04/07/2026
مالاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کا نفاذ، عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا نے اہم اجلاس طلب کرلیا
اے این پی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین کی ہدایت پر جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی نے مالاکنڈ ڈویژن کے تمام ضلعی صدور و سیکرٹریز کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ اجلاس 6 جولائی (بروز پیر) کو صبح 11 بجے باچا خان مرکز پشاور میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں صوبائی کابینہ کے تمام اراکین بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس میں مالاکنڈ ڈویژن میں وفاقی حکومت کی جانب سے ٹیکس نفاذ کے فیصلے کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا اور لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ تمام اراکین اجلاس میں اپنی بروقت شرکت یقینی بنائے۔
|