Charsadda Police

Charsadda Police Charsadda Police Official ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ
(1)

چارسدہ: ڈی ایس پی سٹی جان محمد خان کا انٹرچینج چیک پوسٹ ، سردریاب چیک سمیت سرکل سٹی کے مختلف ناکہ بندیوں کا اچانک دورہ، ...
04/06/2026

چارسدہ: ڈی ایس پی سٹی جان محمد خان کا انٹرچینج چیک پوسٹ ، سردریاب چیک سمیت سرکل سٹی کے مختلف ناکہ بندیوں کا اچانک دورہ، سیکیورٹی ڈیوٹی کا معائنہ، جوانوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

ضلعی پولیس سربراہ چارسدہ محمد وقاص خان کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی سٹی جان محمد خان نے انٹرچینج اور سردریاب چیک پوسٹ سمیت سرکل سٹی کے مختلف ناکہ بندیوں اور چیک پوسٹوں کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے سیکیورٹی انتظامات، ڈیوٹی کے طریقہ کار اور چیکنگ کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے دوران ڈی ایس پی سٹی نے ناکہ بندیوں پر تعینات پولیس جوانوں سے ملاقات کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ دوران ڈیوٹی مکمل چوکنا رہیں، مشکوک افراد اور گاڑیوں کی باریک بینی سے چیکنگ یقینی بنائیں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی پر فوری کارروائی عمل میں لائیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر ناکہ بندیوں کو مزید فعال اور مؤثر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پولیس اہلکار اپنی ذمہ داریاں احساسِ ذمہ داری، ایمانداری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ انجام دیں تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

ڈی ایس پی سٹی جان محمد خان نے اہلکاروں کو مزید ہدایت کی کہ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور احترام سے پیش آئیں، جبکہ سیکیورٹی امور میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلع بھر میں امن و امان کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے پولیس ہر وقت متحرک ہے اور عوام کے تعاون سے جرائم کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے گا۔

چارسدہ: ڈی ایس پی شبقدر عبدالرشید خان کا سرکل شبقدر کے مختلف علاقوں کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہضلعی پولیس سربراہ...
04/06/2026

چارسدہ: ڈی ایس پی شبقدر عبدالرشید خان کا سرکل شبقدر کے مختلف علاقوں کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

ضلعی پولیس سربراہ چارسدہ محمد وقاص خان کی ہدایات پر ڈی ایس پی شبقدر عبدالرشید خان نے سرکل شبقدر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے دوران انہوں نے تھانہ شبقدر، تھانہ سروکلے، تھانہ خواجہ وس، حاجی زئی چیک پوسٹ، یکہ غنڈ چیک پوسٹ، ڈی ایس پی آفس شبقدر، جوڈیشل کمپلیکس، ہسپتال سمیت دیگر حساس مقامات کا معائنہ کیا اور وہاں تعینات پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات کی۔

ڈی ایس پی شبقدر نے موبائل ڈیوٹی پر مامور پولیس جوانوں سے بھی ملاقات کرتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا اور موجودہ حالات کے تناظر میں انہیں الرٹ، چوکنا اور ہمہ وقت بیدار رہنے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے جوانوں کو عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے، مشکوک افراد اور سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری برقرار رکھنے کی تاکید کی۔

ڈی ایس پی شبقدر عبدالرشید خان نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ چارسدہ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور امن و امان کے قیام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے پولیس افسران و جوانوں کو ڈیوٹی کے دوران مزید مستعدی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ساتھ فرائض انجام دینے کی ہدایت کی۔

چارسدہ پولیس ضلع بھر میں امن و امان کے قیام، جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں سرانجام دے رہی ہے۔

چارسدہ: ڈی ایس پی سرڈھیری شاد علی خان کا تھانہ سرڈھیری، چوکی عزیز آباد اور چوکی ترلاندی کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جا...
04/06/2026

چارسدہ: ڈی ایس پی سرڈھیری شاد علی خان کا تھانہ سرڈھیری، چوکی عزیز آباد اور چوکی ترلاندی کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ، جوانوں کے ساتھ ملاقات، اہم ہدایات جاری

ضلعی پولیس سربراہ چارسدہ محمد وقاص خان کی ہدایات پر ڈی ایس پی سرڈھیری شاد علی خان نے تھانہ سرڈھیری، چوکی عزیز آباد اور چوکی ترلاندی کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے تھانہ اور چوکیات میں سیکیورٹی انتظامات، ریکارڈ، نفری کی حاضری اور ڈیوٹی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ڈی ایس پی سرڈھیری نے ڈیوٹی پر موجود افسران و جوانوں سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں الرٹ رہنے، جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھنے، مشکوک افراد کی نقل و حرکت پر خصوصی نگرانی کرنے اور عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے جوانوں کو ہدایت کی کہ ڈیوٹی کے دوران نظم و ضبط کو یقینی بنایا جائے اور تھانہ جات و چوکیات کی سیکیورٹی مزید مؤثر بنائی جائے۔

ڈی ایس پی سرڈھیری شاد علی خان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلع بھر میں امن و امان کے قیام اور جرائم کے خاتمے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

چارسدہ: ڈی ایس پی تنگی گلشید خان کا سرکل تنگی کے مختلف علاقوں کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارس...
04/06/2026

چارسدہ: ڈی ایس پی تنگی گلشید خان کا سرکل تنگی کے مختلف علاقوں کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد وقاص خان کی ہدایات پر ڈی ایس پی تنگی گلشید خان نے سرکل تنگی کے مختلف علاقوں میں گشت کیا اور تھانہ عمرزئی ، چوکی جندی اور چوکی گنڈیری کا دورہ کرکے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے دوران ڈی ایس پی تنگی نے تھانہ و چوکیات میں تعینات پولیس جوانوں سے ملاقات کی، ان کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا اور موجودہ حالات کے تناظر میں سیکیورٹی، گشت، ناکہ بندیوں اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے سے متعلق اہم ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے جوانوں کو ہدایت کی کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر وقت مستعد رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار رہیں۔ اس موقع پر تھانہ و چوکی کے ریکارڈ، ڈیوٹی امور اور حفاظتی اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

چارسدہ: ڈی ایس پی ٹریفک شہنشاہ گوہر خان کا بازار چارسدہ کا دورہ، ٹریفک نظام کا جائزہ، خلاف ورزیوں پر کارروائیاں، اہلکارو...
04/06/2026

چارسدہ: ڈی ایس پی ٹریفک شہنشاہ گوہر خان کا بازار چارسدہ کا دورہ، ٹریفک نظام کا جائزہ، خلاف ورزیوں پر کارروائیاں، اہلکاروں کو اہم ہدایات جاری

ضلعی پولیس سربراہ چارسدہ محمد وقاص خان کی ہدایات پر ڈی ایس پی ٹریفک شہنشاہ گوہر خان نے بازار چارسدہ کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہر کے مختلف مقامات پر ٹریفک کی روانی، پارکنگ کے انتظامات اور شہری سہولیات کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران غلط پارکنگ، غیر قانونی تجاوزات اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ متعدد گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے چالان جاری کیے گئے جبکہ تجاوزات قائم کرنے والوں کو سختی سے تنبیہ کی گئی۔

ڈی ایس پی ٹریفک نے موقع پر موجود ٹریفک اہلکاروں سے ملاقات کی اور انہیں ہدایت جاری کی کہ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور قانون کی عملداری یقینی بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں مزید بہتر انداز میں سرانجام دیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ بازار اور شاہراہوں پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، غلط پارکنگ اور غیر قانونی تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی اور اس حوالے سے کارروائیوں کا سلسلہ بلا تعطل جاری رہے گا تاکہ شہریوں کو محفوظ اور سہل سفری ماحول میسر آسکے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محترمہ رینا کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا دورہ، سیف سٹی پراجیکٹ پر بریفنگچارسدہ: ایڈیشنل ڈپٹی کمش...
04/06/2026

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محترمہ رینا کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا دورہ، سیف سٹی پراجیکٹ پر بریفنگ

چارسدہ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محترمہ رینا نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر چارسدہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انچارج کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر عاصم خان اور پراجیکٹ کنٹریکٹر نے انہیں سیف سٹی پراجیکٹ کے مختلف پہلوؤں، نصب کیے گئے کیمروں، مانیٹرنگ سسٹم اور جاری پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سیف سٹی پراجیکٹ ضلع میں امن و امان کے قیام، جرائم کی روک تھام، ٹریفک مینجمنٹ اور ہنگامی صورتحال میں بروقت ردعمل کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محترمہ رینا نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں قائم جدید مانیٹرنگ نظام کا جائزہ لیا اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد وقاص خان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ ضلع چارسدہ میں عوام کی جان و مال کے تحفظ اور جدید پولیسنگ کے فروغ کی جانب ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ منصوبے کی تکمیل سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار میں مزید اضافہ ہوگا اور شہریوں کو بہتر سکیورٹی سہولیات میسر آئیں گی۔

چارسدہ: ایس ایچ او سروکلے جہانگیر خان کی شہریوں کے ساتھ ملاقات، امن و امان اور جرائم کی روک تھام پر تبادلہ خیال ضلعی پول...
04/06/2026

چارسدہ: ایس ایچ او سروکلے جہانگیر خان کی شہریوں کے ساتھ ملاقات، امن و امان اور جرائم کی روک تھام پر تبادلہ خیال

ضلعی پولیس سربراہ چارسدہ محمد وقاص خان کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ سروکلے جہانگیر خان نے علاقے کے معززین، مشران اور شہریوں کے ساتھ ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران علاقے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، ہوائی فائرنگ، منشیات کے خاتمے، جرائم کی روک تھام اور عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایس ایچ او جہانگیر خان نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ اپنے علاقوں میں مشکوک سرگرمیوں، منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے بارے میں بروقت پولیس کو اطلاع دیں تاکہ معاشرے کو جرائم سے پاک اور پرامن بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ عوام اور پولیس کے درمیان مضبوط رابطہ جرائم کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس موقع پر شہریوں سے پولیس کے ساتھ تعاون کی اپیل کی گئی تاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں عمل میں لائی جا سکیں۔

ملاقات میں شریک شہریوں نے پولیس کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے اور جرائم کے خاتمے کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

چارسدہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور پرامن معاشرے کے قیام کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کرتی رہے گی۔

*ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد وقاص خان کا ڈی آر سی چارسدہ کا دورہ، ممبران کے ساتھ اجلاس، بہترین کارکردگی پر سرٹیفکیٹس ...
04/06/2026

*ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد وقاص خان کا ڈی آر سی چارسدہ کا دورہ، ممبران کے ساتھ اجلاس، بہترین کارکردگی پر سرٹیفکیٹس تقسیم*

ضلعی پولیس سربراہ چارسدہ محمد وقاص خان نے ڈی آر سی چارسدہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ڈی آر سی ممبران کے ساتھ ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی جان محمد خان بھی موجود تھے،

اجلاس کے دوران ڈی آر سی کی مجموعی کارکردگی، عوامی تنازعات کے پرامن حل اور معاشرتی ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی پی او چارسدہ نے ڈی آر سی کی جانب سے عوامی مسائل کے بروقت اور مؤثر حل میں ادا کیے جانے والے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈی آر سی تنازعات کے پرامن تصفیے اور عدالتی بوجھ کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

اس موقع پر ڈی آر سی ممبران کو ان کی شاندار کارکردگی اور خدمات کے اعتراف میں تعریفی سرٹیفکیٹس بھی دیے گئے۔ ڈی پی او چارسدہ نے کہا کہ کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ اور عوامی اعتماد کی بحالی میں ڈی آر سی ممبران کی خدمات قابلِ قدر ہیں۔

اجلاس کے دوران ڈی آر سی چارسدہ نے متعدد اہم تنازعات کے کامیاب تصفیے اور عوامی مفاد سے متعلق معاملات پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔ ڈی پی او چارسدہ نے ممبران کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی اسی جذبے اور لگن کے ساتھ خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

ڈی آر سی ممبران نے ضلعی پولیس سربراہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عوام کی فلاح و بہبود اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

*شبقدر پولیس کا مجرمان اشتہاریوں کے حلاف کامیاب کارروائیوں کا سلسلہ جاری، پولیس پر حملہ اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب ...
04/06/2026

*شبقدر پولیس کا مجرمان اشتہاریوں کے حلاف کامیاب کارروائیوں کا سلسلہ جاری، پولیس پر حملہ اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 6 مجرمان اشتہاری گرفتار*

چارسدہ: شبقدر پولیس نے اہم اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے پولیس پر حملے اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 6 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد وقاص خان کی ہدایات پر ضلع بھر میں مجرمان اشتہاریوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور مہم جاری ہے۔

اسی سلسلے میں ڈی ایس پی شبقدر عبدالرشید خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ شبقدر نوشیروان خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پولیس پر حملے سمیت مختلف سنگین مقدمات میں مطلوب 6 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ دیگر مفرور عناصر کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔

*عمرزئی پولیس کی کامیاب کارروائیاں، تار چوری میں ملوث ملزم سمیت اقدام قتل کے تین ملزمان گرفتار* چارسدہ: عمرزئی پولیس نے ...
04/06/2026

*عمرزئی پولیس کی کامیاب کارروائیاں، تار چوری میں ملوث ملزم سمیت اقدام قتل کے تین ملزمان گرفتار*

چارسدہ: عمرزئی پولیس نے ایک اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تار چوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا، جبکہ ایک الگ کارروائی میں اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب تین ملزمان کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد وقاص خان کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

ڈی ایس پی تنگی گلشید خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ عمرزئی جوہر شید خان نے کارروائی کرتے ہوئے بجلی تار چوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے 50 گز بجلی تار اور سرقہ شدہ اشیاء کی فروخت سے حاصل شدہ 20 ہزار روپے نقد رقم برآمد کر لی گئی۔

اسی طرح ایک اور کارروائی کے دوران اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث تین مطلوب ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Address

PRO Office Police Head Quarters
Charsadda

Telephone

+92919220420

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Charsadda Police posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Charsadda Police:

Share