Municipal Committee Chiniot

Municipal Committee Chiniot Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Municipal Committee Chiniot, Public Service, Municipal Committee Chiniot, Chiniot.

26/06/2026
اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ شائستہ جبین، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی چنیوٹ محمد عارف، صدر انجمن لائسنس دارانِ تعزیہ چنیوٹ عمار یاسر ا...
19/06/2026

اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ شائستہ جبین، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی چنیوٹ محمد عارف، صدر انجمن لائسنس دارانِ تعزیہ چنیوٹ عمار یاسر اور صدر مرکزی امام بارگاہ مہاجرین شمیم زیدی کا محرم الحرام انتظامات کا جائزہ
اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ شائستہ جبین، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی چنیوٹ محمد عارف، صدر انجمن لائسنس دارانِ تعزیہ چنیوٹ عمار یاسر اور صدر مرکزی امام بارگاہ مہاجرین شمیم زیدی نے محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلہ میں امام بارگاہ عباس شاہ سے چاہِ ہمایوں والا قبرستان سے ہوتے ہوئے جھنگ روڈ تک جلوس روٹس کا تفصیلی دورہ کیا اور مختلف مقامات پر جاری بلدیاتی انتظامات کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران جلوس روٹس پر جاری پیچ ورک، اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب و بحالی، نالیوں کی صفائی، تجاوزات کے خاتمے، صفائی ستھرائی اور دیگر بلدیاتی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ تمام کام بروقت مکمل کیے جائیں اور جلوس روٹس کو عزاداران کے لیے محفوظ اور سہل بنایا جائے۔
وفد نے ڈاکٹر عزیز روڈ پر قائم وزیراعلیٰ پنجاب محرم سبیل کا بھی دورہ کیا اور وہاں عزاداران کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ٹھنڈے پانی سمیت دیگر سہولیات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔
اسسٹنٹ کمشنر شائستہ جبین نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ محرم الحرام کے دوران امن و امان، صفائی ستھرائی اور شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کسی بھی شکایت یا ہنگامی صورتحال پر فوری ردعمل یقینی بنایا جائے۔

اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ شائستہ جبین اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی چنیوٹ محمد عارف کا امام بارگاہ ٹھٹی شرقی، کیمپ محرم سبیل اور ...
19/06/2026

اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ شائستہ جبین اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی چنیوٹ محمد عارف کا امام بارگاہ ٹھٹی شرقی، کیمپ محرم سبیل اور جلوس روٹس کے انتظامات کا جائزہ
اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ شائستہ جبین اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی چنیوٹ محمد عارف نے محرم الحرام کے سلسلہ میں امام بارگاہ ٹھٹی شرقی، سٹی تھانہ روڈ، پیپل چوک اور دیگر جلوس روٹس کا دورہ کیا اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورے کے دوران انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر قائم کیمپ محرم سبیل کا معائنہ کیا اور عزاداران کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ریسکیو 1122 کی جانب سے قائم کردہ ابتدائی طبی امداد کے کیمپ کا بھی دورہ کیا اور ایمرجنسی سہولیات کی فراہمی کے انتظامات کا مشاہدہ کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر اور چیف آفیسر نے امام بارگاہ ٹھٹی شرقی میں محرم الحرام کے انتظامات، صفائی ستھرائی، سیکیورٹی اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں انہوں نے جلوس روٹس پر جاری پیچ ورک، تجاوزات کے خاتمے، سٹریٹ لائٹس کی فراہمی اور دیگر بلدیاتی انتظامات کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں تاکہ عزاداران کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شائستہ جبین نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی محرم الحرام کے دوران بہترین سہولیات کی فراہمی اور پرامن ماحول کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہیں۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ جلوسوں اور مجالس کے دوران صفائی، روشنی اور دیگر شہری سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
چیف آفیسر محمد عارف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ میونسپل کمیٹی چنیوٹ کی جانب سے محرم الحرام کے انتظامات کو مؤثر اور منظم انداز میں مکمل کیا جائے گا تاکہ عزاداران کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی چنیوٹ نے محلہ عالی میں واقع نیکوکاروں کے قبرستان کا دورہ کیا اور وہاں جار...
16/06/2026

اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی چنیوٹ نے محلہ عالی میں واقع نیکوکاروں کے قبرستان کا دورہ کیا اور وہاں جاری صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران قبرستان میں موجود درختوں اور جھاڑیوں کی کٹائی کے عمل کا معائنہ کیا گیا۔ یہ درخت اور جھاڑیاں بعض مقامات پر قبروں کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ گندگی اور ماحولیاتی آلودگی کا باعث بھی بن رہی تھیں۔ افسران نے قبرستان کے ماحول کو صاف، محفوظ اور منظم رکھنے کے لیے جاری اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر متعلقہ عملے کو ہدایت کی گئی کہ قبرستان میں صفائی ستھرائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے اور ایسی جھاڑیوں و شاخوں کی بروقت کٹائی یقینی بنائی جائے جو قبروں یا زائرین کے لیے مشکلات پیدا کر سکتی ہیں، تاکہ شہریوں کو ایک صاف ستھرا اور پرسکون ماحول میسر آ سکے۔

چیف آفیسر میونسپل کمیٹی چنیوٹ محمد عارف کی خصوصی ہدایات پر محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے روٹس پر صفائی اور خوبصورتی...
16/06/2026

چیف آفیسر میونسپل کمیٹی چنیوٹ محمد عارف کی خصوصی ہدایات پر محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے روٹس پر صفائی اور خوبصورتی کے لیے خصوصی مہم جاری ہے۔

میونسپل کمیٹی چنیوٹ کا عملہ محرم روٹس پر نصب مقدس اوراق کے بکسوں کی صفائی اور منتقلی کے ساتھ ساتھ دیواروں، کھمبوں اور عوامی مقامات پر آویزاں غیر ضروری فلیکسز، اشتہارات اور اسٹیکرز کو ہٹانے میں مصروف عمل ہے۔ اس کارروائی کا مقصد محرم روٹس کو صاف ستھرا، منظم اور ہر قسم کی بصری آلودگی سے پاک بنانا ہے۔

چیف آفیسر محمد عارف نے ہدایت کی ہے کہ محرم الحرام کے مقدس ایام کے پیش نظر جلوسوں کے تمام روٹس کی صفائی، تجاوزات کے خاتمے اور اشتہاری مواد کی مکمل صفائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عزاداران کو بہترین اور پرامن ماحول میسر آ سکے۔ میونسپل کمیٹی کا عملہ اس سلسلے میں بھرپور اقدامات کر رہا ہے۔

محرم الحرام کے دوران جلوسوں اور مجالس کے روٹس کو محفوظ، کشادہ اور آمدورفت کے لیے سہل بنانے کے لیے میونسپل کمیٹی چنیوٹ کی...
16/06/2026

محرم الحرام کے دوران جلوسوں اور مجالس کے روٹس کو محفوظ، کشادہ اور آمدورفت کے لیے سہل بنانے کے لیے میونسپل کمیٹی چنیوٹ کی جانب سے خصوصی آپریشن جاری ہے۔

چیف آفیسر میونسپل کمیٹی چنیوٹ کی ہدایات پر محرم روٹس پر قائم تجاوزات کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ اس دوران راستوں میں رکاوٹ بننے والے تھڑے، دکانوں کی سیڑھیاں اور دیگر غیر قانونی تعمیرات کو ہٹایا جا رہا ہے تاکہ جلوسوں کے روٹس کو مکمل طور پر کلیئر کیا جا سکے۔

میونسپل کمیٹی کا عملہ محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلے میں روٹس کی صفائی، تجاوزات کے خاتمے اور شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے متحرک ہے تاکہ عزاداران کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور جلوسوں کی گزرگاہیں ہر قسم کی رکاوٹ سے پاک رہیں۔

چیف آفیسر میونسپل کمیٹی چنیوٹ محمد عارف کی ہدایات پر میونسپل کمیٹی کا عملہ شہر کے مختلف پارکس میں صفائی ستھرائی، خوبصورت...
15/06/2026

چیف آفیسر میونسپل کمیٹی چنیوٹ محمد عارف کی ہدایات پر میونسپل کمیٹی کا عملہ شہر کے مختلف پارکس میں صفائی ستھرائی، خوبصورتی اور دیکھ بھال کے کاموں میں مصروفِ عمل ہے۔
اس سلسلے میں لاہوری گیٹ پارک، اصغر پارک سیٹلائٹ ٹاؤن، جنٹس پارک سیٹلائٹ ٹاؤن، ٹیپو پارک اور قائدِاعظم پارک میں خصوصی صفائی مہم جاری ہے۔ عملہ پارکس میں جھاڑیوں کی تراش خراش، کوڑا کرکٹ کی منتقلی، واکنگ ٹریکس کی صفائی اور عمومی ماحول کو بہتر بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہا ہے۔
چیف آفیسر محمد عارف نے کہا ہے کہ شہریوں کو صاف ستھرا، خوبصورت اور صحت مند ماحول فراہم کرنا میونسپل کمیٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ تمام پارکس کی صفائی اور دیکھ بھال کے معیار کو برقرار رکھا جائے تاکہ شہری تفریحی مقامات سے بہتر انداز میں مستفید ہو سکیں۔
انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ پارکس کی صفائی برقرار رکھنے میں میونسپل کمیٹی کے ساتھ تعاون کریں اور عوامی مقامات کو صاف ستھرا رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

چیف آفیسر میونسپل کمیٹی چنیوٹ محمد عارف کی خصوصی ہدایت پر سرگودھا روڈ کی گرین بیلٹ پر لگائے گئے پودوں اور درختوں کی بہتر...
15/06/2026

چیف آفیسر میونسپل کمیٹی چنیوٹ محمد عارف کی خصوصی ہدایت پر سرگودھا روڈ کی گرین بیلٹ پر لگائے گئے پودوں اور درختوں کی بہتر نشوونما اور حفاظت کے لیے باقاعدگی سے پانی دیا جا رہا ہے۔

میونسپل کمیٹی چنیوٹ کی ٹیمیں گرین بیلٹ کی دیکھ بھال، صفائی اور پودوں کی آبیاری کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں تاکہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو اور ماحول کو سرسبز و شاداب بنایا جا سکے۔ ضلعی سطح پر جاری بیوٹیفیکیشن اقدامات کے تحت گرین بیلٹس، پارکس اور دیگر عوامی مقامات کی بہتری پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
چیف آفیسر محمد عارف نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی ہے کہ پودوں کی مسلسل نگہداشت کو یقینی بنایا جائے تاکہ یہ پودے بھرپور انداز میں پروان چڑھ سکیں اور شہریوں کو صاف، خوبصورت اور خوشگوار ماحول میسر آ سکے۔
انہوں نے کہا کہ سرسبز چنیوٹ کے خواب کو حقیقت بنانے کے لیے شجرکاری اور پودوں کی حفاظت ناگزیر ہے، جبکہ شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ پودوں اور درختوں کی حفاظت میں میونسپل کمیٹی کے ساتھ تعاون کریں۔

ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان کی ہدایت پر لائبریری پارک کے ساتھ فوڈ پوائنٹس قائم، انکروچمنٹ میں کمی اور ٹریفک کی روانی می...
13/06/2026

ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان کی ہدایت پر لائبریری پارک کے ساتھ فوڈ پوائنٹس قائم، انکروچمنٹ میں کمی اور ٹریفک کی روانی میں بہتری
ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان کی ہدایت پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی چنیوٹ کی نگرانی میں لائبریری پارک کے ساتھ باقاعدہ فوڈ پوائنٹس قائم کر دیے گئے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد شہر میں تجاوزات کے خاتمے، شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانا ہے۔
فوڈ پوائنٹس کے قیام کے بعد مختلف مقامات پر قائم غیر قانونی اور عارضی تجاوزات میں نمایاں کمی آئی ہے، جس کے نتیجے میں سڑکوں اور بازاروں میں ٹریفک کی روانی بہتر ہوئی ہے۔ شہریوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کی کاوشوں کو سراہا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہر کو تجاوزات سے پاک رکھنے اور عوامی سہولیات میں مزید بہتری لانے کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ شہریوں کو صاف، منظم اور سہل ماحول فراہم کیا جا سکے۔

Address

Municipal Committee Chiniot
Chiniot

Opening Hours

Monday 08:30 - 17:00
Tuesday 08:30 - 17:00
Wednesday 08:30 - 17:00
Thursday 08:30 - 17:00
Friday 08:30 - 17:00
Saturday 08:30 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Municipal Committee Chiniot posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share