19/06/2025
"زیرو سے ہیرو" – BCU ویکسینیشن مہم کے تحت آگاہی واک
مورخہ 19 جون 2025 کو تحصیل چوآسیدن شاہ میں BCU ویکسینیشن مہم کے سلسلے میں ایک آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔
اس مہم کا مقصد بڑی عمر کے بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کی فراہمی اور والدین میں ویکسینیشن کی اہمیت کے حوالے سے شعور بیدار کرنا ہے۔
"زیرو سے ہیرو" اس مہم کا آئیکون ہے، جو بچوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے اور ایک صحت مند مستقبل کی طرف لے جانے کی علامت ہے۔
اس واک میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی، جن میں:
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر علی عمار
ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر احسن ارشد
اے ایس وی انصر محمود
پولیو ٹیم کے ممبران
ایریا انچارجز
سول سوسائٹی کے نمائندگان شامل تھے۔
اس بیداری واک کا مقصد عوام میں اس پیغام کو عام کرنا ہے کہ ہر بچہ چاہے کسی بھی عمر کا ہو، اس کی صحت اور حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔
آئیں! مل کر آگے بڑھیں — زیرو سے ہیرو کی جانب!