پاکستان تحریکِ انصاف ۔ چیچہ وطنی

پاکستان تحریکِ انصاف ۔ چیچہ وطنی Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from پاکستان تحریکِ انصاف ۔ چیچہ وطنی, Public & Government Service, Cheema Town, Chichawatni.

29/09/2016

مسکرائیے

پروفیسر صاحب انتہائی اہم موضوع پر لیکچر دے رہے تھے، جیسے ہی آپ نے تختہ سیاہ پر کچھ لکھنے کیلئے رخ پلٹا کسی طالب علم بے سیٹی ماری۔

پروفیسر صاحب نے مڑ کر پوچھا کس نے سیٹی ماری ہے تو کوئی بھی جواب دینے پر آمادہ نا ہوا۔ آپ نے قلم بند کر کے جیب میں رکھا اور رجسٹر اٹھا کر چلتے ہوئے کہا؛ میرا لیکچر اپنے اختتام کو پہنچا اور بس آج کیلئے اتنا ہی کافی ہے۔

پھر انہوں نے تھوڑا سا توقف کیا، رجسٹر واپس رکھتے ہوئے کہا، چلو میں آپ کو ایک قصہ سناتا ہوں تاکہ پیریڈ کا وقت بھی پورا ہوجائے۔

کہنے لگے: رات میں نے سونے کی بڑی کوشش کی مگر نیند کوسوں دور تھی۔ سوچا جا کر کار میں پٹرول ڈلوا آتا ہوں تاکہ اس وقت پیدا ہوئی کچھ یکسانیت ختم ہو، سونے کا موڈ بنے اور میں صبح سویرے پیٹرول ڈلوانے کی اس زحمت سے بھی بچ جاؤں۔

پھر میں نے پیٹرول ڈلوا کر اُسی علاقے میں ہی وقت گزاری کیلئے ادھر اُدھر ڈرائیو شروع کردی۔

کافی مٹرگشت کے بعد گھر واپسی کیلئے کار موڑی تو میری نظر سڑک کے کنارے کھڑی ایک لڑکی پر پڑی، نوجوان اور خوبصورت تو تھی مگر ساتھ میں بنی سنوری ہوئی بھی، لگ رہا تھا کسی پارٹی سے واپس آ رہی ہے۔

میں نے کار ساتھ جا کر روکی اور پوچھا، کیا میں آپ کو آپ کے گھر چھوڑ دوں؟
کہنے لگی: اگر آپ ایسا کر دیں تو بہت مہربانی ہوگی، مجھے رات کے اس پہر سواری نہیں مل پا رہی۔

لڑکی اگلی سیٹ پر میرے ساتھ ہی بیٹھ گئی، گفتگو انتہائی مہذب اور سلجھی ہوئی کرتی تھی، ہر موضوع پر مکمل عبور اور ملکہ حاصل تھا، گویا علم اور ثقافت کا شاندار امتزاج تھی۔

میں جب اس کے بتائے ہوئے پتے ہر اُس کے گھر پہنچا تو اُس نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اُس نے مجھ جیسا باشعور اور نفیس انسان نہیں دیکھا، اور اُس کے دل میں میرے لیئے پیار پیدا ہو گیا ہے۔

میں نے بھی اُسے صاف صاف بتاتے ہوئے کہا، سچ تو یہ ہے کہ آپ بھی ایک شاہکار خاتوں ہیں، مجھے بھی آپ سے انتہائی پیار ہو گیا ہے۔ ساتھ ہی میں نے اُسے بتایا کہ میں یونیوسٹی میں پروفیسر ہوں، پی ایچ ڈی ڈاکٹراور معاشرے کا مفید فرد ہوں۔ لڑکی نے میرا ٹیلیفون نمبر مانگا جو میں نے اُسے بلا چوں و چرا دیدیا۔

میری یونیورسٹی کا سُن کر اُس نے خوش ہوتے ہوئے کہا؛ میری آپ سے ایک گزارش ہے۔

میں نے کہا؛ گزارش نہیں، حکم کرو۔

کہنے لگی؛ میرا ایک بھائی آپ کی یونیوسٹی میں پڑھتا ہے، آپ سے گزارش ہے کہ اُس کا خیال رکھا کیجیئے۔

میں نے کہا؛ یہ تو کوئی بڑی بات نہیں ہے، آپ اس کا نام بتا دیں۔

کہنے لگی؛ میں اُس کا نام نہیں بتاتی لیکن آپ کو ایک نشانی بتاتی ہوں، آپ اُسے فوراً ہی پہچان جائیں گے۔

میں نے کہا؛ کیا ہے وہ خاص نشانی، جس سے میں اُسے پہچان لوں گا۔

کہنے لگی؛ وہ سیٹیاں مارنا بہت پسند کرتا ہے۔

پروفیسر صاحب کا اتنا کہنا تھا کہ کلاس کے ہر طالب علم کی نظر غیر ارادی طور پر اُس لڑکے کی طرف اُٹھ گئی جس نے سیٹی ماری تھی۔

پروفیسر صاحب نے اُس لڑکے کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا، اُٹھ اوئے جانور، تو کیا سمجھتا ہے میں نے یہ پی ایچ ڈی کی ڈگری گھاس چرا کر لی ہے کیا؟

17/06/2016
Sad News
22/04/2016

Sad News

Chichawatni walo  guess, what's this ?
19/04/2016

Chichawatni walo guess, what's this ?

29/03/2016

اک ترے خواب سے جب بھی کبھی جاگوں، روؤں
پھر ترے بارے کہیں بیٹھ کے سوچوں، روؤں

ایسے ہو جائے مرے غم کا مداوا شاید
تیری بانہوں میں کبھی ٹوٹ کے بکھروں، روؤں

کتنی روحانی محبت ہے نا؟ میرے درویش!
میں کہ جب جب بھی دعا میں تجھے مانگوں، روؤں

میری آنکھیں ہیں، مِرے اشک ہیں، میری مرضی
مسئلہ کیا ہے تمہیں؟ جب بھی میں چاہوں روؤں

اُس کی خواہش یہ سجاؤں گا عجائب گھر میں
میں اُسے چھوڑ کے جاتا ہوا دیکھوں، روؤں

Khabar aaj ki ,,
28/03/2016

Khabar aaj ki ,,

جنیند جمشید پر حملے میں ملوث ایک عاشق رسول کی سیلفی !خبردار :داڑھی دکھانا مقصد نہیں ۔۔۔۔۔۔۔ پیچھے جو روح افزا کی بوتلیں ...
27/03/2016

جنیند جمشید پر حملے میں ملوث ایک عاشق رسول کی سیلفی !
خبردار :داڑھی دکھانا مقصد نہیں ۔۔۔۔۔۔۔ پیچھے جو روح افزا کی بوتلیں پڑھی ہیں وہ دکھانی تھی :p

گورنمنٹ ڈگری کالج کے گراونڈ بلدیہ کی نااہلی کی وجہ سے سیورج کے پانی  سے پچهلے دو سال سے جوہڑ بنے ہوئے ہیں . جو کہ نہ صرف...
27/03/2016

گورنمنٹ ڈگری کالج کے گراونڈ بلدیہ کی نااہلی کی وجہ سے سیورج کے پانی سے پچهلے دو سال سے جوہڑ بنے ہوئے ہیں . جو کہ نہ صرف کهیلوں کی سرگرمیوں میں مسلسل رکاوٹ پیدا کر رہے ہیں بلکہ کالج ی خوبصورتی کو تباہ کر رہے ہیں اوع مناسب کهیل کے میدانوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے نوجوان نسل بے راہ روی اور نشے جیسی سرگمیوں کا شکار ہو رہی ہے. . لیکن ارباب اختیار مسلسم بے حسی کا مظاہرا کر رہے ہیں.

27/03/2016

جب تک جنید جمشید گلوکار تها تب تک سب کے لئے قابل قبول تها. مذہب کے نام نہاد ٹهیکیداروں کو اس سے کوئی دشمنی نہیں تهی. لیکن جیسے ہی وہ اسلام کی طرف متوجہ ہوا تو ایک مکتبہ فکر کے نزدیک وہ معتوب ٹهہرا.
کچھ عرصہ پہلے ایک مولوی صاحب کی تقریر سنی جس میں وہ جلالی کیفیت میں محمد یوسف پر گرج رہے تھے کہ یوسف پہلے صرف عیسائی تها لیکن اب تو مرتد ہو گیا ہے.
یعنی اس مولوی کے نزدیک عیسائی یوسف یوحنا مسلم محمد یوسف کے مقابلے میں زیادہ قابل قبول ہے.
ہماری بدقسمتی نہیں تو کیا ہے کہ اسلام کا ٹهیکہ ایک ایسے طبقے کے ہاتھ میں آ گیا ہے جو جہالت میں اپنی مثال آپ ہے.
اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو وہ وقت دور نہیں جب اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ایک طبقہ گستاخ رسول قرار دے کر مارا جائے گا، دوسرا طبقہ گستاخ اہل بیت قرار دے کر قتل کر دیا جائے گا اور تیسرا طبقہ گستاخ صحابہ قرار دے کر قتل کیا جائے گا.
کیا اس ملک میں کوئی قانون ہے.؟
بیچ چوراہے پر کهڑا ایک مسٹنڈا مولوی بیس پچیس مسٹنڈوں کے ساتھ جب چاہے جہاں چاہے کسی پر بھی گستاخی کا فتویٰ لگا کر اسے ذلیل کر سکتا ہے. ؟
میں ذاتی طور پر کسی مسلک سے وابستہ نہیں اور نہ ہی کبهی تبلیغی جماعت کے جانے کا اتفاق ہوا ہے، نہ ہی طارق جمیل صاحب سے متاثر ہوں، لیکن جنید جمشید کے ساتھ ائرپورٹ پر کئے گئے سلوک کی پرزور مزمت کرتا ہوں.

Address

Cheema Town
Chichawatni

Opening Hours

Monday 16:00 - 07:45
Tuesday 16:00 - 07:45
Wednesday 16:00 - 07:45
Friday 16:00 - 07:45
Sunday 16:00 - 07:45

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when پاکستان تحریکِ انصاف ۔ چیچہ وطنی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share