قومی وطن پارٹی ضلع چارسدہ

قومی وطن پارٹی ضلع چارسدہ Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from قومی وطن پارٹی ضلع چارسدہ, Political organisation, Watan Kor Sherpao, Charsadda.

Qaumi Watan Party abbreviated as QWP is a Pakhtun neo-nationalist party working for rights of the Pashtuns of the entire region, including Khyber Pakhtunkhwa, Afghanistan and the Ex.Federally Administered Tribal Areas.

صوبائی چیئرمین قومی وطن پارٹی سکندر حیات خان شیرپاؤ نے یونین کونسل تنگی میں ڈاکٹر راشد کمال کے والد کی وفات پر ان کے گھر...
14/09/2026

صوبائی چیئرمین قومی وطن پارٹی سکندر حیات خان شیرپاؤ نے یونین کونسل تنگی میں ڈاکٹر راشد کمال کے والد کی وفات پر ان کے گھر جا کر فاتحہ خوانی اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی۔

اس موقع پر ضلع رابطہ کمیٹی کے چیئرمین جاوید حسین خان تنگی، پی کے 62 کے چیئرمین اظعر خان ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری تاج محمد خان اور سٹوڈنٹ فیڈریشن کے صدر ذوالقرنین سکندر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔ آمین۔

11/09/2026

مشرق وسطیٰ میں طوالت پکڑتی ایران امریکہ کشیدگی، آبنائے ہرمز باب المندب جیسے اہم بحری راستوں میں مسلسل جاری تناؤ ، حوثی فورسز کے حملوں میں تیزی کے صورتحال نے خطہ کو جمود کا شکار کردیا ہے۔ مہنگائی اور عالمی معیشت پر دباؤ اور توانائی کا بحران شدت اختیار کررہا ہے،
عالمی طاقتوں، اقوامِ متحدہ اور خطے کے تمام فریقوں کو چاہیے کہ وہ تنازعہ کے فوری، مؤثر اور پائیدار حل کے لیے سفارتی کوششوں کو ترجیح دیں۔ ورنہ یہ حالات پوری دنیا کو عدم استحکام، معاشی بحران اور انسانی تباہی کے طرف دکھیل دیں گے

09/09/2026

I have been continuously urging the government to allow Afghan medical students to complete their education in Pakistan. Still, unfortunately, it appears that the authorities are determined to proceed with their deportation.
Whatever differences we may have with the interim government of Afghanistan, innocent students should not be made to pay the price by being deprived of their education and future. Their cases should be considered on compassionate and humanitarian grounds.
DG ISPR Prime Minister's Office of Pakistan Ministry of Foreign Affairs, Islamabad Mohammad Sadiq TOLOnews Reuters Pakistan Medical & Dental Council

07/09/2026

حکومت کی جانب سے ایک بار پھر مہنگائی، بے روزگاری کی دلدل میں ڈوبی عوام پر پیٹرول بم گرا دیا گیا، پٹرول کی قیمت 350 روپے فی لیٹر سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اور بے رحمانہ اضافہ عوام کے معاشی قتل، کاروباری سرگرمیوں کی تباہی اور معیشت کی بدحالی کے سوا کچھ نہیں لائے گی

27/08/2026
23/07/2026

مستوج-بروغل 157 کلومیٹر طویل روڈ کو سالانہ ترقیاتی پروگرام (ADP) سے نکالنا اپر چترال کے عوام کے ساتھ شدید ناانصافی ہے۔یارخون اور بروغل وادی کے سینکڑوں مظلوم شہری، شدید مایوسی کے بعد، اپنے بنیادی حق کے لیے بونی کی طرف مارچ کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

یہ دوردراز اور نہایت پسماندہ علاقے ہیں اور اس ایک مین شاہراہ سے کئی وادیاں منسلک ہیں۔ چترال کے لوگوں نے ہمیشہ ملک کے لیے قربانیاں دی ہیں ایسی صورتحال میں ان کے دیرینہ مطالبہ کو نہ ماننا ان کے ساتھ ظلم ہے

پختہ سڑک کی عدم موجودگی علاقے میں فلاح و بہبود، معاشی ترقی اور غربت کے خاتمے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

اگر ارباب اختیار اور مظاہرین کےمابین لانگ مارچ کو موخر کرنے کے حوالے سےکوئی معاہدہ طے پاگیا ہے تو اس پر مکمل اور فوری عمل درآمد کرتے ہوئے ، اس اہم منصوبہ پر ترقیاتی کام جلد از جلد شروع کیا جانا چاہیے
Chumarkhan چمرکھن Chitraltimes

21/07/2026

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ غریب عوام پر گرائے گئے معاشی بم کے مترادف ہے، ڈیزل کی قیمت میں 7.15 روپے اور پٹرول کی قیمت میں 4.93 روپے کا حالیہ اضافہ مہنگائی اور معاشی بدحالی کے مزید بوجھ کا موجب بنے گا۔
آئے روز کے عوام دشمن فیصلوں سے اب لوگوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے، ارباب اختیار کو چاہیے کہ ہوش کے ناخن لیں اور عوام کو ریلیف دینے کی پالیسیاں اپنائیں

08/07/2026

بلوچستان میں حالات تیزی سے خراب ہورہے ہیں، دہشتگردی کے مسلسل اور یکے بعد دیگرے ہونے والے واقعات سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومتی رٹ ختم ہوچکی ہے، ہائی ویز اور راستے نہایت غیرمحفوظ ہوچکے ہیں،
حالات کی بہتری کے لیے بریفنگ اور دوروں سے کام نہیں چلے گا، اس کے لیے مسلسل نگرانی،صحیح منصوبہ بندی، تمام اسٹیک ہولڈرز پر مبنی پلان اور اسے پایہ تکمیل تک پہنچائیں
جب تک یہ مسئلہ ٹھیک نہیں ہوگا، ملک ترقی کیسے کرے گا؟ معیشت کیسے بحال ہوگی؟ سرمایہ کار کیسے آئے گا؟

DG ISPR Directorate of Public Relations Balochistan @

12/06/2026

سابق سینیٹر تاج محمد آفریدی کی موٹروے پر ہونےوالے المناک حادثہ میں وفات پا جانے کی خبر سن کر دلی دکھ ہوا۔ میری تمام ہمدردیاں غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں۔
اللہ رب العزت انہیں جنت الفردوس میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے، آمین

Address

Watan Kor Sherpao
Charsadda
25000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when قومی وطن پارٹی ضلع چارسدہ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to قومی وطن پارٹی ضلع چارسدہ:

Shortcuts

Share