۔

ڈیرہ اسماعیل خان، 17 اگست 2026: ڈائریکٹر سول ڈیفنس خیبر پختونخوا کی ہدایات پر انچارج سول ڈیفنس ڈیرہ اسماعیل خان عالمگیر ...
17/08/2026

ڈیرہ اسماعیل خان، 17 اگست 2026: ڈائریکٹر سول ڈیفنس خیبر پختونخوا کی ہدایات پر انچارج سول ڈیفنس ڈیرہ اسماعیل خان عالمگیر خان نے انسٹرکشنل اسٹاف کے ہمراہ مختلف پٹرول پمپس اور LPG شاپس کا فائر سیفٹی معائنہ کیا۔ فائر ایکسٹنگوشرز، ہنگامی اخراج اور دیگر حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ ناقص انتظامات پر اصلاحی ہدایات اور قانونی تقاضوں کے مطابق نوٹسز جاری کیے گئے۔ سول ڈیفنس حکام نے کہا کہ فائر سیفٹی قوانین پر عملدرآمد کے لیے معائنہ و نگرانی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مورخہ: 17 اگست 2026خیبر پختونخوا کی پہلی ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن پالیسی 2026 کا باقاعدہ اجراء(پشاور): خیبر پختونخوا حکومت نے ...
17/08/2026

مورخہ: 17 اگست 2026

خیبر پختونخوا کی پہلی ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن پالیسی 2026 کا باقاعدہ اجراء

(پشاور): خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن (DRR) پالیسی 2026 باقاعدہ طور پر لانچ کر دی، جسے صوبے میں قدرتی آفات سے نمٹنے، نقصانات کم کرنے، پیشگی تیاری اور عوام کے تحفظ کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل قرار دیا گیا ہے۔
ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن پالیسی 2026 صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) خیبر پختونخوا نے جرمن حکومت اور GIZ پاکستان کے تعاون سے تیار کی ہے۔
اس سلسلے میں پشاور میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر اطلاعات شفیع اللہ جان تھے۔ تقریب میں سیکرٹری ریلیف، بحالی و آبادکاری خیبر پختونخوا سہیل خان، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا عارف اللہ اعوان، جرمن حکومت کی نمائندہ ڈاکٹر ماریا بوڈن بین ڈر اور ایڈاپٹو سوشل پروٹیکشن GIZ پاکستان کی پراجیکٹ ہیڈ مس یوہانا کونوس سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے قدرتی اور موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والے خطرات میں اضافے پر روشنی ڈالی اور آفات سے نمٹنے کے لیے پیشگی تیاری، خطرات میں کمی اور اداروں کے درمیان بہتر رابطہ کاری کی ضرورت پر زور دیا۔
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا عارف اللہ اعوان نے تقریب میں DRR پالیسی 2026 کے حوالے سے تفصیلی پریزنٹیشن دی۔ انہوں نے پالیسی کے مقاصد، اہم نکات اور اس کی ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس پالیسی کے ذریعے آفات کے بعد صرف امدادی کارروائیوں تک محدود رہنے کے بجائے آفات کے خطرات کی روک تھام، پیشگی تیاری، نقصانات میں کمی اور بہتر منصوبہ بندی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ DRR پالیسی 2026 کے تحت متعلقہ سرکاری محکموں، اداروں، ترقیاتی شراکت داروں اور مقامی آبادی کے درمیان رابطہ کاری کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ خطرات کی نشاندہی، ابتدائی وارننگ سسٹم، عوامی آگاہی، ہنگامی تیاری اور ڈیزاسٹر ریزیلینٹ ترقی کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیگر معزز مہمانوں نے DRR پالیسی کی تیاری اور اجراء کو سراہا اور کہا کہ موجودہ دور میں موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر اس طرح کی جامع پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
مہمان خصوصی صوبائی وزیر اطلاعات میاں شفیع اللہ جان نے DRR پالیسی 2026 کی تیاری اور اجراء پر PDMA، ریلیف، بحالی و آبادکاری محکمہ، جرمن حکومت اور GIZ پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث قدرتی آفات کے خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے، اس لیے آفات سے پہلے تیاری، خطرات میں کمی اور عوام کو محفوظ بنانے کے لیے مربوط اقدامات ناگزیر ہیں۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے خیبر پختونخوا کی پہلی DRR پالیسی 2026 کی تیاری کو ایک اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پالیسی پر مؤثر عملدرآمد کے ذریعے صوبے میں آفات سے نمٹنے کی صلاحیت کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔
تقریب کے دوران مقررین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پالیسی کی کامیابی کے لیے اس پر مؤثر عملدرآمد، اداروں کے درمیان مضبوط رابطہ کاری اور عوام کی بھرپور شمولیت ضروری ہے۔
تقریب کے اختتام پر صوبائی وزیر اطلاعات شفیع اللہ جان نے DRR پالیسی 2026 کی تیاری اور حتمی شکل دینے میں اہم کردار ادا کرنے والے افسران، ماہرین اور شراکت دار اداروں کے نمائندوں میں خصوصی شیلڈز تقسیم کیں۔
تقریب کا اختتام خیبر پختونخوا کو ایک محفوظ، بہتر طور پر تیار اور آفات کے مقابلے میں مضبوط صوبہ بنانے کے عزم کے ساتھ ہوا۔

Relief Rehabilitation & Settlement Department KPAqib Ullah Khan Government of Khyber Pakhtunkhwa NDMA GIZ,German International CooperationDirectorate General Information & PRs, KPChief Secretary Khyber PakhtunkhwaChief Minister Khyber Pakhtunkhwa

*فائر سیفٹی انسپکشن رپورٹ* تاریخ: 17-08-2026ڈائریکٹر سول ڈیفنس خیبر پختونخوا کی ہدایات پر سول ڈیفنس آفس ڈیرہ اسماعیل خان...
17/08/2026

*فائر سیفٹی انسپکشن رپورٹ*
تاریخ: 17-08-2026
ڈائریکٹر سول ڈیفنس خیبر پختونخوا کی ہدایات پر سول ڈیفنس آفس ڈیرہ اسماعیل خان کے انچارج عالمگیر خان نے انسٹرکشنل اسٹاف کے ہمراہ ڈیرہ اسماعیل خان کے مختلف پٹرول پمپس اور LPG شاپس کا فائر سیفٹی کے حوالے سے معائنہ کیا۔ دورانِ معائنہ فائر سیفٹی انتظامات، فائر ایکسٹنگوشرز کی دستیابی و حالت، ہنگامی اخراج کے راستوں، حفاظتی تدابیر اور دیگر ضروری احتیاطی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ مالکان و عملہ کو فائر سیفٹی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری حفاظتی انتظامات مکمل رکھنے اور عوام و عملے کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ جہاں فائر سیفٹی انتظامات ناکافی پائے گئے وہاں متعلقہ افراد کو ضروری اصلاحی اقدامات کی ہدایات اور قانونی تقاضوں کے مطابق نوٹسز جاری کیے گئے۔ سول ڈیفنس ٹیم نے واضح کیا کہ عوامی مقامات پر فائر سیفٹی قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے معائنہ اور نگرانی کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

*سول ڈیفنس آفس ڈیرہ اسماعیل خان — دریائے سندھ میں پٹرولنگ* تاریخ: 15 اگست 2026اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر ڈیرہ اسماعیل خان حا...
15/08/2026

*سول ڈیفنس آفس ڈیرہ اسماعیل خان — دریائے سندھ میں پٹرولنگ*
تاریخ: 15 اگست 2026
اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر ڈیرہ اسماعیل خان حامد صدیق کی ہدایات پر انچارج سول ڈیفنس آفس ڈیرہ اسماعیل خان عالمگیر خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر پٹرولنگ کی اور دفعہ 144 کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس دوران کشتی بانوں کی رجسٹریشن اور متعلقہ دستاویزات چیک کی گئیں اور کشتیوں میں 10 سے زائد سواریاں بٹھانے سے سختی سے منع کیا گیا۔ شہریوں کو دریائے سندھ میں نہانے، دریا کے قریب غیر ضروری نقل و حرکت اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی سے گریز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے حفاظتی اقدامات کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔ سول ڈیفنس ٹیم نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر نگرانی اور پٹرولنگ کا سلسلہ جاری رکھا۔

Address

New Bannu Chungi Near National Bank Pakistan, DIKhan
Dera Ismail Khan

Telephone

+92966933282

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Civil Defence DIKhan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Civil Defence DIKhan:

Shortcuts

Share