Darra Adam Khel Library درہ آدم خیل لائبریری

Darra Adam Khel Library  درہ آدم خیل لائبریری A place to light, to grow, to build. Come and help your generation.

10/12/2025

پشاور: ادبیاتِ اطفال خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام ایک روزہ ادبی میلہ اختتام پذیر

پشاور میں ادبیاتِ اطفال خیبر پختونخوا کی جانب سے منعقدہ ایک روزہ ادبی میلہ بھرپور کامیابی اور ایک نئی امید کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ پروگرام میں پشاور، درہ آدم خیل اور کوہاٹ کے مختلف سکولوں کے بچوں نے شرکت کرکے یہ ثابت کردیا کہ آج کے بچے ہی کل کا روشن مستقبل ہیں اور یہ مستقبل نئے لکھاریوں اور تربیت یافتہ نوجوان ذہنوں کے ہاتھوں میں ہے۔
تقریب میں معروف شخصیات اور ادب اطفال سے وابستہ نامور لکھاریوں ڈاکٹر سیما شفیع، ڈاکٹر راج آفریدی، شاہ محمود مہمند، اے وسیم خٹک، نازیہ نزی، ارشد سلیم، شاہد شیزاری، فواد شیرازی، گل ارباب، کلثوم زیب اور سدرۃ المنتہی سمیت متعدد شخصیات نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگائے جبکہ 2025 میں شائع ہونے والی بچوں کی کتابوں کی رونمائی بھی کی گئی۔
یہ اپنی نوعیت کا پہلا ادب اطفال میلہ تھا جس میں روایتی تقریروں کی بجائے بچوں کو بھرپور موقع فراہم کیا گیا کہ وہ اسٹیج پر اپنی صلاحیتوں کا اظہار کریں۔
تقریب میں بشریٰ فرخ اور اے آئی جی نائلہ کی خصوصی شرکت بھی قابل ذکر رہی۔ شرکاء نے اسے خیبر پختونخوا کے لئے "ایک روشن صبح" سے تعبیر کیا کیونکہ بچوں کے نام سے اس نوعیت کا کوئی ایونٹ اس سے قبل منعقد نہیں کیا گیا تھا، جو اب کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ اس محفل کی بڑی خوبی یہ تھی کہ درہ آدم خیل لائبریری کے ہونہار بچوں نے مختلف ایونٹس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔
لائبریری منتظم نجات حسین صاحب اور مختلف ایونٹس کے رہبر شیر کریم صاحب نے بچوں کی خاطر اپنی مصروفیات ترک کیں اور بچوں کو پشاور کے اس میلے میں شرکت کرنے لے آئے ۔
اس کے ساتھ درہ آدم خیل لائبریری نے مختلف سیشن میں انعامات کو سپانسر کرکے علاقے کا نام روشن کیا۔

11/11/2025
عید مبارک 🌙تقبل اللہ منا و منکم !
30/03/2025

عید مبارک 🌙
تقبل اللہ منا و منکم !

عالم اسلام اور بالخصوص اہالیان پاکستان کو ماہ رمضان کی بابرکت ساعتیں مبارک۔ اللہ کریم ہمیں ماہ رمضان کی تمام برکات سمیٹن...
01/03/2025

عالم اسلام اور بالخصوص اہالیان پاکستان کو ماہ رمضان کی بابرکت ساعتیں مبارک۔ اللہ کریم ہمیں ماہ رمضان کی تمام برکات سمیٹنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

Pride of Darra
14/02/2025

Pride of Darra

  #کسوٹی
13/02/2025


#کسوٹی

Pride of Darra 2k25
11/02/2025

Pride of Darra 2k25

Address

Malak Plaza, Darra Bazar, Darra Adam Khel
Darra

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Darra Adam Khel Library درہ آدم خیل لائبریری posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category