31/08/2026
سید علی شاہ کی جسدِ خاکی کے مٹلٹان کے برف پوش پہاڑی علاقے میں کئی دن سے موجود ہونے کی اطلاع انتہائی افسوسناک اور تشویشناک ہے۔ لواحقین اور اہلِ علاقہ کی اپیل پر وفاقی و صوبائی حکومتوں، ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ اداروں سے اپیل ہے کہ فوری طور پر تمام ضروری وسائل بروئے کار لاتے ہوئے سید علی شاہ کی جسدِ خاکی کو بحفاظت وہاں سے نکال کر لواحقین تک پہنچانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر انتظامات کیے جائیں۔
اے این پی بر سوات کے ذمہ داران بھی اس مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندان کو تنہا نہ چھوڑیں اور متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطے میں رہتے ہوئے اس انسانی مسئلے کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
ہم بھی اس معاملے میں متعلقہ اداروں سے رابطے میں ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس نیک کام میں سرخرو فرمائے اور سید علی شاہ کی جسدِ خاکی کو بحفاظت لواحقین تک پہنچانے میں آسانی پیدا فرمائے۔ آمین۔