Deputy Commissioner Dera Ghazi Khan

Deputy Commissioner Dera Ghazi Khan گورنمنٹ آف پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ڈی جی خان محرم الحرام کے بہتر انتظامات کےلئے متحرک• ڈپٹی کمشنر ...
20/06/2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر

ضلعی انتظامیہ ڈی جی خان محرم الحرام کے بہتر انتظامات کےلئے متحرک

• ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد اور ڈی پی او صادق بلوچ کا دورہ سخی سرور

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ حافظ عمر سعید اور دیگر افسران ہمراہ

ڈپٹی کمشنر و ڈی پی او کی امام بارگاہ آمد، مجلس میں خصوصی شرکت کی

محرم کے جلوس و مجالس کے روٹس کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے انتظامات کا جائزہ

جلوسوں اور مجالس کے منتظمین و لائسنس داران سے ملاقاتیں کرکے مسائل اور تجاویز پر گفتگو کی

محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی، صفائی اور سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

ضلعی انتظامیہ کا عزاداروں کو پرامن ماحول فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ

سخی سرور کے بچوں میں آم تقسیم، ڈپٹی کمشنر کا عوام سے خوشگوار انداز میں رابطہ

محرم الحرام دین اسلام کا مقدس اور باعظمت مہینہ ہے، محمد عثمان خالد

بین المسالک ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، ڈپٹی کمشنر

محراب و منبر سے اتحاد، امن اور رواداری کا پیغام دیا جائے، محمد عثمان خالد

کسی بھی مسلک یا فرقے کی دل آزاری نہ کی جائے، ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد

#𝑫𝒆𝒓𝒂𝑮𝒉𝒂𝒛𝒊𝑲𝒉𝒂𝒏

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خصوصی احکامات پر محرم الحرام میں تونسہ شریف میں  ٹھنڈے پانی کی سبیل کا اہتمام، عزادارا...
20/06/2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خصوصی احکامات پر محرم الحرام میں تونسہ شریف میں ٹھنڈے پانی کی سبیل کا اہتمام، عزادارانِ حسینؓ کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنا دی گئی۔

#𝑫𝒆𝒓𝒂𝑮𝒉𝒂𝒛𝒊𝑲𝒉𝒂𝒏

18/06/2026
ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان محمد عثمان خالد کا بارش کے بعد رات گئے شہر کا ہنگامی دورہ بارش کے بعد صورتحال کو معمول پر لانے کیلئ...
18/06/2026

ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان محمد عثمان خالد کا بارش کے بعد رات گئے شہر کا ہنگامی دورہ

بارش کے بعد صورتحال کو معمول پر لانے کیلئے تمام ادارے فیلڈ میں متحرک

ڈپٹی کمشنر نے خود فیلڈ میں جاکر بارش کے پانی کی نکاسی کے انتظامات کا جائزہ لیا

ڈپٹی کمشنر نے شہر کے اہم چوکوں اور شاہراہوں کا تفصیلی دورہ کیا

ڈپٹی کمشنر نے محرم کے جلوس و مجالس کے روٹس کا بھی معائنہ

جلوسوں اور مجالس کے منتظمین و لائسنس داران سے ملاقاتیں

محرم انتظامات سے متعلق مسائل سنے اور فوری حل کیلئے احکامات جاری

عوامی سہولیات اور محرم سکیورٹی انتظامات پر خصوصی توجہ ہے

شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح، ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد

اسسٹنٹ کمشنر صدر تیمور عثمان، چیف آفیسر ضلع کونسل اور دیگر افسران ہمراہ

ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر تیمور عثمان کا بی ایچ یو چھابری زیریں اور آر ایچ سی شاہ صدر دین کا ...
16/06/2026

ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر تیمور عثمان کا بی ایچ یو چھابری زیریں اور آر ایچ سی شاہ صدر دین کا دورہ

انہوں نے طبی سہولیات، ادویات کے دستیابی، صفائی ستھرائی اور عملے کی حاضری کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کو مزید بہتر بنانے اور عوام کو معیاری طبی خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

محرم الحرام کے انتظامات کی مانیٹرنگ  کےلئے ضلعی انتظامیہ متحرک۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد عثمان خالد کی ہدایت پر اسسٹ...
16/06/2026

محرم الحرام کے انتظامات کی مانیٹرنگ کےلئے ضلعی انتظامیہ متحرک۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد عثمان خالد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صدر تیمور عثمان نے شاہ صدر دین کا دورہ کیا۔ محرم الحرام کے انتظامات، سہولیات اور سکیورٹی اقدامات، جلوسوں اور مجالس کے روٹس کا معائنہ کرتے ہوئے صفائی انتظامات چیک کئے۔

تحصیل منیجر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عمر مجتبیٰ لغاری اور ستھرا پنجاب ایجنسی کے افسران ہمراہ تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر تیمور عثمان نےمحرم الحرام کے دوران عزاداروں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے،جلوسوں کے روٹس پر صفائی ستھرائی کے انتظامات مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔

محرم الحرام سکیورٹی کے پیش نظر یکم تا 10 محرم الحرام تک صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ۔ دفعہ 144 کا نفاذ محرم الحرام کے دورا...
16/06/2026

محرم الحرام سکیورٹی کے پیش نظر یکم تا 10 محرم الحرام تک صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ۔ دفعہ 144 کا نفاذ محرم الحرام کے دوران امن و امان اور مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے کیا گیا ہے

ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد کی زیر صدارت ضلع کی کارکردگی اور کے پی آئیز کا جائزہ اجلاس منعقدڈپٹی کمشنر نے محکموں کی کارکر...
16/06/2026

ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد کی زیر صدارت ضلع کی کارکردگی اور کے پی آئیز کا جائزہ اجلاس منعقد

ڈپٹی کمشنر نے محکموں کی کارکردگی میں بہتری لانے اور صوبائی درجہ بندی میں نمایاں مقام حاصل کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کی ہدایت کی

فیک ڈیٹا اپ لوڈ کرنے اور غلط رپورٹنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر۔

تمام تحصیلوں میں روزانہ کی بنیاد پر ڈیٹا اور تصاویر کی تصدیق کو یقینی بنانے کی ہدایت۔

فیک انٹری یا غیر مصدقہ معلومات کی صورت میں متعلقہ افسران جوابدہ ہونگے

اے آئی یا ایڈیٹ شدہ تصاویر اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی

ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز کو روزانہ فیلڈ میں متحرک رہنے اور عوامی مسائل کے فوری حل کی ہدایت کی

چیف آفیسرز، تحصیلداروں اور فیلڈ عملے کو دفاتر تک محدود رہنے کے بجائے عملی نگرانی بڑھانے کی تاکید

سول ڈیفنس فورس کو فیلڈ مانیٹرنگ اور کارکردگی کے جائزے کے عمل میں مزید مؤثر انداز میں استعمال کرنے کی ہدایت

سوشل میڈیا پر عوامی شکایات کی مؤثر مانیٹرنگ اور فوری ازالے کے لیے جامع حکمت عملی اختیار کرنے کا فیصلہ

واسا، پی ایچ اے اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو سوشل میڈیا شکایات کے بروقت حل کی ہدایت۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی انسپکشن مہم کے تحت تمام فیلڈ سرگرمیوں کو جیو ٹیگڈ اور شفاف بنانے پر زور

ہسپتالوں، پارکوں، گرین بیلٹس، بس اسٹینڈز، واش رومز، مین ہولز اور صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت

پارکوں کی تزئین و آرائش، اسٹریٹ لائٹس کی بہتری اور شہری سہولیات میں اضافے کے لیے خصوصی اقدامات کی ہدایت۔

کارکردگی بہتر نہ بنانے اور فیک انٹریز میں ملوث افسران کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ۔

نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی تحصیلوں اور محکموں کی حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی سرٹیفکیٹس دیے جائیں گے

Address

Dera Ghazi Khan
32200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deputy Commissioner Dera Ghazi Khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Deputy Commissioner Dera Ghazi Khan:

Share