Rescue 1122 Lower Chitral

Rescue 1122 Lower Chitral Emergency Service In Lower Chitral

In case of any emergency

Please Call Us at "1122"

*ریسکیو 1122 لوئر چترال * ریسکیو 1122 لوئر چترال کی ماہ مئی (2026)کی کارکردگی رپورٹ  ریسکیو 1122 لوئر چترال نے ماہ مئی ک...
01/06/2026

*ریسکیو 1122 لوئر چترال *

ریسکیو 1122 لوئر چترال کی ماہ مئی (2026)کی کارکردگی رپورٹ

ریسکیو 1122 لوئر چترال نے ماہ مئی کے دوران مختلف ہنگامی صورتحال میں سیاحوں اورعوام کو بروقت اور فوری سہولیات فراہم کیں۔
ریسکیو 1122 لوئر چترال کے ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر لوئر چترال ساجد علی یوسفزئی کی سربراہی میں ریسکیو 1122 لوئر چترال کے اہلکاروں نے مئی 2026 کے دوران ظلع بھر میں 250 مختلف نوعیت کی ایمر جنسی واقعات کے دوران سیاحوں اور مقامی افراد کو بروقت اور بہترین ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے متعدد زخمیوں اور بیماروں کو ہسپتال منتقل کیا۔

(لوئر چترال ) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر لوئر چترال ساجدعلی یوسفزئی نے بتایا کہ ریسکیو 1122نے گزشتہ ماہ مئی میں
ریفرل سروس کے تحت هسپتال سے ہسپتال 133،
11ٹریفک حادثات،
07آگ لگنے،
209 میڈیکل ایمر جنسیز اور
21دیگر نوعیت کے واقعات میں خدمات فراہم کیں۔

ریسکیو 1122 لوئر چترال نے ٹریفک کے ہجوم کے با وجود اوسط ٹائم 8 منٹ میں عوام کو سہولیات فراہم کیں۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ساجدعلی یوسفزئی کی ہدایت پر ریسکیو 1122 کے اہل کار ضلع بھرکے ریسکیو اسٹیشنز ایمرجنسی سے نمٹنے کی لئے 24/7 ہائی الرٹ ہیں۔

کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو کی فری هلپ لائن 1122 پر مفت کال کریں۔

ترجمان:
ریسکیو1122 لوئر چترال

 #ریسکیو1122لوئرچترال *ڈوبنے کے واقعہ شیدی گنگ لوئر چترال * 31 مئی 2026 کو شام 4 بجے، ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو شیدی گرا...
31/05/2026

#ریسکیو1122لوئرچترال

*ڈوبنے کے واقعہ شیدی گنگ لوئر چترال *

31 مئی 2026 کو شام 4 بجے، ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو شیدی گرات، لوئر چترال میں ڈوبنے کے واقعے کے حوالے سے ہنگامی کال موصول ہوئی کہ دو کمسن بچیاں مبینہ طور پر پھسل کر دریائے چترال میں گر گئیں ہیں،

کال موصول ہونے پر، ریسکیو 1122 کیTWRP ٹیمپوریری واٹر رسپانس پوانٹس سے ٹیمیں اسٹیشن فوری طور پر جائے حادثہ پر روانہ کردی گئیں،

ریسکیو 1122 کی ٹیمیں بچیوں کی تلاش کے لیے دریائے چترال میں مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کر رہے ہیں تاہم ابھی تک کوئی سراغ نہ مل سکا ہے، آپریشن کو شام ہونے پر کل صبح تک مؤخر کر دیا گیا ہے، صبح ریسکیو1122 کی ٹیمیں دوبارہ سرچ آپریشن جاری رکھیں گے،

میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو1122 لوئر چترال

 #ریسکیو1122لوئرچترال *عید الاضحیٰ 2026 کے دوران تین روزہ ایمرجنسی رپورٹ*27 مئی تا 29 مئی 2026ریسکیو 1122 لوئرچترال نے ع...
30/05/2026

#ریسکیو1122لوئرچترال

*عید الاضحیٰ 2026 کے دوران تین روزہ ایمرجنسی رپورٹ*

27 مئی تا 29 مئی 2026

ریسکیو 1122 لوئرچترال نے عید الاضحیٰ 2026 کے تین روزہ ایمرجنسی پلان کے تحت عوام کو بروقت اور معیاری ایمرجنسی خدمات فراہم کرتے ہوئے مجموعی طور پر 17 مختلف ایمرجنسیز میں رسپانس کیا اور 15متاثرہ افراد کو بروقت ریسکیو کیا اور طبی امداد فراہم کی۔

رپورٹ کے مطابق عید کے تین دنوں کے دوران کنٹرول روم کو مجموعی طور پر 413 کالز موصول ہوئیں، جن میں 240 معلوماتی و ڈراپ کالز جبکہ 156 جعلی و غیر ضروری کالز شامل تھیں۔

ایمرجنسیز کی تفصیل کے مطابق 15 میڈیکل ایمرجنسیز، 01 آگ لگنے کے واقعے اور 01 ریکوری ایمرجنسی میں لوئر چترال کے عوام کو بروقت ایمرجنسی سہولیات فراہم کیں،

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ساجدعلی یوسفزئی نے عید ڈیوٹی پر تعینات تمام ریسکیورز، کنٹرول روم آپریٹرز اور ایمرجنسی عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر 1122 پر رابطہ کریں اور جعلی یا غیر ضروری کالز سے گریز کریں تاکہ حقیقی ضرورت مند افراد کو بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔

میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو1122 لوئر چترال

 #ریسکیو1122لوئرچترال *ہیٹ ویو / گرمی کی شدید لہر کے حوالے سے آگاہی مہم*(لوئر چترال)ڈائریکٹر جنرل ریسکیو خیبرپختونخوا شا...
29/05/2026

#ریسکیو1122لوئرچترال

*ہیٹ ویو / گرمی کی شدید لہر کے حوالے سے آگاہی مہم*

(لوئر چترال)ڈائریکٹر جنرل ریسکیو خیبرپختونخوا شاہ فہد اور ریجنل ڈائریکٹر نارتھ ارشد اقبال کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ساجدعلی یوسفزئی کی نگرانی میں ریسکیو لوئر چترال کے اہلکاروں نے ضلع بھر کے مختلف مقامات پر ہیٹ ویو سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی مہم کر رہے ہیں،

عوام الناس سے اپیل ہے کہ عید الاضحیٰ کے دوران غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، خصوصاً بزرگوں اور بچوں کا خاص خیال رکھیں، زیادہ سے زیادہ پانی پئیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں،

کسی بھی ایمرجنسی یا ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو ہیلپ لائن 1122 پر کال کریں،

میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو1122 لوئر چترال

26/05/2026



 #ریسکیو1122لوئرچترال *ریسکیو1122 سپیشل ڈیوٹی دیدار گاہ گرمچشمہ لوئر چترال *(لوئر چترال ) ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 شاہ ف...
25/05/2026

#ریسکیو1122لوئرچترال

*ریسکیو1122 سپیشل ڈیوٹی دیدار گاہ گرمچشمہ لوئر چترال *

(لوئر چترال ) ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 شاہ فہد کے احکامات اور ریجنل ڈائریکٹر نارتھ ارشد اقبال کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ساجدعلی کی سربراہی میں ریسکیو1122 سٹیٹ گیسٹ پرنس رحیم آغاخان کی لوئر چترال آمد پر لوئر چترال ہیڈ کوارٹر، گرمچشمہ اور دیگر مقامات پر ایمرجنسی میڈیکل کیمپس قائم کرکے دیدار کے لیے تشریف لانے والے مریدین اور مقامی آبادی کو ایمرجنسی سہولیات فراہم کیں،

معزز مہمان کی لوئر چترال آمد پر ریسکیو1122 کی ٹیم ہائی الرٹ رہیں اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے ساتھ ملکر کر آنے والے معزز مہمانوں اور مریدین کی دیدار کے موقعے پر ایمرجنسی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا،

ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیم کے ساتھ ساتھ والنٹیرز نے بھی کیمپس اور دیدار گاہ میں آنے والے حاضرین کے لیے ابتدائی طبی سہولیات فراہمی کو یقینی بنایا ، لوئر چترال کے عوام سے گذارش ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو1122 کے ٹال فری نمبر "1122"پر رابطہ کریں، شکر یہ

میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو1122 لوئرچترال

*ریسکیو1122 لوئر چترال* *سٹیٹ گیسٹ و اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا، ہائی ہزنیس شہزادہ رحیم آغا خان کے دورہ چترال کے م...
24/05/2026

*ریسکیو1122 لوئر چترال*

*سٹیٹ گیسٹ و اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا، ہائی ہزنیس شہزادہ رحیم آغا خان کے دورہ چترال کے موقع پر ریسکیو1122 ٹیموں کی خصوصی تعیناتی*

اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا، ہائی ہزنیس شہزادہ رحیم آغا خان، 25 مئی 2026 بروز پیر کو گرم چشمہ، لوئر چترال کا دورہ کریں گے۔

اس موقع پر ملک و بیرون ملک سے تعلق رکھنے والے لاکھوں عقیدت مند اپنے امام کا دیدار کرنے کے لیے گرم چشمہ میں جمع ہوں گے۔
عوام الناس کی حفاظت، بروقت طبی امداد کی فراہمی، اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے یا ہنگامی صورتحال میں فوری رسپانس کو یقینی بنانے کے لیے ریسکیو1122 لوئر چترال نے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ساجد علی یوسفزئی کی خصوصی ہدایات پر گرم چشمہ دیدار گاہ میں 04 جدید ایمبولینسز – ایڈوانس لائف سپورٹ سہولیات کے ساتھ
01 فائر وہیکل ،12 تربیت یافتہ ریسکیو اہلکار اور
خواتین نرسنگ رضاکاروں کی ٹیم خواتین شرکاء کو فوری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے تعینات کر دی گئی ہیں۔

ریسکیو1122 کی تمام ٹیمیں ہائی الرٹ ہیں اور دیدار کے دوران شرکاء کو کسی بھی طبی یا ہنگامی ضرورت کی صورت میں فوری امداد فراہم کریں گی۔

ریسکیو1122 لوئر چترال بلا تفریق عوامی خدمت کے عزم کے جذبے کیساتھ اس اہم قومی و مذہبی تقریب میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

ترجمان
ریسکیو1122 لوئر چترال

 حالیہ بارشوں کے باعث فلیش فلڈ سے چترال-دیر روڈ مختلف مقامات پر بند ہوگئی، جس کے نتیجے میں مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا...
20/05/2026



حالیہ بارشوں کے باعث فلیش فلڈ سے چترال-دیر روڈ مختلف مقامات پر بند ہوگئی، جس کے نتیجے میں مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ خصوصاً طلبا و طالبات، خواتین اور روزمرہ سفر کرنے والے افراد کی آمدورفت متاثر ہوئی۔

دروش کے مقام کالدام گول نالہ میں ریسکیو 1122 نے فوری، منظم اور پیشہ وارانہ حکمتِ عملی کے تحت ہنگامی کارروائی کرتے ہوئے عارضی سیڑھی پل قائم کر دیا، تاکہ عوام کی محفوظ آمدورفت بحال رکھی جا سکے۔

ریسکیو 1122 کے تربیت یافتہ اہلکار مشکل حالات میں بھی اعلیٰ نظم و ضبط، بروقت رسپانس اور انسان دوست جذبے کے ساتھ خدمات انجام دے رہے ہیں۔ عارضی راستے کی بحالی سے طلبا و طالبات سمیت مقامی افراد کو اپنی منزل تک پہنچنے میں سہولت فراہم کی گئی۔

ریسکیو 1122 ہر ہنگامی صورتحال میں عوام کی جان و مال کے تحفظ اور فوری امداد کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

ساجد علی یوسفزئی
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر لوئر چترال

 #ریسکیو1122 ⚠️⚠️ پی ٹی سی ایل لائن میں فنی خرابی کے باعث اکثر اوقات ریسکیو1122 کے ہیلپ لائن "1122" ملانے میں دشواری پیش...
19/05/2026

#ریسکیو1122 ⚠️⚠️

پی ٹی سی ایل لائن میں فنی خرابی کے باعث اکثر اوقات ریسکیو1122 کے ہیلپ لائن "1122" ملانے میں دشواری پیش آ رہی ہے اس دوران ایمر جنسی ہیلپ لائن "1122" نہ ملنے کی صورت میں درجہ ذیل نمبروں پر رابطہ کریں،

ایمرجنسی نمبر :03456196455
ایمرجنسی نمبر :03235855634
ایمرجنسی نمبر : 03449704270
ایمرجنسی نمبر :03458746643
ایمرجنسی نمبر:03249001326
ایمرجنسی نمبر :03464943009
ایمرجنسی نمبر:03469894798
ایمرجنسی نمبر:03479419381
ڈی سی کنٹرول روم :0943412055
پولیس ایمرجنسی ہیلپ لائن :15

دروش پی ٹی سی ایل ایمرجنسی نمبر : 0943480712
بونی پی ٹی سی ایل ایمرجنسی نمبر : 0943470747
مستوج پی ٹی سی ایل ایمرجنسی نمبر:0943486181


ترجمان ریسکیو 1122 لوئر/اپر چترال

Address

Servent Coloney Danin Mastuj Road Lower Chitral
Chitral
17200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rescue 1122 Lower Chitral posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share