Pukhtoon Students Federation Charsadda

Pukhtoon Students Federation Charsadda KHUDAYE KHEDMATGHAR TEKHREK د پښتون قام د وحدت د پاره فکري انقلاب پکار دی راځئ چې یو شو او جرګه شو

06/05/2017
نن د ګران مشر اسفنديارولى خان په وينا په ايم سى فور عصمت آباد کورونو کښي 200KV او 100KV ټرانسفرمر اولګولى شوو په دې موقع...
05/05/2017

نن د ګران مشر اسفنديارولى خان په وينا په ايم سى فور عصمت آباد کورونو کښي 200KV او 100KV ټرانسفرمر اولګولى شوو په دې موقع د کلى خلقو د اسفنديارولى خان او قاسم على خان شکريه ادا کړه ځائي عوامو د عوامى نيشنل پارټي سره د کلکى مرستى سرګندوانه اوکړه او لوظ ئي اوکړو چې مونږ به د عوامى نيشنل پارټي د پاره هر قسمه قربانى ته تيار يوو په دي موقع د تپي صدر ملک سجادخان، کونسلر اسد خان، ناظمان سهيل خان، او رفع الله سره نور ګنړ شمير مشران او کشران هم موجود وو،
قاسم على خان محمدزئي د کلى د عوامو د پارټي د ملګرو او د ملک سجاد خان، اسد خان، سهيل خان، رفع الله ډيره شکريه ادا کړه

04/05/2017
* اپوزیشن کے مطالبے پر وزیر اعظم کے استعفی کی روایت ملکی مفاد میں نہیں ، میاں افتخار حسین* اے این پی پانامہ پر سپریم کور...
01/05/2017

* اپوزیشن کے مطالبے پر وزیر اعظم کے استعفی کی روایت ملکی مفاد میں نہیں ، میاں افتخار حسین

* اے این پی پانامہ پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے اسے قبول کرتی ہے ، جے آئی ٹی کا فیصلہ بھی من و عن تسلیم کریں گے۔

* ہمیشہ اصولوں کی بنیاد پر بات کی ہے، ملزم کو مجرم سے ثابت ہونے سے پہلے سزا دینے کے حق میں نہیں ہیں۔

* مشال کے قاتلوں کو عبرتناک سزا ہو نی چاہئے ، ہجوم کو قانون ہاتھ میں لے کر کسی کا قتل کرنے کا اختیار نہیں۔

* مردم شماری میں حکومتی خلاف ورزیاں تاحال جاری ہیں اور ہمارے خدشات دور نہیں کئے گئے ، تیمرگرہ میں میڈیا سے بات چیت

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ اے این پی پانامہ پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتی ہے اور جرم ثابت ہونے تک وزیر اعظم کے استعفی کے مطالبے کے حق میں نہیں ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے لوئر دیر تیمر گرہ میں پارٹی عہدیداروں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ ہم کسی ایک فرد یا جماعت کیساتھ نہیں بلکہ ہم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہیں اور وزیر اعظم کے استعفے کی حمایت کسی صورت نہیں کرینگے۔ اُنہوں نے کہا کہ عدالت کے فیصلے کے بعد دونوں جانب مٹھائیاں تقسیم ہوئیں جو سمجھ سے بالاتر ہے ،جس دن سپریم کورٹ میں کیس جمع ہوا اسی دن سے ہم وزیر اعظم کے استعفیٰ کے حق میں نہیں تھے کیونکہ اپوزیشن کی ڈیمانڈ پر استعفیٰ دینے کی روایت قائم کی گئی تو پھر یہاں کوئی بھی وزیر اعظم بننے کے لیے تیار نہیں ہوگا،
انہوں نے کہا کہ اے این پی نے ہمیشہ اصولوں کی بنیاد پر بات کی ہے ہم ملزم کو مجرم سے ثابت ہونے سے پہلے سزا دینے کے حق میں نہیں۔پانامہ کیس سپریم کورٹ میں چلے جانے کے بعد تمام پارٹیوں نے کہا کہ جو بھی فیصلہ آئے گا ہمیں منظور ہوگا، پی ٹی آئی نے دنیا بھر کے سامنے اعلان کیا کہ ہمیں سپریم کورٹ کا ہر فیصلہ منظور ہوگا لیکن رپورٹ منظور نہیں۔گویا اس کا مطلب ہے کہ ان کی خواہش کا فیصلہ آیا تو انہیں منظور ہوگا اور اگر ان کے خلاف آیا تووہ انہیں کسی صورت منظور نہیں ہو گا۔ہم اس فیصلے میں کسی بھی سیاسی پارٹی کے ساتھ نہیں ہم سپریم کورٹ کے ساتھ ہیں، جو بھی فیصلہ آیا ہمیں منظور ہوگالہٰذا دیگر جماعتوں کو بھی سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہئے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم نے جس طرح سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کیا اسی طرح جے آئی ٹی کے بعد آنے والے عدالتی فیصلے کو بھی تسلیم کرینگے۔
مشال واقعے کے حوالے سے کہا کہ نبی کریم ﷺ سے محبت رکھنے والوں کو آپ ﷺ کے احکامات بھی ماننا چاہئیں۔ صرف الزام لگا کر خود سزا دینا اسلامی طریقہ نہیں اس سے افراتفری پھیلے گی اور ملک انتشار کی جانب جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ آج تک مشال پر ایک الزام بھی ثابت نہیں ہوا۔ پولیس، تحقیقاتی ادارے اور یونیورسٹی کے لیکچرار بھی یہی کہتے ہیں۔اور اسی بنیاد پر ہم بھی کہہ رہے ہیں کہ مشال کے ساتھ ظلم ہوا ہے۔میاں افتخار حسین نے کہا کہ انتہا پسندی نے ہمارے ملک کو نقصان پہنچایا تاہم مشال کے قاتلوں کو عبرت کا نشان بنا یا جائے تاکہ متستقبل میں مزید مشال کو بجنے سے بچایا جا سکے انہوں نے کیس میں چیف جسٹس کی جانب سے سوموٹو ایکشن لینے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے حوالے سے ہمارے تحفظات کو سنجیدہ نہیں لیا جا رہا اور اگر حکومت نے اس اہم ایشو پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے ، انہوں نے کہا کہ آئی ڈی پیز اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے اہل خانہ کو مردم شماری کے عمل میں شامل نہیں کیا جا رہا ،انہوں نے کہا کہ اے این پی نے شروع دن سے اہم نکات کی جانب توجہ مبذول کرائی لیکن حکمران اسے سنجیدگی سے نہیں لے رہے اور مردم شماری کے تمام عمل کے دوران کچی پنسل کا استعمال جاری رہا ، انہوں نے کہا کہ باقی تمام صوبوں میں مردم شماری کے ہیڈ کوارٹر قائم کئے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا کو اس سے محروم رکھا گیا انہوں نے کہا کہ پختونوں کی حقیقی آبادی کم کرنے کا عمل جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ لاکھوں پختونوں کے شناخری کارڈز بلاک کر کے مرکزی حکومت نے قومیت کو نشانہ بنایا ،جو قابل مذمت ہے تاہم انہوں نے اس بات کو خوش آئند قرار دیا کہ اے این پی کی بھرپور کوششون سے یہ مسئلہ حل ہوا ہے اور شناختی کارڈز کی بحالی کا کام شروع ہے ۔

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان کا خصوصی انٹرویو کل بروز اتوار رات 10 بجے آج نیوز پر رحمان اظہر کیساتھ
29/04/2017

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان کا خصوصی انٹرویو کل بروز اتوار رات 10 بجے آج نیوز پر رحمان اظہر کیساتھ

پریس ریلیز عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری میاں افتخار حسین کراچی پہنچ چکے ہیں۔ترجمان اے این پی سندھ ائیر پورٹ ...
26/04/2017

پریس ریلیز
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری میاں افتخار حسین کراچی پہنچ چکے ہیں۔ترجمان اے این پی سندھ
ائیر پورٹ پر پارٹی کے صوبائی صدرسینیٹر شاہی سید،جنرل سیکریٹری یونس بونیری ،مرکزی لیبر سیکریٹری امیر نواب خان سمیت پارٹی ذمہ داران کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔ترجمان اے این پی سندھ
میاں افتخار حسین بروز جمعرات دوپہر بارہ بجے عسکری ایونٹ سینٹر نزد عسکری پارک پرانی سبزی منڈی یونیورسٹی روڈ پر پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن صوبائی کنونشن سے خطاب کریں گے۔ترجمان اے این پی سندھ
بروز جمعتہ المبارک مورخہ اٹھائیس اپریل سہ پہر ترین بجے ضلع غربی سائٹ مومن آباد میں باچا خان جنرل اسپتال کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیں گے اور شام چار بجے باچا خان مرکز میں پارٹی کے ورکرز اجلاس سے خطاب کریں گے۔ترجمان اے این پی سندھ

کراچی.عوامی نیشنل پارٹی سند ھ کی جانب سے باچا خان مرکز سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری میاں افتخار حسین کراچی پہنچ چکے ہیں،ائیر پورٹ پر پارٹی کے صوبائی صدرسینیٹر شاہی سید،جنرل سیکریٹری یونس بونیری ،مرکزی لیبر سیکریٹری امیر نواب خان سمیت پارٹی ذمہ داران کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا ،میاں افتخار حسین بروز جمعرات دوپہر بارہ بجے عسکری ایونٹ سینٹر نزد عسکری پارک پرانی سبزی منڈی یونیورسٹی روڈ پر پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن صوبائی کنونشن سے خطاب کریں گے ،جبکہ اگلے روز بروز جمعتہ المبارک مورخہ اٹھائیس اپریل سہ پہر ترین بجے ضلع غربی سائٹ مومن آباد میں باچا خان جنرل اسپتال کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیں گے اور شام چار بجے باچا خان مرکز میں پارٹی کے ورکرز اجلاس سے خطاب کریں گے۔

Address

Charsadda
Charsadda
25000

Telephone

+923139148371

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pukhtoon Students Federation Charsadda posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share