Defense Desk & Humor HQ

Defense Desk & Humor HQ یہاں پر ہتھیاروں کے بارے میں بس معلوماتی پوسٹ ہیں انفارمیشن کی حد تک ہم کسی بھی طرح کے اسلحہ کا کاروبار نہیں کرتے.

19/05/2026

سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 22 خوارج جہنم واصل،

‏"امن انسانیت کی سب سے بڑی ضرورت ہے، کیونکہ امن سے ہی محبت، خوشحالی اور سکون جنم لیتے ہیں۔ Naveed Sikandar
19/05/2026

‏"امن انسانیت کی سب سے بڑی ضرورت ہے، کیونکہ امن سے ہی محبت، خوشحالی اور سکون جنم لیتے ہیں۔
Naveed Sikandar

Weapon of the Day  KRISS Vector:آج بات کرتے ہیں ایک ایسی گن کی جو دیکھنے میں کسی ہالی ووڈ کی سائنس فکشن فلم کا ہتھیار لگ...
18/05/2026

Weapon of the Day
KRISS Vector:
آج بات کرتے ہیں ایک ایسی گن کی جو دیکھنے میں کسی ہالی ووڈ کی سائنس فکشن فلم کا ہتھیار لگتی ہے، لیکن اس کا کام اور ٹیکنالوجی بالکل اصلی اور ہلا دینے والی ہے۔ جی ہاں، ہم بات کر رہے ہیں کرس ویکٹر رائفل
کی یہ رائفل کرس یو ایس اے کمپنی نے 2009 میں متعارف کروائی یہ رائفل کیلیبر
ACP45 ، 9×19mm، 10mm Auto، .40 S&W
کا ایمونیشن استعمال کرتی ہے (ماڈل کے حساب سے)
یہ رائفل فلی اٹو سیمی آٹو دونوں موڈ پر چس کرا دیتی ہے
رائفل کی میگزین کپیسٹی13 سے 30 راؤنڈ (ماڈل کے
حساب سے
اسکی کارگر رینج50 سے 100 میٹر تک ہے
عام طور پر جب آپ سیمی یا فل آٹو گن سے فائر کرتے ہیں، تو جھٹکا بیرل کو اوپر کی طرف دھکیلتا ہے جسے ہم "Muzzle Climb"
کہتے ہیں۔ لیکن کرس ویکٹر نے اس صدیوں پرانے مسئلے کا ایسا توڑ نکالا کہ دنیا حیران رہ گئی۔
عام گنز کا بولٹ سیدھا پیچھے کی طرف آتا ہے جس سے جھٹکا سیدھا آپ کے کندھے اور ہاتھ پر لگتا ہے۔ کرس ویکٹر کا بولٹ پیچھے جانے کے بجائے ایک خاص میکانزم کے ذریعے نیچے اور پیچھے کی طرف سلائیڈ کرتا ہے۔
جس سے فائر کے وقت پیدا ہونے والی انرجی نیچے کی طرف ڈائیریکٹ ہو جاتی ہے، جس کی وجہ سے بندوق کا منہ اوپر نہیں اٹھتا۔ آپ فل آٹو پر بھی پورا میگزین ایک ہی جگہ خالی کر سکتے ہیں یہ رائفل اپنے چھوٹے سائز اور زیرو فولنگ کی وجہ سے Close Quarter Battle تنگ جگہوں ہر آپریشنز کے لیے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پہلی
پسند ہے.
اے سی پی 45 ایک بھاری اور تباہ کن راؤنڈ ہے جس کو عام رائفل میں چلانا ایک ہاتھی کو قابو کرنے جیسا ہوتا ہے
، لیکن ویکٹر اسے مکھن کی طرح چلاتی ہے۔
اگر آپ گیمر ہیں تو آپ نے اسے
PUBG, Call of Duty,
میں ضرور چلایا ہوگا، پاکستان میں یہ رائفل سرکاری طور پر نہیں استعمال کی جاتی اور نہ ہی اسکی موجودگی کے کوئی ثبوت ہیں ۔۔
نوید سکندر
Defense Desk & Humor HQ Naveed Sikandar

Weapon of the Day: The Legendary U*I SMG یہ رائفل U*i دنیا کی سب سے مشہور اور قابلِ بھروسہ  رائفلز میں سے ایک ہے۔ اپنے س...
18/05/2026

Weapon of the Day:
The Legendary U*I SMG
یہ رائفل U*i دنیا کی سب سے مشہور اور قابلِ بھروسہ رائفلز میں سے ایک ہے۔ اپنے سادہ ڈیزائن، فول پروف مکینزم اور کلوز کمبیٹ آپریشن میں بہترین کارکردگی کی وجہ سے اس نے دفاعی دنیا میں اپنا ایک الگ مقام بنایا دوران سفر اسکو گاڑی کے اندر کیری کرنا استعمال کرنا بہت آسان ہے
اسرائیلی فوج کے کپتان U*iel Gal نے اسے 1940 کی دہائی کے آخر میں ڈیزائن کیا، اور انہی کے نام پر اس کا نام "U*i" رکھا گیا۔یہ گن کیلیبر 9mm X 19 کا ایمونیشن استعمال کرتی ہے اور میگزین فیڈنگ کرتی ہے اسکا وزن تقریباً 3.5 کلوگرام خالی میگزین کے ساتھ ہوتا ہے اور اسکی
میگزین میں 20، 25، اور 32 راؤنڈز کی گنجائش ہوتی ہے اسکا فائر ریٹ تقریباً 600 راؤنڈ ایک منٹ میں اور اسکی کارگر رینج 100 سے 200 میٹر تک ہے ۔اسکے ٹیلی سکوپنگ بولٹ ڈیزائن کی وجہ سے گن کا سائز بہت چھوٹا ہو جاتا ہے، کیونکہ بولٹ کا کچھ حصہ بیرل کے اوپر آ جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ انتہائی compact ہے۔اوپن بولٹ فائرنگ سسٹم یہ سسٹم فائرنگ کے دوران گن کو جلدی ٹھنڈا ہونے میں مدد دیتا ہے۔اسے فیلڈ میں بغیر کسی خاص ٹول کے سیکنڈز میں کھولا اور صاف کیا جا سکتا ہے۔اس کے ہینڈلپر ایک سیفٹی سوئچ ہوتا ہے، جب تک اسے مضبوطی سے دبایا نہ جائے، گن فائر نہیں کرتی۔ یہ حادثاتی فائرنگ کو روکتا ہے۔
یہ گن دنیا بھر میں VIP Security، Police Tactical Units، Urban Combat اور Special Operations کے لیے فرسٹ چوائس رہی ہے۔U*i کو ہالی ووڈ کی ایکشن فلموں میں سب سے زیادہ دکھایا جانے والا ہتھیار مانا جاتا ہے، اور کئی دہائیوں تک یہ دنیا کی 90 سے زائد ممالک کی افواج اور سیکیورٹی اداروں میں زیرِ استعمال رہی ہے! پاکستان میں اسکو استعمال نہیں کیا جاتا سوائے چند سیکورٹی اداروں کے ۔پاکستان ارمی اسکا جدید متبادل ایم پی-5 اور اسکے علاوہ FN P90 یا دیگر جدید کاربائنز اور سب مشین گنز استعمال کر تے ہیں ۔۔
بھائی لوگ کیا آپ نے کبھی U*i یا اس کے کسی متبادل (جیسے MP5) کو لائیو دیکھا یا فائر کیا ہے؟ کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں!۔۔
نوید سکندر ۔
Defense Desk & Humor HQ Naveed Sikandar

Weapon of the DayM24 Sniper Weapon System ۔۔یہ سنائپر رائفل M24 ایک افسانوی bolt-action sniper rifle ہے جو خاص طور پر لا...
18/05/2026

Weapon of the Day
M24 Sniper Weapon System ۔۔
یہ سنائپر رائفل M24 ایک افسانوی bolt-action sniper rifle ہے جو خاص طور پر لانگ رینج پریسیشن شوٹنگ کے لیے ڈیزائن کی گئی۔ اسے امریکی فوج نے 1988 میں اپنے آفیشل سنائپر سسٹم کے طور پر اپنایا۔ اپنی بے مثال ایکوریسی اور سخت ترین حالات میں پائیداری کی وجہ سے اسے سنائپرز کی دنیا میں "گولڈ سٹینڈرڈ" مانا جاتا ہے۔یہ گن
کیلیبر 7.62mmX51 (.308 Wi******er کا ایمونیشن استعمال کرتی ہے اور میگزین فیڈنگ کرتی ہے اس 5 راؤنڈز کا انٹرنل میگزین ہوتا ہے اور اس رائفل کا وزن تقریباً 5.4 کلوگرام بغیر سکوپ اور بائی پاڈ کے ہوتا ہے اور کارگر رینج
800 سے 1000+ میٹر تک ہے یہ ایک بلٹ اینڈ ایکشن رائفل ہے جس وجہ سے اسکا شارٹ جان لیوا اور تباہ کن ہے اس رائفل کو جاسوسی اور نگرانی کے طور بھی استعمال کیا جاتا ہے M24 بنیادی طور پرمشنز، پوزیشنز، اور فورسز کو دور سے پروٹیکشن فراہم کرنے کے لیے کلاسک سنائپر رولز میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کا بیرل فری فلوٹنگ ہوتا ہے جو ہر شاٹ کو بالکل درست نشانے پر مارنے میں مدد دیتا ہے۔
اگرچہ M24 بنیادی طور پر 7.62mm نیٹو راؤنڈ فائر کرتی ہے، لیکن اس کا ایکشن جان بوجھ کر لونگ ایکشن رکھا گیا تھا تاکہ بوقتِ ضرورت اسے بڑی کیلیبر جیسے کہ .300 Wi******er Magnum میں آسانی سے اپ گریڈ کیا جا سکے۔ بعد میں اسے M2010 ESR میں اپ گریڈ بھی کیا گیا جو 1300 میٹر تک تباہی مچاتی ہے۔۔۔
پاکستان آرمی اسے آفیشلی استعمال نہیں کرتی، لیکن افغان جنگ کے دوران امریکی فوج نے افغان نیشنل آرمی کو بڑی تعداد میں M24 رائفلز فراہم کی تھیں۔ وہاں سے یہ اسلحہ بلیک مارکیٹ میں آیا، اور حالیہ برسوں میں ٹی۔۔ ٹی۔۔ پی اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے پاس سے پاک فوج نے آپریشنز کے دوران کچھ M24 رائفلز تھرمل سائٹس کے ساتھ برآمد کی ہیں، جنہیں دہشت گردوں نے پاکستان کے خلاف سرحد پار حملوں میں استعمال کرنے کی کوشش کی تھی۔
لہذا، یہ رائفل پاکستان میں دیکھی ضرور گئی ہے، لیکن یہ پاک فوج کی آفیشل سروس رائفل نہیں بلکہ "Captured Weapon" کے طور پر سامنے آئی ہے۔۔
اگر آپ کو موقع ملے، تو آپ M24 اور Dragunov SVD میں سے کس رفل کو لانگ رینج ٹارگٹ کے لیے منتخب کریں گے؟
نوید سکندر ۔
Defense Desk & Humor HQ Naveed Sikandar

WEAPON OF THE DAY HK416 Assault Rifle یہ رائفل HK416 ایک جدید ترین اور انتہائی قابلِ اعتماد اسالٹ رائفل ہے جسے مشہور جرم...
17/05/2026

WEAPON OF THE DAY
HK416 Assault Rifle
یہ رائفل HK416 ایک جدید ترین اور انتہائی قابلِ اعتماد اسالٹ رائفل ہے جسے مشہور جرمن کمپنی
۔ Heckler & Koch نے ڈیزائن کیا ہے۔ اپنی بے مثال ایکوریسی مضبوطی اور کم فولنگ کی وجہ سے یہ دنیا بھر کی مایہ ناز اسپیشل فورسز SSG . US Navy SEALs اور دیگر کمانڈوزکی پہلی پسند ہے۔یہ رائفل کیلیبر 5.56×45mm NATO کا ایمونیشن استعمال کرتی ہے اور میگزین فیڈنگ کرتی ہے اسکا وزن تقریباً 3.5 سے 4 کلوگرام بغیر میگزین کے ہوتا ہے اور اسکی کارگر رینج 500 سے 600 میٹر تک ہے اسک میگزین میں 30 راؤنڈز اتے ہیں اور یہ فل اٹو میٹک اور سیمی آٹو میکانزم پر کام کرتی ہے ۔۔
نارمل AR-15/M4 رائفلز کے برعکس، HK416 میں Proprietary Short-stroke Gas Piston System استعمال ہوتا ہے۔سادہ زبان میں بات کروں تو فائرنگ کے بعد گیس براہِ راست ریسیور میں واپس نہیں آتی، جس کی وجہ سے بندوق کے اندر گندگی اور کاربن جمع نہیں ہوتی جس وجہ سے رائفل شدید مٹی، ریت یا پانی سے نکلنے کے بعد بھی بغیر جام ہوئے فائر کرتی ہے۔ یہ وہ ہتھیار ہے جو "کمانڈوز کی رگڑ" کو ہنستے ہنستے برداشت کر لیتا ہے۔۔ یہ رائفل کلوز کمبٹ آپریشن میں میری اولیں ترجیح ہے کمال کی گن ہے۔ آپریشن کے دوران جہاں ہتھیار کی ناکامی کا مطلب موت ہوتا ہے اس جگہ hk416 جیسی رائفلز پر پورا اعتماد کیا جا سکتا ہے ۔ اسکے کے کمپکٹ سائز کے بہت فوائد ہیں
شہری علاقوں اور تنگ جگہوں پر بہترین کارکردگی فراہم کرتی ہے۔ آپریشن کے دوران تیزی سے اور انتہائی درستگی سے فائر کرنے کے لیے بہترین ویپن ہے ۔۔ جب امریکہ کی نیوی سیل ٹیم 6 نے اسامہ بن لادن کو پکڑنے ایبٹ آباد آپریشن کیا تھا اُنہوں نے پورے آپریشن یہی رائفل استعمال کی تھی۔۔

اگر آپ کو اپنی لائف کا سب سے اہم اور خطرناک مشن پر جانا ہو تو آپ M4A1 کا انتخاب کریں گے یا پھر HK416 کا؟ نیچے کمنٹس میں وجہ ضرور بتائیں! 👇
نوید سکندر
Defense Desk & Humor HQ Naveed Sikandar

17/05/2026

پاکستان میں ذُوالحج کا چاند نظر آگیا، پاکستان بھر میں عیدالاضحیٰ انشاءاللّٰہ 27 مئی بروز بدھ کو ہوگی۔

Weapon of the Day.. M110 SASS یہ رائفل M110 SASS  ایک امریکی سیمی آٹو میٹک سنائپر رائفل ہے جسے طویل فاصلے پر انتہائی درس...
17/05/2026

Weapon of the Day..
M110 SASS
یہ رائفل M110 SASS ایک امریکی سیمی آٹو میٹک سنائپر رائفل ہے جسے طویل فاصلے پر انتہائی درست نشانہ لگانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ خاص طور پر دنیا کی بہترین افواج اور لا انفورسمنٹ یونٹس کے زیرِ استعمال ہے۔ یہ رائفل یونائیٹڈ سٹیٹ کی ایک کمپنی Knight's Armament C نی متعارف کرائی ہے یہ رائفل کیلیبر 7.62x51 نیٹو کا استعمال کرتی ہے اور میگزین فیڈنگ کرتی ہے اسکا وزن تقریباً 6.8 کلوگرام لوڈڈ میگزین اور اسکوپ کے ساتھ تک ہے اور اسکی کارگر رینج 800 سے 1,000 میٹر تک ہے ۔ یہ سیمی آٹو ویپن ہے اور اسکی میگزین میں 10 سے 20 راونڈز اتے ہیں سیمی آٹو میٹک ہونے کی وجہ سے نشانچی بغیر پوزیشن بدلے تیزی سے دوسرا فائر کر سکتا ہے۔ میچ گریڈ فری فلوٹنگ بیرل جو درستگی کو برقرار رکھتی ہے۔ یہ بہترین ہائی ایکوریسی بیرل ہے۔ ہم اس رائفل پر فوری طور پر ساؤنڈ سپریسر(سائلنسر) لگا کر اسکی آواز کو کافی حد تک کم کیا جا سکتا ہے اسکے علاوہ دن اور رات کے جدید ترین اسکوپس اور تھرمل ڈیوائسز اٹیچ کرکے ضرورت کے مطابق استعمال کیا جا سکتا ہے ۔
امریکی فوج نے M110 SASS کو روایتی بولٹ ایکشن رائفلز (جیسے M24) کے متبادل کے طور پر شامل کیا تھا۔ اس کا مقصد سنائپر یا ڈیزگنیٹڈ مارکس مین کو یہ فائدہ دینا تھا کہ وہ دشمن پر مسلسل اور تیز رفتاری سے درست فائر کر سکے، جو کہ بولٹ ایکشن میں ممکن نہیں ہوتا۔پاکستانی فوج کے SSG طویل فاصلے پر ہدف کو درست نشانہ بنانے اور مارکس مین شپ (Designated Marksman) کے فرائض کے لیے اس رائفل کا استعمال کرتے ہیں۔اسکے علاوہ پاکستان آرمی کی انسدادِ دہشت گردی (Counter-Terrorism) کی کارروائیوں اور لائن آف کنٹرول (LoC) جیسے حساس علاقوں میں، جہاں تیز رفتار اور انتہائی درست فالو اپ شاٹس کی ضرورت ہوتی ہے، وہاں یہ رائفل روایتی بولٹ ایکشن سنائپر رائفلز کے ساتھ مل کر ایک اہم ہتھیار کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہے۔۔۔
نوید سکندر
Defense Desk & Humor HQ Naveed Sikandar

17/05/2026

Eliminate target in North Waziristan,
using a sniper shot from roughly 1200 meters away..
Defense Desk & Humor HQ Naveed Sikandar

17/05/2026

US military launches air strikes on Somalia.

امریکی فوج نے صومالیہ پر فضائی حملے شروع کردیے

WEAPON OF THE DAY: FN Fall یہ صرف ایک ہتھیار نہیں، بلکہ سرد جنگ  کی تاریخ کا ایک ناقابلِ فراموش باب ہے۔ یہ رائفل Fabriqu...
17/05/2026

WEAPON OF THE DAY:
FN Fall
یہ صرف ایک ہتھیار نہیں، بلکہ سرد جنگ کی تاریخ کا ایک ناقابلِ فراموش باب ہے۔ یہ رائفل Fabrique Nationale (FN) Herstal کا شاہکار، جس نے دنیا کے 90 سے زائد ممالک کی افواج میں اپنی دھاک بٹھائے رکھی یہ رائفل کیلیبر 7.62×51mm NATO کا ایمونیشن استعمال کرتی ہے اور میگزین فیڈنگ کرتی ہے ۔اسکا وزن تقریباً 4.3 کلوگرام ہے لیکن اسکی مضبوطی ٹھوس بناوٹ اسکو لیجنڈ بناتی ہے اس رائفل کی میگزین کپیسٹی 20 راؤنڈز ہے اور یہ فل اٹو اور سیمی آٹو میکانزم پر کام کرتی ہے اسکی کارگر رینج 600 میٹر تک ہے جو اسکو میدانِ جنگ میں دور تک مار کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے اس رائفل کی طاقت لمبی رینج اور 7.62mm کی گولی کا ایک ہی وار دشمن کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیتا ۔ انتہائی مضبوط اور قابلِ اعتماد، جو ہر قسم کے سخت ترین ماحول میں بہترین پرفارمنس دیتا ہے گوریلا وارفیئر سے لے کر باقاعدہ روایتی جنگوں تک، اس رائفل نے ہر محاذ پر خود کو لوہا منوایا۔FN FAL پاکستان سمیت دنیا کی کئی نامور افواج اور نیم فوجی اداروں میں دہائیوں تک فرنٹ لائن پر استعمال ہوتی رہی ہے۔ اس کی بھاری گولی کا کِک (Recoil) سنبھالنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں، یہ صرف تگڑے جوانوں کا ہی کام ہے۔۔پاکستان میں ایف این فال ماضی میں کچھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پاس دیکھی جاتی رہی ہے، اور اسے سیکیورٹی ڈیوٹیز یا ریزرو فورسز کے پاس اب بھی دیکھا جا سکتا ہے، اگرچہ فرنٹ لائن پر G3 اور اب دیگر جدید ترین اسالٹ رائفلز کا راج ہے۔افریقہ اور جنوبی امریکہ: افریقہ کے کئی ممالک جیسے ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو، نائیجیریا کی افواج اور نیم فوجی دستے اب بھی اسے اپنے بنیادی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔بطور سٹینڈرڈ ایشو اسالٹ رائفل اس کا دور ختم ہو چکا ہے، لیکن اپنی بے پناہ طاقت اور "The Right Arm of the Free World" کی ساکھ کی وجہ سے یہ ہتھیار اب بھی دنیا کے کئی حصوں میں گرج رہا ہے۔۔
نوید سکندر ۔۔
Defense Desk & Humor HQ Naveed Sikandar

Address

Cherat

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Defense Desk & Humor HQ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Defense Desk & Humor HQ:

Share

Category