Al Khidmt Foundation Chunian Kasur

Al Khidmt Foundation Chunian Kasur Pakistan You Are A Great Nation Never Forget That The Pakistani Nation Is Not Corrupt. It's Leader Are Corrupt

17/07/2018
پاک فوج کے سپر سلار کو اور افسروں اور جوانوں کو خراجہ تحسين پیش کرتے ھے اور ان کی عظیم قربانیوں کی اقوام عالم میں کوئی د...
17/07/2018

پاک فوج کے سپر سلار کو اور افسروں اور جوانوں کو خراجہ تحسين پیش کرتے ھے اور ان کی عظیم قربانیوں کی اقوام عالم میں کوئی دوسری مثال موجود نہیں ۔ جو تاریخی کارنامہ آپ نے پاکستان کیلئے سرانجام دیا ہے قوم کبھی فراموش نہیں کرسکے گی۔ پاک دھرتی سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے پاک فوج کا کردار سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ پوری قوم اپنی فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ ضرب عضب کی کامیابی کے بعد آپریشن رد الفساد کی کامیابی پوری قوم کی کامیابی ہے ۔ میں پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کی جرأت اور بہادری کو سلیوٹ کرتا ہوں اور پاک فوج كے غازويوں کو اور شھیدوں کو سلام پیش کرتا ہوں اھل وطن کی طرف سے

01/05/2017
Al Khidmt Foundation Chunian Kasur
22/04/2017

Al Khidmt Foundation Chunian Kasur

وہ ناشتہ کر رھی تھی. مگر اس کی نظر امی پر جمی ھوئی تھی. ادھر امی ذرا سی غافل ھوئی. ادھر اس نے ایک روٹی لپٹ کر اپنی پتلون...
22/04/2017

وہ ناشتہ کر رھی تھی. مگر اس کی نظر امی پر جمی ھوئی تھی. ادھر امی ذرا سی غافل ھوئی. ادھر اس نے ایک روٹی لپٹ کر اپنی پتلون کی جیب میں ڈال لی. وہ سمجھتی تھی کہ امی کو خبر نہیں ھوئی. مگر وہ یہ بات نہیں جانتی تھی کہ ماؤں کو ہر بات کی خبر ھوتی ھے. وہ سکول جانے کے لئے گھر سے باہر نکلی .اور پھر تعاقب شروع ھو گیا. تعاقب کرنے والا ایک آدمی تھا. وہ اپنے تعاقب سے بے خبر کندھوں پر سکول بیگ لٹکائے اچھلتی کودتی چلی جا رھی تھی. جب وہ سکول پہنچی تو,, دعا,,شروع ھو چکی تھی. وہ بھاگ کر دعا میں شامل ھو گئی. بھاگنے کی وجہ سے روٹی سرک کر اس کی جیب میں سے باہر جھانکنے لگی. اس کی سہیلیاں یہ منظر دیکھ کر مسکرانے لگیں. مگر وہ اپنا سر جھکائے، آنکھیں بند کیے پورےانہماک سے جانے کس کے لئے دعا مانگ رھی تھی. تعاقب کرنے والا اوٹ میں چھپا اس کی ایک ایک حرکت پر نظر رکھے ھوئے تھا .دعا کے بعد وہ اپنی کلاس میں آ گئی .باقی وقت پڑھنے لکھنے میں گزرا .مگر اس نے روٹی نہیں کھائی. گھنٹی بجنے کے ساتھ ھی سکول سے چھٹی کا اعلان ھوا. تمام بچے باہر کی طرف لپکے. اب وہ بھی اپنے گھر کی طرف روانہ ہوئی. مگر اس بار اس نے اپنا راستہ بدل لیا تھا. تعاقب کرنے والا اب بھی تعاقب جاری رکھے ھوئے تھا .پھر اس نے دیکھا .وہ بچی ایک جھونپڑی کے سامنے رکی .جھونپڑی کے باہر ایک بچہ منتظر نگاھوں سے اس کی طرف دیکھ رہا تھا. اس بچی نے اپنی پتلون کی جیب میں سے روٹی نکال کر اس بچے کے حوالے کر دی. بچے کی آنکھیں جگمگانے لگیں .اب وہ بے صبری سے نوالے چبا رہا تھا. بچی آگے بڑھ گئی. مگر تعاقب کرنے والے کے پاؤں پتھر ھو چکے تھے.وہ آوازوں کی باز گشت سن رہا تھا.
,,لگتا ھے کہ اپنی,, منی,,بیمار ھے...,,
,,کیوں...کیا ھوا ...,,
,,اس کے پیٹ میں کیڑے ھیں...ناشتہ کرنے کے باوجود ایک روٹی اپنے ساتھ سکول لے کر جاتی ھے. وہ بھی چوری سے....,, یہ اس کی بیوی تھی.
,,کیا آپ کی بیٹی گھر سے کھانا کھا کر نہیں آتی...,,
,,کیوں...کیا ھوا....,,
,,روزانہ اس کی جیب میں ایک روٹی ھوتی ھے....,, یہ کلاس ٹیچر تھی..... وہ جب اپنے گھر میں داخل ھوا. تو اس کے کندھے جھکے ھوئے تھے.
,,ابو جی... ابو جی...,, کہتے ھوئے منی اس کی گود میں سوار ھو گئی.
,,کچھ پتا چلا...,, اس کی بیوی نے پوچھا.
,,ھاں....پیٹ میں کیڑا نہیں ھے. درد دل کا مرض ھے...,,ابو کا دل بھر آیا .منی کچھ سمجھ نہیں پائی تھی
ایسے ہی دل کے مریضوں کا اک گھرانہ آئیں آپ بھی اس مشن میں کا حصہ بنیں

Address

Chunian
Chunian
78600

Telephone

+923008854252

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Khidmt Foundation Chunian Kasur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share