Agriculture Research Station, Charsadda

Agriculture Research Station, Charsadda Government Organisation. Agriculture Services,Public and Government Services

26/05/2026
چارسدہ ( 19 مئی 2026) آج سیکرٹری زراعت خیبرپختونخوا، ڈاکٹر محمد بحتیار خان صاحب کی ہدایات کی روشنی میں ماڈل فارم سروسز س...
20/05/2026

چارسدہ ( 19 مئی 2026) آج سیکرٹری زراعت خیبرپختونخوا، ڈاکٹر محمد بحتیار خان صاحب کی ہدایات کی روشنی میں ماڈل فارم سروسز سنٹر ناگمان پشاور میں ایک کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیکرٹری زراعت سمیت محکمہ زرعی توسیع اور زرعی تحقیق کے اعلیٰ حکام، ماہرینِ زراعت اور مقامی کاشتکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر کسانوں نے اپنی زرعی مسائل، فصلات کی پیداوار، معیاری بیجوں کی دستیابی، بیماریوں کے تدارک اور جدید زرعی ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی گفتگو کی۔
کھلی کچہری میں ڈاکٹر سجاد انور صاحب ڈائریکٹر زرعی تحقیقاتی مرکز ہری چند چارسدہ، نے بھی اپنے ادارے کی نمائندگی کرتے ہوئے شرکت کی۔ انہوں نے شرکاء کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ زرعی تحقیقاتی مرکز ہری چند چارسدہ مقامی کسانوں کو فصلات، باغات اور سبزیوں کی ترقی دادہ اقسام کے معیاری بیج اور پودے فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ جدید طریقۂ کاشت، بہتر زرعی پیداواری ٹیکنالوجی اور موسمی تغیرات سے ہم آہنگ زرعی سفارشات کے حوالے سے تکنیکی رہنمائی بھی فراہم کر رہا ہے۔
اس موقع پر سیکرٹری زراعت ڈاکٹر محمد بحتیار خان صاحب نے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقاتی مراکز اور زرعی اداروں کی خدمات کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ مقامی کسان زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکیں اور زرعی شعبے کی ترقی میں خاطر خواہ اضافہ ممکن بنایا جاسکے ۔۔

مورخہ 07-05-2026، ایگریکلچر ریسرچ اسٹیشن  چارسدہ میں گندم کی تھریشنگ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایگ...
07/05/2026

مورخہ 07-05-2026، ایگریکلچر ریسرچ اسٹیشن چارسدہ میں گندم کی تھریشنگ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایگریکلچر ریسرچ اسٹیشن چارسدہ، ڈاکٹر سجاد انور نے دعا کے ساتھ گندم کی تھریشنگ مہم کا افتتاح کیا اور فصل کی کامیابی، زرعی ترقی، اور کسانوں کی خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ زرعی تحقیق اور معیاری بیج کی تیاری ملک میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ گندم کی بروقت تھریشنگ نہ صرف بہتر پیداوار کے حصول میں معاون ثابت ہوتی ہے بلکہ کسانوں کو اعلیٰ معیار کے بیج کی فراہمی میں بھی مددگار ہے۔
اس موقع پر اسٹیشن کے سائنسدانوں، زرعی ماہرین، اور عملے نے بھی شرکت کی اور جاری تحقیقی و زرعی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جدید زرعی تحقیق اور بہتر کاشتی طریقوں کے ذریعے زرعی شعبے کی مزید ترقی کے لیے اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔ گندم ہماری معیشت اور غذائی تحفظ کی بنیاد ہے، جبکہ معیاری بیج زیادہ پیداوار اور خوشحال کسان کی ضمانت ہے۔

مورخہ 04-05-2026 کو زرعی تحقیقاتی اسٹیشن ہری چند، چارسدہ میں ادرک کی ایک اور آزمائشی کاشت ڈاکٹر صلاح الدین کی زیرِ نگران...
04/05/2026

مورخہ 04-05-2026 کو زرعی تحقیقاتی اسٹیشن ہری چند، چارسدہ میں ادرک کی ایک اور آزمائشی کاشت ڈاکٹر صلاح الدین کی زیرِ نگرانی مکمل کی گئی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر زرعی تحقیقاتی اسٹیشن ہری چند، چارسدہ ڈاکٹر سجاد انور نے جاری سرگرمی کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے فصل کی بہتر بڑھوتری اور کامیاب اُگاؤ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عملے کی کاوشوں کو سراہا۔
ڈائریکٹر صاحب نے زور دیا کہ ادرک کی اس آزمائشی کاشت کے حاصل شدہ ڈیٹا کو سائنسی بنیادوں پر تجزیہ کیا جائے تاکہ موزوں اقسام، بیج کی شرح، اور غذائی عناصر کی مؤثر مینجمنٹ کے حوالے سے ٹھوس سفارشات مرتب کی جا سکیں۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ مٹی کے تجزیے کی بنیاد پر کھادوں کا متوازن استعمال، نمی کے مؤثر انتظام، اور مربوط انسدادِ جڑی بوٹیاں کو یقینی بنایا جائے تاکہ پیداوار اور معیار دونوں میں بہتری لائی جا سکے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اس تحقیق کے نتائج کو توسیعی سرگرمیوں کے ذریعے کاشتکاروں تک منتقل کیا جائے، تاکہ ادرک کی کاشت کو سائنسی بنیادوں پر فروغ دے کر فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ اور مقامی سطح پر زرعی معیشت کو مستحکم بنایا جا سکے۔

ڈاکٹر صلاح الدین  کی نگرانی میں مکئی کی زیادہ پیداواری صلاحیت رکھنے والی قسم "کپتان" کی صفائی اور پراسیسنگ کا عمل کامیاب...
27/04/2026

ڈاکٹر صلاح الدین کی نگرانی میں مکئی کی زیادہ پیداواری صلاحیت رکھنے والی قسم "کپتان" کی صفائی اور پراسیسنگ کا عمل کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے۔ اس سرگرمی کا بنیادی مقصد کسانوں کو ایک معیاری، امید افزا اور بہتر پیداوار دینے والی قسم کا بیج فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کر سکیں۔

بیج زرعی پیداوار کی بنیاد سمجھا جاتا ہے، کیونکہ اچھی فصل کا آغاز ہمیشہ معیاری بیج سے ہوتا ہے۔ اگر بیج صحت مند، خالص اور بیماریوں سے پاک ہو تو فصل کی نشوونما بہتر ہوتی ہے، پودے مضبوط بنتے ہیں اور پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے۔

مکئی کی قسم "کپتان" اپنی بہتر پیداوار، مضبوط پودوں اور اچھے معیار کی وجہ سے کسانوں کے لیے نہایت مفید ثابت ہو سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق معیاری بیج کے استعمال سے نہ صرف فصل کے اخراجات کم ہوتے ہیں بلکہ کسانوں کی آمدن میں بھی اضافہ ممکن ہوتا ہے۔ اس لیے کسانوں کو ہمیشہ تصدیق شدہ اور صاف شدہ بیج کے استعمال کو ترجیح دینی چاہیے۔

مورخہ 27-04-2026 ڈائریکٹر زرعی تحقیقاتی مرکز چارسدہ ڈاکٹر سجاد انور نے ادرک کی کامیاب اگاؤ، بہترین شرحِ نمو اور فصل کی م...
27/04/2026

مورخہ 27-04-2026
ڈائریکٹر زرعی تحقیقاتی مرکز چارسدہ ڈاکٹر سجاد انور نے ادرک کی کامیاب اگاؤ، بہترین شرحِ نمو اور فصل کی موجودہ حالت کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے کھیتوں کا دورہ کرتے ہوئے ادرک کے پودوں کی صحت، سبزہ، جڑوں کی مضبوطی اور مجموعی نشوونما پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ڈاکٹر سجاد انور نے اس موقع پر کہا کہ ادرک ایک نہایت اہم اور منافع بخش مصالحہ جاتی فصل ہے، جس کی مقامی اور بین الاقوامی منڈی میں مسلسل طلب موجود رہتی ہے۔ ادرک نہ صرف کھانوں میں ذائقہ بڑھانے کے لیے استعمال ہوتی ہے بلکہ اس میں طبی فوائد بھی پائے جاتے ہیں، جیسے نزلہ، زکام، ہاضمہ اور جسمانی توانائی کے لیے مفید سمجھی جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسان جدید زرعی طریقوں، بروقت آبپاشی، معیاری بیج اور مناسب دیکھ بھال کو اپنائیں تو ادرک کی پیداوار میں نمایاں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ ضلع چارسدہ کی زرخیز زمین اور موافق موسمی حالات ادرک کی کامیاب کاشت کے لیے نہایت موزوں ہیں، جس سے کسان بہتر آمدن حاصل کر سکتے ہیں۔

مورخہ 22 اپریل 2026، ڈاکٹر صلاح الدین، فارم منیجر، نے کھیت کا تفصیلی دورہ کیا اور جاری زرعی سرگرمیوں کا بغور معائنہ کیا۔...
22/04/2026

مورخہ 22 اپریل 2026، ڈاکٹر صلاح الدین، فارم منیجر، نے کھیت کا تفصیلی دورہ کیا اور جاری زرعی سرگرمیوں کا بغور معائنہ کیا۔ گنے کی فصل میں یوریا کی دوسری خوراک کے استعمال کے ساتھ ساتھ مٹی چڑھانے کا عمل بھی باقاعدگی سے جاری رہا، تاکہ فصل کی جڑیں مضبوط ہوں اور پودوں کی نشوونما بہتر انداز میں ہو سکے۔ انہوں نے فصل کی مجموعی حالت کا جائزہ لیتے ہوئے پیداوار میں اضافے اور معیار میں بہتری کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں، جن پر عمل درآمد آئندہ دنوں میں مزید مثبت نتائج کا باعث بنے گا۔ بروقت اور مؤثر زرعی انتظامی اقدامات کے نتیجے میں فصل صحت مند انداز میں پروان چڑھے گی اور مستقبل میں بہتر وافر پیداوار حاصل ہوگی۔

A delegation of participants from Agricultural Research, Khyber Pakhtunkhwa, Peshawar, visited the Agriculture Research ...
14/04/2026

A delegation of participants from Agricultural Research, Khyber Pakhtunkhwa, Peshawar, visited the Agriculture Research Station (ARS), Harichand, Charsada. The distinguished guests were cordially received by the Director, Dr. Sajjad Anwar, along with his team. During the visit, the delegation carried out a comprehensive inspection of the Khyber Pakhtunkhwa Wheat Yield Trials under both irrigated and rainfed conditions.
The participants thoroughly evaluated the experimental trials based on various agronomic and plant performance parameters, including disease scoring, plant height, and other relevant morphological and yield-related traits. The primary objective of the visit was to assess the performance and adaptability of different wheat genotypes under diverse environmental conditions.
At the conclusion of the visit, the Director ARS Charsadda appreciated the keen interest of the participants and reaffirmed his commitment to strengthening collaborative research efforts for the advancement of wheat production in the province.

Address

Charsadda

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Agriculture Research Station, Charsadda posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Agriculture Research Station, Charsadda:

Share