01/09/2026
پولیس لائنز ڈی جی خان میں شہید ہیڈ کانسٹیبل محمد عمران کی نماز جنازہ مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا
پولیس کے چاک و چوبند دستے کی شہید ہیڈ کانسٹیبل محمد عمران کو سلامی
ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان اور کمشنر اشفاق احمد چوہدری سمیت اعلیٰ افسران کی نماز جنازہ میں شرکت
شہید محمد عمران کے جسد خاکی پر ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب اور کمشنر ڈی جی خان کی طرف سے پھولوں کی چادریں اور بلندی درجات کی دعا
نماز جنازہ میں وکلاء، میڈیا نمائندگان، سیاسی و سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک