24/10/2025
ہنگو: بلیامینہ میں یکے بعد دیگرے دو دھماکوں نے شہر ہلا کر رکھ دیا۔ پہلے دھماکے کے بعد ایس پی آپریشن ہنگو اسد زبیر جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے پہنچے، اسی دوران ان کی گاڑی کے قریب دوسرا دھماکہ ہوا، جس میں ایس پی اسد زبیر، گن مین داؤد اور ڈرائیور عاطف موقع پر شہید ہو گئے۔ دھماکوں میں دو دیگر اہلکار زخمی ہوئے جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔