02/02/2026
تیراہ متاثرین بارے باڑہ سیاسی اتحاد کے وفد کا قائد حزب اختلاف ڈاکٹر عباداللہ خان سے اسمبلی میں ملاقات
تیراہ آپریشن کے حوالے سے صوبائی حکومت کا منظم پروپیگنڈا مہم جاری ہے، ڈاکٹر عباداللہ خان
آپریشن جیسے حساس معاملے کو وفاق پر ڈالنا گمراہ کن حکمتِ عملی قرار، ڈاکٹر عباداللہ خان
متاثرین کے اندراج میں سیاسی مداخلت اور کرپشن پر شدید تحفظات ہیں، ڈاکٹر عباداللہ خان
وزیرِ اعلیٰ کی جانب سے چندہ مانگنا اپنی کرپشن چھپانے کے مترادف ہے، ڈاکٹر عباداللہ خان
صوبائی حکومت کی طرف سے متاثرین کو تاحال کوئی عملی امداد نہیں ملی، ڈاکٹر عباداللہ
سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کی جانب سے غلط تاثر پھیلایا جا رہا ہے، ڈاکٹر عباداللہ خان
متاثرین کے مسائل کو سیاست سے بالاتر ہو کر حل کرنا ہوگا، ڈاکٹر عباداللہ خان
25 ستمبر کے جرگے میں تمام متعلقہ فریقین موجود تھے لیکن اب منہ پھیرنا ذمی داری سے بھاگنا ہے، ڈاکٹر عباداللہ خان
آپریشن کی اجازت دے کر بعد ازاں ذمہ داری سے منہ موڑنا عجیب منطق ہے، ڈاکٹر عباداللہ خان
امن و امان اور تیراہ متاثرین کی بحالی اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر عباداللہ خان
قومی جرگے نے صوبائی حکومت کی پالیسیوں کو مسترد کیا، ڈاکٹر عباداللہ خان
حکومت کے ساتھ متعدد جرگوں کے باوجود وعدہ خلافی سے مسائل میں اضافہ ہے، ڈاکٹر عباداللہ خان
وفد اور قائد حزب اختلاف نے متفقہ طور پر مطالبہ کیا کہ
سیاسی بیانیہ ترک کر کے فوری اور عملی اقدامات کیے جائیں، ڈاکٹر عباداللہ خان