Ameer Azad Khan Public Library Kharan

Ameer  Azad Khan Public Library Kharan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Ameer Azad Khan Public Library Kharan, Library, Dalbandin.

The soul purpose of this page is to turn the attention of the youngsters to sit in Library and to read more and more books � as well as to resolve the Educational issues faced by the Learners.

07/07/2023

کسی بھی قوم کی تعمیر میں بنیادی اقدار ہی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ عروج و زوال کے اسباب بھی بنیادی اقدار ہی میں ہوتے ہیں۔ چونکہ علم ہمیشہ عمل کا امام ہوتا ہے، لہٰذا بنیادی اقدار صحیح علم سے ہی آتی ہیں اور درست علم مطالعۂ کتب سے حاصل ہوتا ہے جس سے سوچ وسیع اور انسان کا ذہہن اس سطح تک رسائی پاسکتا ہے جہاں سے اعلی و ادنی کا فرق جان سکے۔ اچھی اور مفید کتابوں کے مطالعہ سے ہی انسان کی زندگی میں سکون اور اطمینان جیسی اعلیٰ اور مطلوبہ صفات پیدا ہوسکتی ہیں اور سب سے ضروری یہ کہ علم و طلب کو اپنے لگن اور شوق سے پورا کرنا ہوتا ہے۔
مطالعہ کتب کا ذوق بڑھانے کے سلسلے میں سب سے زیادہ رول اساتذہ اور اسکول انتظامیہ ادا کر سکتی ہے۔ اپنے اسکولوں میں اچھی لائبریری قائم کرنے کے بعد طلبہ کو کتابوں کامطالعہ اور بعد میں حاصل مطالعہ کو بیان کرنے کا رواج اگر قائم کیا جائے تو بچپن ہی سے ایک بچے کے اندر یہ عادت گھرکر جائے گی۔ ساتھ ہی والدین کوچاہیے کہ اپنے بچوں کو نئی نئی کتابیں خرید نے پر اُن کی ستائش کریں۔

05 نومبر 2020ڈپٹی کمشنر خاران جناب عبدالسلام خان اچکزئی صاحب نے امیر آزاد خان نوشیروانی پبلک لائبریری کا وزٹ کیا۔ڈپٹی کم...
05/11/2020

05 نومبر 2020

ڈپٹی کمشنر خاران جناب عبدالسلام خان اچکزئی صاحب نے امیر آزاد خان نوشیروانی پبلک لائبریری کا وزٹ کیا۔
ڈپٹی کمشنر خاران نے لائبریری کے لیے بیش بہا کتابوں کا تحفہ لائبریری اسسٹنٹ منیر احمد کے حوالے کیا۔
ڈپٹی کمشنر خاران نے لائبریری میں ریڈنگ روم اور کمپیوٹر لیب کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر خاران نے لائبریری میں طلباء سے بھی حال حوال کیا۔
ڈپٹی کمشنر خاران جناب عبدالسلام خان اچکزئی صاحب نے کہا کہ کتابوں سے دوستی انسان کے علم میں اضافہ کرتا ہے اور انسان کی فکری اور شعوری قابلیت بڑھ جاتی ہے اور شخصیت میں نکھار پیدا ہوتی ہے۔
ڈپٹی کمشنر خاران جناب عبدالسلام خان اچکزئی صاحب نے لائبریری کی بہترین دیکھ بھال پر لائبریری انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ فیمیل اسٹوڈنٹس کے لیے بہت جلد ریڈنگ روم کا علیحدہ بندوبست کریں گے۔
ڈپٹی کمشنر خاران نے کمپیوٹر لیب کو فنکشنل اور دیگر مسائل کو حل کرنے کی یقین دھانی بھی کرائی۔

الیاس سرتاج پی آر او ٹو ڈپٹی کمشنر خاران

We need Booksالسلام وعلیکم واجہ،۔                 امیر آذاد خان پبلک لائبریری خاران کیلئے اگر کوئی علم دوست شخصیت ( لاہو...
14/02/2020

We need Books
السلام وعلیکم واجہ،۔
امیر آذاد خان پبلک لائبریری خاران کیلئے اگر کوئی علم دوست شخصیت ( لاہور،کراچی،گوادر،اوتھل،خضدار،کوئٹہ،نوشکی،خاران و دیگر شہروں میں) کتابیں ھدیہ کرنا چاہتا ہے تو وہ ضرورہمارے رضا کاروں سےتعاون فرمائیں آپ لوگوں کا یہ عظیم عطیہ محض تعاون نہیں رہے گا بلکہ نوجوانوں کیلئے کتب بینی کا راستہ اور مستقبل کیلئے ایک عروج کا سبب ہوگا ۔۔
رابطہ نمبرز :
لاہور:
کریم بلوچ
03318355244
کراچی:
جنید بلوچ
03368467362
کوئٹہ :
اشفاق بلوچ
+92 332 8799794
اوتھل :
فرید بلوچ
+92 333 3171952
خضدار:
انجینئر ازلان شاہ بلوچ
03336618813
گوادر:
محمد آصف سہر
+92 344 8250557
نوشکی:
محسن خان نوشیروانی
+923331271885
خاران :
قدرت شمس
03331589133
انجینئرشعیب بلوچ
03318373949

(شکریہ واجہ حاجی صہیب ساسولی صاحب منیجر زیڈ اے مویورز کمپنی)امیر آزاد خان نوشیروانی پبلک لائبریری خاران کو کتابیں عطیہ ک...
01/02/2020

(شکریہ واجہ حاجی صہیب ساسولی صاحب منیجر زیڈ اے مویورز کمپنی)
امیر آزاد خان نوشیروانی پبلک لائبریری خاران کو کتابیں عطیہ کرتے ہوئے۔
انسانی تہذیب کے ارتقاء کی تاریخ کتاب اور لائبریری کے ذکر بغیر مکمل نہیں ہوسکتی ۔ کتاب ، مکتب اور لائبریریاں ہماری تعلیمی زندگی کے قیمتی سرمایہ ہیں ۔لائبریری ایک ایسا ادارہ ہے جہاں کتابوں کی شکل میں انسانی خیالات ، تجربات اور مشاہدات کی حفاظت کی جاتی ہے تاکہ ایک شخص کے خیالات سے نہ صرف اس کی نسل کے ہزاروں افراد بلکہ اس کے بعد آنے والی نسلوں کے افراد بھی استفادہ کرسکیں۔

بیس سال بعد ناولٹ کے مصنف اور انتہائی کمال کے رائٹر جناب شیر کوہ سید صاحب سے امیر آزاد خان پبلک لائبریری کیلئے کتابیں وص...
26/01/2020

بیس سال بعد ناولٹ کے مصنف اور انتہائی کمال کے رائٹر جناب شیر کوہ سید صاحب سے امیر آزاد خان پبلک لائبریری کیلئے کتابیں وصول کرتے ہوئے ،
اب شاہ صاحب کی ناولٹ لائبریری میں بھی پڑھنے کیلئے میسر ہوگی ،
شکریہ۔۔❤❤👍❤❤

Ameer Azad Khan Public library Kharan .To promote reading culture in the society by providing books at your doorstep.
02/01/2020

Ameer Azad Khan Public library Kharan .
To promote reading culture in the society by providing books at your doorstep.

شکریہ ( محترم محمد آصف سہر صاحب)امیر آزاد خان نوشیروانی پبلک لائبریری خاران کو عطیہ کردہ کتابیں۔۔ کتابوں سے ہی طاقتور مع...
01/01/2020

شکریہ ( محترم محمد آصف سہر صاحب)
امیر آزاد خان نوشیروانی پبلک لائبریری خاران کو عطیہ کردہ کتابیں۔۔
کتابوں سے ہی طاقتور معاشرہ بنتا ہے،خواندہ معاشرہ کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، ملک و قوم کی تقدیر بدل سکتی ہیں ،قاری کو تا دمِ حیات زندگی آداب،نشیب و فراز، طرزِادا، بودوباش، رہن سہن میں موثر رہنما ورفیق ِمعلم ہوتی ہیں،ذہنی نشونمائی کرتی ہیں،پریشانی میں دلچسپی کا ذریعہ بنتی ہے، اخلاق پر گہرے اثرات مرتب کرتی ہیں،کردار نگاری کا موثر ذریعہ ہے۔ فلاح و بہبود اور ترقی و عروج کی راہیں ہموارکرتی ہیں۔کتابوں میں علوم وفنون کےلازوال خزانے ہیں، بلا امتیاز رنگ و نسل ، مذہب و ملت ہر انسان کی زندگی کے نشیب و فراز میں ساتھ دیتی ہیں۔

ہر میدان میں بلند مقام حاصل کرنےکے لیے موثر ذریعہ لائبریری کا قیام اور کتابوں سے رغبت ہیں۔لائبریری میں  کتب سے بلند پایہ...
28/12/2019

ہر میدان میں بلند مقام حاصل کرنےکے لیے موثر ذریعہ لائبریری کا قیام اور کتابوں سے رغبت ہیں۔
لائبریری میں کتب سے بلند پایہ مصنفین و دانشوروں وبزرگوں کے فہم و ادراک سے خیالات،تجربات و مشاہدات اور مسائلِ حیات پر حکیمانہ فراست ملتی ہے۔جس سے قاری مستفید ہوکر بہترین زندگی گزار سکتا ہے۔لہذا لائبریریوں سے محبت پیدا کریں اور کتب بینی کو اپنا شعار بنائیں، اسی میں ترقی کا زینہ ہے۔
شکریہ ( واجہ میر سلیم خان نوشیروانی صاحب) کی جانب سے امیر آزاد خان نوشیروانی پبلک لائبریری خاران کو عطیہ کردہ کتابیں انکے فرزند دے رہے ہیں۔❤🔥❤

ایک دوست نے لائبریری کے لئے کتابیں عطیہ کیے.........منت وار واجہ ❤️ ❤️ ❤️ ❤️ ❤️ ❤️ ❤️
08/12/2019

ایک دوست نے لائبریری کے لئے کتابیں عطیہ کیے.........
منت وار واجہ ❤️ ❤️ ❤️ ❤️ ❤️ ❤️ ❤️

(شکریہ واجہ حاجی عبد الرشید عیسی زئی صاحب)امیر آزاد خان نوشیروانی پبلک لائبریری خاران کو کتابیں عطیہ کرتے ہوئے۔انسانی تہ...
05/12/2019

(شکریہ واجہ حاجی عبد الرشید عیسی زئی صاحب)
امیر آزاد خان نوشیروانی پبلک لائبریری خاران کو کتابیں عطیہ کرتے ہوئے۔
انسانی تہذیب کے ارتقاء کی تاریخ کتاب اور لائبریری کے ذکر بغیر مکمل نہیں ہوسکتی ۔ کتاب ، مکتب اور لائبریریاں ہماری تعلیمی زندگی کے قیمتی سرمایہ ہیں ۔لائبریری ایک ایسا ادارہ ہے جہاں کتابوں کی شکل میں انسانی خیالات ، تجربات اور مشاہدات کی حفاظت کی جاتی ہے تاکہ ایک شخص کے خیالات سے نہ صرف اس کی نسل کے ہزاروں افراد بلکہ اس کے بعد آنے والی نسلوں کے افراد بھی استفادہ کرسکیں۔

( شکریہ واجہ میجر نصیب اللہ سیاہ پاد صاحب ) لائبریریاں کسی بھی معاشرے کی ترقی و ترویج کیلئے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ایک ت...
04/12/2019

( شکریہ واجہ میجر نصیب اللہ سیاہ پاد صاحب )
لائبریریاں کسی بھی معاشرے کی ترقی و ترویج کیلئے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ایک تعلیم یافتہ اور باشعور معاشرے کی معراج لائبریریوں سے ہی زندہ ہے۔ کتب خانے زندہ معاشروں کی علامت ہوتے ہیں۔ لائبریریاں انسانوں کو ان کی تاریخ اور ان کے مستقبل سے روشناس کروانے کا بہترین ذریعہ ہیں ۔کتابوں سے دوستی ، علم سے محبت اور لائبریری قائم کر کے اسے آباد رکھنے کی فکری و عملی کوشش ، زندہ قوموں کی علامت ہے۔جو راستہ تعلیمی اداروں سے نکلتا ہے ، وہ کتب خانوں میں آکر مل جاتا ہے اور ان دونوں کے باہمی تعاون سے ہی ملک اور معاشرے میں علم کا اجالا پھیلتا ہے ۔
اس طرح خاران شہر میں قائم امیر آزاد خان نوشیروانی پبلک لائبریری کو ایک سال ہوئے علم کے پیاسوں کیلئے مصروف عمل ہیں، مگر جنرل و نصابی کتب کی کمی سے طلباء اپنے پیسوں سے ضروری کتب لیکر لائبریری کو آباد رکھیں ہیں، کتب کی کمی و ضرورت کو مدنظر رکھکر خاران سمیت بلوچستان بھر میں خاران کے طلباء اپنے مدد آپ کتابیں جمع کررہیں ہیں۔الحمد اللہ کافی علم دوست حضرات اس نیک عمل میں حصہ لیکر لائبریری کو کتابیں عطیہ کررہیں ہیں۔

بدلے گی سوچ، بدلے گا معاشرہ لائبریریاں تشنہ علم کی تکمیل کے واحد زریعہ ہے جو ایک سازگار اور شعور یافتہ معاشرے کی تشکیل ن...
29/11/2019

بدلے گی سوچ، بدلے گا معاشرہ
لائبریریاں تشنہ علم کی تکمیل کے واحد زریعہ ہے جو ایک سازگار اور شعور یافتہ معاشرے کی تشکیل نو میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں. علم مذہب و اقوام کی اور لاٸیبریریاں زندہ معاشرے کی پہچان ہوتی ہیں۔ کتابیں علم وحکمت کا خزانہ ہوتی ہیں اور شعور وٗ ادراک کی دولت قوموں کو اسی خزانے سے حاصل ہوتی ہے۔ لائبریری ایک قومی ضرورت ہیں، تنہائی کی نعمت ہیں، ادب اور فن کے خزانے ہیں، علم کا ایک سمندر ہیں کہ موجیں مار رہا ہوتا ہےاور ہر ایک کو دعوت دیتا ہے کہ وہ اپنی ضرورت اور اپنے ظرف کے مطابق اپنی پیاس بجھاتا چلا جائے۔
(شکریہ واجہ حمایت اللہ دوستین جو کہ امیر آزاد خان پبلک لائبریری خاران کیلئے کتابیں عطیہ کررہیں ہے)

Address

Dalbandin

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ameer Azad Khan Public Library Kharan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category