07/11/2025
رکن پنجاب اسمبلی جناب محمد حنیف پتافی نے پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد بلال سعید، ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر شاہد حسین مگسی اور پرنسپل نرسنگ کالج نسیم اختر کے ہمراہ کالج آف نرسنگ ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران ایم پی اے محمد حنیف خان پتافی نے مختلف کلاس رومز اور شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ اساتذہ و طالبات سے ملاقات کی اور تدریسی ماحول کا جائزہ لیا۔ انہوں نے شجرکاری مہم کے تحت کالج کے احاطے میں پودا بھی لگایا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایم پی اے محمد حنیف خان پتافی نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان کے نرسنگ کالج کو پنجاب کا مثالی ادارہ بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ طالبات کے لیے اضافی کلاس رومز، لیبارٹریز اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو ذاتی طور پر درخواست پیش کی جائے گی۔رکن اسمبلی نے ڈیڑھ کروڑ روپے کی لاگت سے کالج کی ری ویمپنگ اور پارک بیوٹیفکیشن کے کاموں کا بھی جائزہ لیا اور انہیں تسلی بخش قرار دیا۔
محترم ایم پی اے محمد حنیف خان پتافی نے اس موقع پر نرسنگ کے شعبے میں ڈیرہ غازی خان کی طالبات کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا