KP-CTA-Tourist Information Centre, Chitral

KP-CTA-Tourist Information Centre, Chitral Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from KP-CTA-Tourist Information Centre, Chitral, Government Organization, Chitral Lines.

https://www.facebook.com/share/1FnDaQW4U6/
04/11/2025

https://www.facebook.com/share/1FnDaQW4U6/

ضروری اطلاع/الرٹ۔

4 نومبر سے 5 نومبر کے دوران خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں برف باری اور نشیبی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سیاح اور مسافروں سے التماس کی جاتی ہے کے غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی قسم کی ہنگامی حالات میں خیبرپختونخوا سیاحتی ہیلپ لائن 1422 پر رابطہ کریں۔

https://www.facebook.com/share/1BkycoijaF/
02/10/2025

https://www.facebook.com/share/1BkycoijaF/

خیبرپختونخوا میں سیاحوں کے لیے ایڈوائزری۔

2 اکتوبر سے 7 اکتوبر کے دوران خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے جس کے نتیجے میں ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ زیادہ ہونے کا خدشہ ہے۔

سیاح اور مسافروں سے التماس کی جاتی ہے کہ غیر ضروری سفر کرنے سے اجتناب کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ کسی بھی قسم کے ہنگامی حالات میں خیبرپختونخوا سیاحتی ہیلپ لائن 1422 پر رابطہ کریں۔

https://www.facebook.com/share/p/17RzJdCsUu/
22/09/2025

https://www.facebook.com/share/p/17RzJdCsUu/

پاشا ایوارڈز 2025 میں خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورزم اتھارٹی کو گولڈ ایوارڈ – صوبے کے لیے ایک تاریخی اعزاز۔

حکومتِ خیبرپختونخوا فخر کے ساتھ اعلان کرتی ہے کہ خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورزم اتھارٹی (CTA) نے پاشا ایوارڈز 2025 میں پبلک سیکٹر کیٹیگری (ڈیجیٹل گورنمنٹ اینڈ سٹیزن سروسز) میں گولڈ ایوارڈ حاصل کر کے صوبے کو قومی سطح پر ڈیجیٹل سیاحت میں انقلابی اقدامات کی بدولت نمایاں مقام دلایا ہے۔

پاشا 2025 کے مقابلے میں ملک بھر سے 1,633 اداروں نے اپنی ڈیجیٹل ایپلیکیشنز اور پلیٹ فارمز پیش کیے۔ ان میں خیبرپختونخوا کی یہ کامیابی ’’پبلک سروس ٹرانسفارمیشن‘‘ کے میدان میں ایک درخشاں مثال بن کر سامنے آئی۔ اس کے ساتھ ہی نادرا کا ای سہولت اور خیبر پختونخوا آئی ٹی بورڈ کا دستک ایپ رَنر اَپ قرار پائے، جو قومی سطح پر ڈیجیٹل جدت کے فروغ میں خیبرپختونخوا کے قائدانہ کردار کو مزید اُجاگر کرتا ہے۔

اس تاریخی موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے سیکرٹری سیاحت ڈاکٹر عبدالصمد نے کہا کہ بین الاقوامی معیار کے عین مطابق تیار کردہ ٹورزم ڈیجیٹل پلیٹ فارم، جو خیبرپختونخوا انٹیگریٹڈ ٹورازم ڈویلپمنٹ (KITE) پراجیکٹ کے تحت تیار کیے گئے 34 جدید ماڈیولز پر مشتمل ہے، نے ہمارے صوبے کو قومی منظرنامے پر ممتاز کر دیا ہے۔ یہ اعزاز صرف ایک ایوارڈ نہیں بلکہ اس وژن کی تصدیق ہے جس کے تحت خیبرپختونخوا نے ٹیکنالوجی کے ذریعے سیاحتی خدمات کو نئے سرے سے متعارف کراتے ہوئے نئے مواقع پیدا کیے اور عالمی اعتماد حاصل کیا۔

ڈاکٹر عبدالصمد نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈاپور کی بصیرت افروز قیادت میں صوبے کی سیاحتی حکمتِ عملی کو اس انداز میں ترتیب دیا جا رہا ہے کہ نہ صرف قومی سطح پر پذیرائی حاصل ہو بلکہ پاکستان بھر میں ڈیجیٹل ٹورزم ڈویلپمنٹ کے لیے ایک نیا معیار قائم ہو۔

ڈائریکٹر جنرل کلچر اینڈ ٹورزم اتھارٹی حبیب عارف نے صوبے کی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈ ہماری ٹیم کی لگن اور انتھک محنت کا نتیجہ ہے اور ہمارے صوبے کے لیے اعزاز ہے۔

کلچر اینڈ ٹورزم اتھارٹی کی انتھک محنت کو سراہتے ہوئے ڈاکٹر عبدالصمد نے کہا کہ یہ ایوارڈ ہماری ٹیم کی لگن، تخلیقی سوچ اور انتھک کوششوں کا عکاس ہے۔ یہ اعزاز خیبرپختونخوا کے عوام کا ہے اور اس خواب کی تعبیر ہے کہ ہم اپنے صوبے کو دنیا کا ایک نمایاں سیاحتی مرکز بنائیں۔ جدت کو اپنے اقدامات کے مرکز میں رکھتے ہوئے ہم پائیدار، ڈیجیٹل طور پر ترقی یافتہ اور ثقافتی اعتبار سے مالامال سیاحت کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں۔

پاشا 2025 کا گولڈ ایوارڈ ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جو نہ صرف خیبرپختونخوا کو ڈیجیٹل ٹورزم گورننس میں ایک رہنما کے طور پر تسلیم کرتا ہے بلکہ یہ عہد بھی دہراتا ہے کہ صوبہ اپنے ثقافت، ورثے اور ٹیکنالوجی کو یکجا کر کے ایک روشن مستقبل کی جانب گامزن ہے۔

Address

Chitral Lines
17200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KP-CTA-Tourist Information Centre, Chitral posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to KP-CTA-Tourist Information Centre, Chitral:

Share