Government High School Drosh

Government High School Drosh school

25/10/2025

🏏 انٹر سکول سپورٹس کمپیٹیشن 2025 🏆
گورنمنٹ ہائی سکول دروش اور اقراء مدینہ الاطفال پبلک سکول کے درمیان کرکٹ میچ گراؤنڈ اوسیک میں کھیلا گیا۔
شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گورنمنٹ ہائی سکول دروش نے 10 رنز سے فتح حاصل کی۔

تمام کھلاڑیوں کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد

الوداع عزیز طلباء گورنمنٹ ہائی سکول دروش میں افغان طلباء کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد ہوئی،جہاں دعاؤں، نیک تمناؤں او...
08/10/2025

الوداع عزیز طلباء

گورنمنٹ ہائی سکول دروش میں افغان طلباء کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد ہوئی،
جہاں دعاؤں، نیک تمناؤں اور محبتوں کے ساتھ پیارے طلباء کو رخصت کیا گیا۔

05/09/2025

سیرتِ طیبہ ہے انسان کا سرمایۂ جاں
ظلمتوں میں ہے یہ روشن چراغِ نورِ عیاں

عدل، الفت، کرم، اخلاص کا پیغام ہے
سیرتِ پاک نبی ﷺ دین کا احیاء ہے

الحمدللہ! گورنمنٹ ہائی سکول دروش میں "رحمت اللعالمین ﷺ" کے عنوان سے ایک پروقار مجلس کا انعقاد کیا گیا۔اس بابرکت موقع پر ...
04/09/2025

الحمدللہ! گورنمنٹ ہائی سکول دروش میں "رحمت اللعالمین ﷺ" کے عنوان سے ایک پروقار مجلس کا انعقاد کیا گیا۔

اس بابرکت موقع پر طلباء نے تلاوتِ کلام پاک، حمد، نعت اور تقاریر پیش کیں اور حضور نبی کریم ﷺ کی سیرتِ طیبہ پر روشنی ڈالی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر دروش جبکہ صدرِ مجلس قاری جمال عبد الناصر تھے۔ اس کے علاوہ تحصیل میونسپل آفیسر اور تحصیلدار دروش نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔

معزز مہمانانِ گرامی نے طلباء کی محنت کو سراہا اور حضور ﷺ کی تعلیمات کو اپنی زندگیوں میں اپنانے پر زور دیا۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں سیرت النبی ﷺ پر عمل کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔ آمین۔

الوداع و نیک خواہشات گورنمنٹ ہائی سکول دروش کے ہیڈماسٹر محترم اکبر خان صاحب کو تقریباً 40 سالہ شاندار تعلیمی خدمات مکمل ...
12/08/2025

الوداع و نیک خواہشات
گورنمنٹ ہائی سکول دروش کے ہیڈماسٹر محترم اکبر خان صاحب کو تقریباً 40 سالہ شاندار تعلیمی خدمات مکمل کرنے کے بعد سکول ہذا کی جانب سے الوداع پیش کی گئی۔
دورانِ ملازمت آپ نے بطور استاد طلبہ کی علمی و اخلاقی تربیت میں اہم کردار ادا کیا اور بطور منتظمِ اعلیٰ اپنی بہترین قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
آپ کی محنت، دیانت داری اور لگن ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت، خوشی اور کامیابیوں بھری لمبی زندگی عطا فرمائے۔ آمین

08/08/2025

محترم عباس حسین صاحب سی ٹی (آئی ٹی)
گورنمنٹ ہائی سکول دروش۔

آپ کو ایم فل مقالے کے کامیاب دفاع پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
ہمیں فخر ہے کہ آپ جیسے باصلاحیت اور باہمت استاد ہمارے ادارے کا حصہ ہیں۔ دعا ہے کہ آپ کا یہ علمی سفر مزید کامیابیوں اور بلندیوں کی طرف گامزن رہے۔
آمین

31/07/2025

خوش آمدید طلباء!

گرما کی طویل اور خوشگوار تعطیلات کے بعد
گورنمنٹ ہائی سکول دروش یکم اگست 2025 سے دوبارہ کھل رہا ہے۔
تمام عزیز طلباء کو خوش آمدید کہتے ہیں
نئے عزم، نئی توانائی اور سیکھنے کے جذبے کے ساتھ آپ کا انتظار ہے۔
ہم سب مل کر ایک کامیاب اور بامقصد تعلیمی سفر کا آغاز کریں گے۔
📅 اسمبلی بروقت ہوگی، تمام طلباء سے وقت کی پابندی کی درخواست ہے۔

دروش کی سرزمین کا قابلِ فخر سپوتدل کی گہرائیوں سے تہنیت و مبارکباد پیش ہے جناب ڈاکٹر نصیرالدین کو، جنہوں نے ہزارہ یونیور...
18/07/2025

دروش کی سرزمین کا قابلِ فخر سپوت
دل کی گہرائیوں سے تہنیت و مبارکباد پیش ہے جناب ڈاکٹر نصیرالدین کو، جنہوں نے ہزارہ یونیورسٹی سے کیمسٹری میں پی ایچ ڈی کے تحقیقی سفر کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرتے ہوئے آج اپنا وائیوا (دفاعِ تحقیق) شاندار انداز میں پیش کیا۔
ڈاکٹر صاحب اس وقت گورنمنٹ ہائی سکول دروش میں بطور ایس ایس ٹی (سائنس) اپنی تدریسی و علمی خدمات انجام دے رہے ہیں، اور اب آپ کی یہ علمی کامیابی نہ صرف آپ کی انتھک محنت، خلوص اور لگن کا عملی ثبوت ہے، بلکہ دروش کے نوجوانوں کے لیے حوصلہ، امید اور مشعلِ راہ بھی ہے۔
آپ کا یہ قابلِ فخر کارنامہ دروش کے علمی، تعلیمی اور ادبی حلقوں کے لیے باعثِ مسرت و افتخار ہے۔ ہم دعا گو ہیں کہ آپ کا علمی و تحقیقی سفر کامیابیوں کی نئی منزلیں طے کرتا رہے، اور آپ ملک و ملت کی خدمت میں اپنا کردار اسی جذبے سے ادا کرتے رہیں۔
دل کی گہرائیوں سے مبارک ہو، ڈاکٹر صاحب
اللہ تعالیٰ آپ کو مزید عزتوں اور کامیابیوں سے نوازے۔ آمین۔

اگیگا خیبر پختونخوا کی قلم چھوڑ ہڑتال کے فیصلے کی مکمل حمایت کرتے ہوئے، گورنمنٹ ہائی سکول دروش کے اساتذہ اظہارِ یکجہتی ک...
25/06/2025

اگیگا خیبر پختونخوا کی قلم چھوڑ ہڑتال کے فیصلے کی مکمل حمایت کرتے ہوئے، گورنمنٹ ہائی سکول دروش کے اساتذہ اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔

07/06/2025

🌙✨ عید الاضحیٰ مبارک ✨🌙

گورنمنٹ ہائی سکول دروش کی جانب سے تمام اساتذہ، والدین، طلباء اور معزز کمیونٹی کو عید الاضحی کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔

یہ بابرکت موقع ہمیں قربانی، ایثار اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کی قربانیوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ہماری زندگیوں میں خوشیاں، سلامتی اور ترقی عطا فرمائے۔

عید کی خوشیاں سب کے ساتھ بانٹیے!

خراج تحسین ۔ہم اپنے معزز اُستاد جناب محمد ضیاء الحق صاحب  کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، جنہیں ان ...
09/05/2025

خراج تحسین ۔
ہم اپنے معزز اُستاد جناب محمد ضیاء الحق صاحب کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، جنہیں ان کی شاندار تعلیمی خدمات اور مثالی کارکردگی کے اعتراف میں گورنمنٹ ہائی سکول دروش کے معزز ہیڈ ماسٹر جناب اکبر خان صاحب کی جانب سے تعریفی سند سے نوازا گیا۔
یہ نہ صرف جناب ضیاء الحق صاحب کی محنت و لگن کا اعتراف ہے، بلکہ تمام اساتذہ کے لیے ایک مشعلِ راہ بھی ہے۔

ہمیں اپنے استاد پر فخر ہے۔

Address

Chitral

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Government High School Drosh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share