District Director Agriculture Extension Charsadda

District Director Agriculture Extension Charsadda Agriculture Extension Charsadda is committed to provide all sorts of Agriculture Advisory Services t

05/09/2026
محکمہ زراعت توسیع چارسدہوزیراعلیٰ خیبر پختونخوا جناب سہیل آفریدی کے وژن برائے بہتر گورننس و مؤثر سروس ڈیلیوری، مشیرِ زرا...
04/09/2026

محکمہ زراعت توسیع چارسدہ

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا جناب سہیل آفریدی کے وژن برائے بہتر گورننس و مؤثر سروس ڈیلیوری، مشیرِ زراعت جناب میاں عمر کی رہنمائی، جبکہ سیکریٹری زراعت جناب ڈاکٹر بختیار خان اور ڈائریکٹر جنرل زراعت جناب مراد علی خان کی خصوصی ہدایات کے مطابق محکمہ زراعت توسیع چارسدہ کے فیلڈ سٹاف کی جانب سے مختلف علاقوں میں فیلڈ سرگرمیاں جاری رہیں۔

فیلڈ سٹاف نے کھاد و زرعی ادویات کے ڈیلرز کے دورے کیے اور دستیاب یوریا کھاد کے سٹاک کا معائنہ کیا۔ ڈیلرز کو یوریا کی دستیابی، مناسب ریکارڈ کیپنگ اور کاشتکاروں کو بروقت فراہمی یقینی بنانے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

علاوہ ازیں فیلڈ سٹاف نے گنے، مکئی اور کریلے کی فصلوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور فصلوں کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ کاشتکاروں کو فصلوں کی باقاعدہ نگرانی، کیڑوں اور بیماریوں کی بروقت تشخیص و تدارک، مناسب آبپاشی اور متوازن غذائی انتظام کے حوالے سے ضروری فنی رہنمائی فراہم کی گئی۔

محکمہ زراعت شعبہ توسیع، چارسدہوزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور مشیرِ زراعت میاں عمر کے وژن، جبکہ سیکریٹری زراعت ج...
04/09/2026

محکمہ زراعت شعبہ توسیع، چارسدہ

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور مشیرِ زراعت میاں عمر کے وژن، جبکہ سیکریٹری زراعت جناب ڈاکٹر بختیار خان اور ڈائریکٹر جنرل زراعت جناب مراد علی خان کی خصوصی ہدایات اور صوبائی حکومت کے گڈ گورننس و سروس ڈیلیوری کے تحت محکمہ زراعت توسیع کا فیلڈ سٹاف کسانوں کے کھیتوں کے مسلسل دورے کر رہا ہے۔ اس دوران فصلوں کی صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ کاشتکاروں کو فصلوں کی بہتر نگہداشت اور بروقت کیڑوں و بیماریوں کے تدارک کے حوالے سے فنی رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے۔

آج آلوچہ اور لیچی کے باغات گنے، مکئی، بھنڈی کی فصلوں کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔اور کسانوں کو فصلوں کی باقاعدہ نگرانی، بروقت تشخیص اور ضروری حفاظتی و تدارکی اقدامات اپنانے کی ہدایات دی گئیں، تاکہ فصلوں کی صحت مند نشوونما اور بہتر پیداوار کو یقینی بنایا جا سکے۔

دریں اثناء تحصیل تنگی میں ذراعت آفسر کے ہدایات کی روشنی میں ڈیلرز کی مانیٹرنگ بھی کی گئی، جہاں رپورٹ کردہ یوریا اسٹاک کی موقع پر تصدیق کی گئی۔ ڈیلرز کو یوریا کھاد کی فروخت پر عائد پابندی کی مکمل پاسداری، متعلقہ قوانین و ضوابط اور مجاز حکام کی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

علاوہ ازیں کسانوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ان کی دہلیز پر کسان کارڈ کی رجسٹریشن و ایکٹیویشن کا عمل بھی جاری ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ کاشتکار حکومتی سہولیات اور زرعی مراعات سے مستفید ہو سکیں۔

محکمہ ذراعت شعبہ توسیع چارسدہوزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور مشیرِ زراعت میاں عمر کے وژن، جبکہ سیکریٹری زراعت جن...
02/09/2026

محکمہ ذراعت شعبہ توسیع چارسدہ

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور مشیرِ زراعت میاں عمر کے وژن، جبکہ سیکریٹری زراعت جناب ڈاکٹر بختیار خان اور ڈائریکٹر جنرل ذراعت جناب مراد علی خان کی خصوصی ہدایات اور صوبائی حکومت کے گڈ گورننس و سروس ڈیلیوری انیشیٹو کے تحت محکمہ زراعت توسیع کا فیلڈ سٹاف کسانوں کے کھیتوں کے مسلسل دورے کر رہا ہے اور فصلوں کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کاشتکاروں کو بروقت فنی رہنمائی فراہم کر رہا ہے۔

آج گنے، مکئی، بھنڈی اور اسکواش کی فصلوں کا معائنہ کیا گیا۔ کاشتکاروں کو فصلوں کی باقاعدہ نگرانی اور کیڑوں کے بروقت تدارک کے حوالے سے ضروری ہدایات دی گئیں۔ گنے میں شوٹ بورر کے بڑھتے ہوئے حملے جبکہ مکئی میں فال آرمی ورم کے حملے کے پیش نظر کاشتکاروں کو بروقت حفاظتی و تدارکی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی، تاکہ فصل کی بہتر نشوونما اور پیداوار کو یقینی بنایا جا سکے۔

اسی دوران تحصیل تنگی میں کھاد ڈیلرز کی بھی مانیٹرنگ کی گئی اور ان کے رپورٹ کردہ یوریا اسٹاک کی موقع پر تصدیق کی گئی۔ ڈیلرز کو یوریا کھاد کی فروخت پر عائد پابندی کی مکمل پابندی کرنے اور متعلقہ قوانین، ضوابط اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔
اسکے علاؤہ کسانوں کے سہولت کو مدنظر رکھتے ہوے انکے گھر کے دہلیز پر کسان کارڈ کی رجسٹریشن بھی جاری ہے ۔

محکمہ ذراعت شعبہ توسیع چارسدہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا جناب سہیل آفریدی اور مشیر ذراعت جناب میاں عمر کے وژن اور سیکریٹری ...
31/08/2026

محکمہ ذراعت شعبہ توسیع چارسدہ
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا جناب سہیل آفریدی اور مشیر ذراعت جناب میاں عمر کے وژن اور سیکریٹری زراعت جناب ڈاکٹر بختیار خان کی خصوصی ہدایات کے مطابق محکمہ زراعت توسیع چارسدہ کا فیلڈ اسٹاف روزانہ کی بنیاد پر مختلف علاقوں میں کاشتکاروں کے کھیتوں کا دورہ کر رہا ہے۔ دورانِ دورہ گنے، مکئی، اسکواش، کریلے اور لوکی کی فصلوں کا تفصیلی معائنہ کیا گیا اور مختلف کیڑوں اور بیماریوں کی موجودگی کا جائزہ لیا گیا۔ فصلوں کی بہتر نگہداشت اور کیڑوں و بیماریوں کے مؤثر تدارک کے لیے کاشتکاروں کو موقع پر مفید اور عملی زرعی سفارشات فراہم کی گئیں۔

اسی سلسلے میں زرعی افسران کی ہدایات پر کھاد اور زرعی ادویات کے ڈیلرز کی بھی چیکنگ کی گئی، جہاں متعلقہ لائسنسز کی جانچ پڑتال کے ساتھ ساتھ دستیاب اسٹاک کا معائنہ کیا گیا اور مقررہ قوانین و ضوابط پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

دریں اثناء کاشتکاروں کی سہولت کے لیے کسان کارڈ کی ایکٹیویشن کا عمل بھی جاری ہے، جبکہ آئندہ گندم سیزن کے حوالے سے کاشتکاروں کو حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی سبسڈی کے حصول کے لیے بروقت رجسٹریشن اور متعلقہ تقاضے پورے کرنے کے بارے میں آگاہی اور رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ کاشتکار حکومتی سہولیات اور زرعی مراعات سے مستفید ہو سکیں۔

محکمہ ذراعت شعبہ توسیع چارسدہ محکمہ زراعت توسیع ضلع چارسدہ کا پیش رفت جائزہ اجلاس آج ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت چارسدہ کی زیر...
31/08/2026

محکمہ ذراعت شعبہ توسیع چارسدہ
محکمہ زراعت توسیع ضلع چارسدہ کا پیش رفت جائزہ اجلاس آج ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت چارسدہ کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں سبجیکٹ میٹر اسپیشلسٹس اور تمام ایگریکلچر آفیسرز نے شرکت کی۔
اجلاس میں ضلع بھر میں جاری زرعی سرگرمیوں، کسانوں کو فراہم کی جانے والی خدمات اور مختلف زرعی اقدامات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

اجلاس کے دوران درج ذیل اہم امور ایجنڈے کا حصہ رہے:

1. کھاد ڈیلرز سے متعلق امور اور کھاد کے سٹاک کی تصدیق کے حوالے سے موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

2. محکمہ زراعت توسیع چارسدہ کی جانب سے اب تک مکمل کیے گئے مختلف زرعی اقدامات کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

3. ضلع چارسدہ میں تمباکو کی فصل سے متعلق مسائل اور کاشتکاروں کو درپیش مشکلات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور ان کے مناسب حل کے لیے تجاویز زیرِ غور آئیں۔

4. کاشتکار برادری کو بہتر اور بروقت زرعی خدمات کی فراہمی کے لیے فیلڈ سٹاف کے فیلڈ وزٹس کی مؤثر منصوبہ بندی، نگرانی اور کاشتکاروں تک فنی رہنمائی کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا گیا۔

5. سال 2026-27 کے لیے کینولا کی فصل کی طلب کا جائزہ لیا گیا تاکہ آئندہ سیزن میں کاشتکاروں کی ضرورت کے مطابق بروقت منصوبہ بندی کی جا سکے۔

6. ضلع چارسدہ میں مشروم سمیت دیگر قیمتی اور منافع بخش فصلوں/زرعی سرگرمیوں کے تعارف اور فروغ کے امکانات پر بھی غور کیا گیا، تاکہ کاشتکاروں کے لیے آمدن کے نئے ذرائع پیدا کیے جا سکیں۔

اجلاس کے اختتام پر زیرِ بحث امور کے حوالے سے مناسب فیصلے کیے گئے اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔ ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت چارسدہ نے تمام افسران پر زور دیا کہ وہ کاشتکار برادری کی فلاح و بہبود اور زرعی شعبے کی بہتری کے لیے اپنی ذمہ داریاں بہترین انداز میں انجام دیں اور فیلڈ میں اپنی موجودگی کو مزید مؤثر بنائیں۔

ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کاشتکاروں کو بہتر، بروقت اور مؤثر زرعی خدمات کی فراہمی کے لیے سنجیدہ اور بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور حکومت کا پختہ یقین ہے کہ محکمہ زراعت کی بہتر سروس ڈیلیوری ہی زرعی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی کی بنیاد ہے۔ اس لیے تمام افسران اور فیلڈ سٹاف اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں بھرپور جذبے اور خلوص کے ساتھ ادا کریں۔

محکمہ ذراعت شعبہ توسیع چارسدہوزیراعلیٰ خیبر پختونخوا جناب سہیل آفریدی اور مشیرِ زراعت میاں عمر کے وژن اور سیکریٹری زراعت...
31/08/2026

محکمہ ذراعت شعبہ توسیع چارسدہ
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا جناب سہیل آفریدی اور مشیرِ زراعت میاں عمر کے وژن اور سیکریٹری زراعت جناب ڈاکٹر بختیار خان کی خصوصی ہدایات کے مطابق محکمہ زراعت توسیع کے فیلڈ سٹاف نے آج مختلف کسانوں کے کھیتوں کا دورہ کرتے ہوئے گنے، کریلے اور مکئی کی فصلوں کا جائزہ لیا۔ فصلوں کی حالت اور درپیش مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے کسانوں کو بہتر نگہداشت، مؤثر فصل مینجمنٹ اور پیداوار میں اضافے کے لیے ضروری مشورے فراہم کیے گئے۔

اس کے علاوہ محکمہ زراعت کے دفاتر میں آنے والے کسانوں کو کسان کارڈ ایکٹیویشن کے حوالے سے سہولت اور رہنمائی فراہم کی گئی، جبکہ ان کی فصلوں سے متعلق مسائل پر قیمتی تجاویز بھی دی گئیں۔

متعلقہ زراعت آفیسرز کی ہدایات کی روشنی میں فیلڈ سٹاف نے کھاد و زرعی ادویات کے ڈیلرز کی بھی نگرانی کی۔ اس دوران زرعی ادویات کے سٹاک اور متعلقہ تفصیلات کو Agriculture Extension App کے ذریعے جانچا گیا، جبکہ یوریا کھاد کے دستیاب سٹاک کی بھی پڑتال کی گئی۔

محکمہ ذراعت شعبہ توسیع چارسدہوزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور مشیرِ زراعت میاں عمر کے وژن اور سیکریٹری زراعت جناب...
28/08/2026

محکمہ ذراعت شعبہ توسیع چارسدہ
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور مشیرِ زراعت میاں عمر کے وژن اور سیکریٹری زراعت جناب ڈاکٹر بختیار خان کی خصوصی ہدایات کے مطابق محکمہ زراعت توسیع، چارسدہ کے فیلڈ سٹاف کی جانب سے زرعی سرگرمیوں اور کسانوں کو بروقت فنی رہنمائی فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

فیلڈ سٹاف نے مختلف علاقوں میں کسانوں کے کھیتوں کا دورہ کرتے ہوئے فصلوں کا معائنہ کیا اور کیڑوں و بیماریوں کے تدارک اور بہتر پیداوار کے لیے مناسب زرعی انتظامی و حفاظتی اقدامات کے بارے میں عملی رہنمائی فراہم کی۔

ضلع بھر میں کسان کارڈ کی ایکٹیویشن کا عمل بھی بھرپور انداز میں جاری ہے، جبکہ کسان محکمہ زراعت کے دفاتر سے بھی زرعی رہنمائی اور سہولیات حاصل کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ آم کے باغات میں کامیاب قلم کاری کا جائزہ لیا گیا اور کسانوں کو معیاری قلم کاری کے حوالے سے ضروری فنی رہنمائی فراہم کی گئی۔

اسکے علاوہ EMA ٹیموں نے فارم سروسز سنٹر ڈھکی اور فارم سروسز سنٹر محمد ناڑی کا دورہ کرکے دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔ تمام سہولیات تسلی بخش پائے گئے۔

محکمہ زراعت شعبہ توسیع چارسدہتاریخ: 25-08-2026وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور مشیرِ زراعت میاں عمر کے وژن اور سی...
26/08/2026

محکمہ زراعت شعبہ توسیع چارسدہ

تاریخ: 25-08-2026

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور مشیرِ زراعت میاں عمر کے وژن اور سیکریٹری زراعت جناب ڈاکٹر بختیار خان کی خصوصی ہدایات کے مطابق محکمہ زراعت توسیع چارسدہ کے فیلڈ سٹاف کی جانب سے کسانوں کو بروقت فنی رہنمائی اور زرعی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں مختلف علاقوں میں کسانوں کے کھیتوں کا دورہ کرکے گنے، مرچ اور مکئی کی فصلات کا معائنہ کیا گیا، بیماریوں اور دیگر مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے بہتر اور معیاری پیداوار کے حصول کے لیے مناسب فنی سفارشات فراہم کی گئیں۔
مزید برآں آم میں کسانوں کو کامیاب پیوند کاری (Grafting) کے عملی طریقہ کار سے متعلق مفید تربیت اور رہنمائی فراہم کی گئی۔

کسانوں کی سہولت کے لیے مختلف یونین کونسلز میں کسان کارڈ ایکٹیویشن کا عمل بھی جاری رہا، جہاں فیلڈ سٹاف نے کسانوں کو ان کی دہلیز پر سہولیات فراہم کیں۔ مزید برآں مختلف کھاد و زرعی ادویات کے ڈیلرز کی چیکنگ اور مانیٹرنگ کی گئی تاکہ کسانوں کو معیاری زرعی مداخل کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

محکمہ زراعت کی فیلڈ سرگرمیوں اور سہولیات کی نگرانی کے سلسلے میں ماڈل فارم سروسز سنٹر چارسدہ اور فارم سروسز سنٹر شبقدر کی بھی مانیٹرنگ کی گئی، جہاں زمینداروں کیلئے تمام سہولیات اطمینان بخش پائے گئے۔

ڈپٹی کمشنر چارسدہ جناب فضل رحیم مروت اور ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت چارسدہ جناب ابرار خان کی خصوصی ہدایات اور اسسٹنٹ کمشنر تن...
24/08/2026

ڈپٹی کمشنر چارسدہ جناب فضل رحیم مروت اور ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت چارسدہ جناب ابرار خان کی خصوصی ہدایات اور اسسٹنٹ کمشنر تنگی جناب نصیر صاحب کے تعاون و معاونت سے آج ایگریکلچر آفیسر تحصیل تنگی نے متعلقہ فیلڈ سٹاف کے ہمراہ زیم یونین کونسل کا دورہ کیا اور مختلف زرعی ادویات و کھاد ڈیلرز کے مراکز کا معائنہ کیا۔ دورانِ معائنہ یوریا کھاد کے دستیاب سٹاک کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جبکہ ڈیلرز کو ہدایت کی گئی کہ غیر رجسٹرڈ زرعی ادویات اور دیگر غیر رجسٹرڈ زرعی مصنوعات کی خرید و فروخت سے مکمل اجتناب کیا جائے۔ مزید برآں، ڈیلرز کو پابند کیا گیا کہ زرعی مصنوعات کی خریداری سے قبل Agriculture Extension App کے ذریعے ان کی رجسٹریشن کی تصدیق یقینی بنائیں۔

Address

Charsadda

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+92919220117

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Director Agriculture Extension Charsadda posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to District Director Agriculture Extension Charsadda:

Shortcuts

Share