10/04/2023
💥درسِ فتاویٰ رضویہ شریف💥
شرعی سفر کی 92 کلو میٹر ہے
✒️ابورضا محمد عمران عطاری عفی عنہ متخصص فی الفقہ
سوال اگر ہم 80 کلو میٹر فاصلے پر سفر کریں تو کیا نماز قصر پڑھیں گے یا پوری❓
*الجـــــوابــــــــــــ" بعون الملک الوھّاب*
مذکورہ صورت میں اگر آپ کا سفر 92 کلو میٹر سے کم ہے تو آپ قصر نماز نہیں پڑھیں گے بلکہ پوری نماز پڑھیں گے..
(فتاویٰ رضویہ میں ہے) کہ شرعی مسافر وہ شخص ہے جو ساڑھے ستاون میل/ یعنی تقریباً 92 کلومیٹر/ دور جانے کے ارادے سے اپنے شہر کی حدود سے باہر نکل گیا ہو یا اتنے فاصلے پر کسی جگہ پہنچ کر پندرہ دنوں سے کم ٹھہرنے کی نیت کی ہو-
*(فتاویٰ رضویہ جلد 8 صفحہ 270رضا فاؤنڈیشن لاہور)*
*واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم ﷺ*