KP police news

KP police news Like page for kpk police news
(1)

07/04/2026

🚨 پشاور پولیس کا ایک اور کامیاب ایکشن

تھانہ پھندو پولیس کی کارروائی کے دوران سوشل میڈیا پر اسلحہ نمائش کی ویڈیوز اپلوڈ کرنے میں ملوث ملزم اکرم اللہ کو گرفتار کر لیا، اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

ایس پی کینٹ ایبٹ آباد علی حمزہ بٹ PSP .......
02/04/2026

ایس پی کینٹ ایبٹ آباد علی حمزہ بٹ PSP .......

پشاور پولیس ایکشن میں — عوامی مسائل کا فوری حل ترجیح!سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد کا عوام کے ساتھ براہِ راست ر...
30/03/2026

پشاور پولیس ایکشن میں — عوامی مسائل کا فوری حل ترجیح!

سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد کا عوام کے ساتھ براہِ راست رابطہ، انصاف کی فوری فراہمی کا عملی ثبوت بن گیا۔

عوامی سماعت کے دوران خواتین، بزرگوں اور شہریوں نے اپنے مسائل بلا جھجھک پیش کیے۔

سی سی پی او پشاور نے ہر درخواست کو خود سنا اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو فوری، شفاف اور مؤثر کارروائی کے احکامات جاری کیے۔

☆ جائیداد تنازعات ☆ مالی مسائل ☆ گھریلو شکایات

تمام کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور جلد از جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔

شہریوں کے مسائل کا فوری حل اور ان کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، اس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی"سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمد"

عوام کی خدمت، ہر وقت، ہر قدم🤝 انصاف آپ کی دہلیز پر

12/03/2026

مسجد کے اندر غیر اخلاقی ویڈیو بنانے میں ملوث ملزمان گرفتار

سوشل میڈیا ٹیم کی نشاندہی پر تھانہ داودزئی پولیس نے فوری کاروائی، مسجد کے اندر غیر اخلاقی ویڈیو بنانے میں ملوث ملزمان گرفتار

مذہبی مقامات کے تقدس کو پامال کرنے کی کسی کو اجازت نہیں، ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی "کیپٹل سٹی پولیس پشاور"

04/03/2026
04/03/2026

*کیپٹل سٹی پولیس پشاور*
*مورخہ 4 مارچ 2026*

*(پشاور پولیس کا قبضہ مافیہ اور جرائم پیشہ کے خلاف کریک ڈاون مزید تیز ، اسلام اللہ ولد یوسف علی سکنہ سفید ڈھیری قبضہ گروپ اور اشتہاری کے غیر قانونی مورچے اور تعمیرات مسمار)*

پشاور ( ) *سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد* کی وژن کے مطابق قبضہ مافیہ اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاون بدستور جاری ہے

اس سلسلے میں *ایس پی کینٹ ڈویژن عبد اللہ احسان* کی نگرانی میں ڈی ایس پی پشتخرہ سرکل عمر آفریدی ، ایس ایچ او تھانہ پشتخرہ افتخار احمد ، ایس ایچ او تھانہ سربند عمران خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ قبضہ مافیہ، قتل، اقدام قتل اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب مجرم اشتہاری اسلام اللہ ولد یوسف علی سکنہ سفید ڈھیری کے خلاف کامیاب آپریشن کیا گیا،

کارروائی تھانہ پشتخرہ کی حدود سفید ڈھیری میں عمل میں لائی گئی ہے، جس کے دوران غیر قانونی تعمیرات اور مورچے مسمار کردیے گئے

ملزمان کے خلاف کاروائیاں بلا امتیاز جاری رہے گا

پشاور :- سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد کی زیر صدارت ملک سعد شہید پولیس لائن میں ضلع پشاور پولیس کی کارکردگی کا ...
03/03/2026

پشاور :- سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد کی زیر صدارت ملک سعد شہید پولیس لائن میں ضلع پشاور پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور تجارتی مراکز، حساس و اہم مقامات اور عبادت گاہوں کی سکیورٹی کو مؤثر بنانے کے لیے خصوصی میٹنگ منعقد ہوا۔

میٹنگ کے دوران کارکردگی اور عوامی شکایات کی بنیاد پر مختلف تھانوں ( پھندو، گلبہار، متنی، پہاڑی پورہ، ناصر باغ، بھانہ ماڑی، کوتوالی، شاہ قبول، تاتارا اور شاہ پور) کے ایس ایچ اوز کو شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے جبکہ غفلت اور بدانتظامی پر انچارج چوکی کارپوریشن، تھانہ کوتوالی کے اے ایس آئی، ناصر باغ کے پی اے ایس آئی، تھانہ شاہ قبول کے ایڈیشنل محرر، تھانہ ناصر باغ کے کانسٹیبل کو سسپنڈ کرتے ہوئے کلوز ٹو پولیس لائن کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔ جبکہ بھانہ ماڑی کے چوکی گل آباد انچارج، تھانہ سربند کے ڈرائیور کانسٹیبل اور تھانہ شاہ پور کے کانسٹیبل کو بھی کلوز ٹو پولیس لائن کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔

سی سی پی او پشاور نے واضح کیا کہ *آئی جی صاحب خیبرپختونخواہ پولیس ذوالفقار حمید کے وژن کے مطابق کرپشن پر زیرو ٹالیرنس پالیسی* پر عمل پیرا رہتے ہوئے نظم و ضبط پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، سزا و جزا کے اصولوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا اور کیپٹل سٹی پولیس کو ایک رول ماڈل فورس کے طور پر برقرار رکھا جائے گا۔ انہوں نے ایمانداری اور عوامی خدمت کو اولین ترجیح بنانے کی ہدایت کی

اجلاس میں چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ، ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان، ایس ایس پی انوسٹی گیشن عائشہ گل، کمانڈنٹ کیمپس مجیب الرحمان ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔

سی سی پی او نے جرائم پیشہ عناصر بالخصوص سٹریٹ کرائمز، منشیات فروشوں، اشتہاری مجرمان، غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں، اسلحہ نمائش، پرائیویٹ گنرز کے خلاف بلا تعطل کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا دائرہ وسیع کر دیا جائے
رمضان المبارک کے دوران افطاری، نمازِ تراویح اور سحری کے اوقات میں مساجد اور عوامی مقامات کی سکیورٹی مزید مؤثر بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

*شہریوں کی سہولت اور تحفظ کے لیے کینٹ، صدر، گلبہار، فقیر آباد، مینا بازار ، رامداس اور خواتین بازاروں میں لیڈیز پولیس سمیت خصوصی سکیورٹی پیکٹس قائم کیے جا رہے ہیں۔*

کوہاٹ میں لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، دو ملزمان گرفتارکوہاٹ ، 22 فروری2026 کو رات 8 بج کر 5 منٹ پر کے ڈی اے ہسپتال کے ...
26/02/2026

کوہاٹ میں لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، دو ملزمان گرفتار

کوہاٹ ، 22 فروری2026 کو رات 8 بج کر 5 منٹ پر کے ڈی اے ہسپتال کے قریب عثمان مسجد کے نزدیک نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے لیڈی ڈاکٹر مہویش جاں بحق ہو گئی تھیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی، علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے اور مقدمہ درج کر کے باضابطہ تفتیش کا آغاز کر دیا۔

مقتولہ کے شوہر محمد حسنین، سکنہ کے ڈی اے، نے ابتدائی بیان میں پولیس کو بتایا کہ ان کی کسی کے ساتھ کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے۔ مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا، جس کے بعد کیس کو جدید تفتیشی خطوط پر استوار کرتے ہوئے مختلف پہلوؤں سے چھان بین شروع کی گئی۔

واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئےصوبائ حکومت, صوبائی ہیلتھ سیکریٹری ،انسپکٹر جنرل آف خیبر پختونخواہ پولیس زولفقار حمید ، چیف سیکریٹری شہاب علی شاہ ، وزیر صحت، کمشنر کوہاٹ معتصم باللہ اور ڈی آئی جی کوہاٹ عرفان طارق نے فوری رپورٹ طلب کر لی اور ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کی ہدایات جاری کیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ شہباز الٰہی کی سربراہی میں خصوصی تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دی گئیں، جن میں تفتیشی ٹیم آپریشن ٹیم انفارمیشن ٹیم تھے جن میں ایس پی سٹی، ایس پی انویسٹی گیشن، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر، انویسٹی گیشن اسٹاف اور ایس ایچ او تھانہ کے ڈی اے شامل تھے۔ پولیس ٹیموں نے شبانہ روز محنت کرتے ہوئے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں کیں اور جدید ٹیکنالوجی اور خفیہ ذرائع کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کر لیا۔

ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ موٹر سایئکل اور رکشہ بھی برآمد کرلیا گیا ہیں

تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ملزمان حیات گل ولد رضیم گل اور سیف علی ولد سید علی، ساکنان گھمکول کیمپ، واردات میں ملوث ہیں۔ بعد ازاں صوبے کے مختلف اضلاع میں چھاپوں کے سلسلے کو وسعت دیتے کارروائی کی گئی، اور آخرکار حیات گل ولد دیر زین گل اور سیف علی ولد سیف خان سکنان گمکول نمبر 3 کو گرفتار کر لیا گیا۔

ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم حیات گل کی لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ زبانی تکرار ہوئی تھی، جس کی رنجش میں آ کر ملزمان نے طیش میں فائرنگ کر کے انہیں قتل کر دیا۔

یہ کیس نہایت حساس نوعیت کا تھا۔ اسی دوران ضلع میں دہشت گردی اور امن و امان کی دیگر سنگین صورتحال کے باعث پولیس کو بھاری جانی نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑا، جن میں ڈی ایس پی لاچی سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کی شہادت شامل ہے۔ ان چیلنجز کے باوجود پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت اور مستقل مزاجی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالآخر ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر چالان مکمل کر کے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پریس ریلیز*صوابی۔ڈی پی او صوابی ضیاء الدین احمد کا الوداعی تقریب کا انعقاد**ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی ضیاء الدین احمد* کو...
20/02/2026

پریس ریلیز
*صوابی۔ڈی پی او صوابی ضیاء الدین احمد کا الوداعی تقریب کا انعقاد*

*ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی ضیاء الدین احمد* کو نہایت باوقار اور پُراثر انداز میں رخصت کیا گیا۔ الوداعی تقریب میں افسران و اہلکاروں نے اُن کی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور گفٹس اور سونیئرز پیش کیے گئے۔

انہوں نے اپنی قلیل مدتِ تعیناتی کے باوجود ایسے نمایاں اور دیرپا اقدامات کیے جو ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ *عوامی سہولیات کی فراہمی کے لیے نئی اور خوبصورت عمارتوں کی تعمیر، ویٹنگ روم، سہولت مرکز، اسکول ڈرائیونگ اسکول کا قیام، چوکیات و تھانوں میں تعمیراتی کام، ڈی پی او آفس اور دیگر پولیس دفاتر کی بہتری و تزئین و آرائش جیسے منصوبے* اُن کی خصوصی دلچسپی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
جرائم کے خلاف کارروائیوں میں بھی اُن کی قیادت مثالی رہی۔ قتل و اقدامِ قتل کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان کی تقریباً 93٪ گرفتاری عمل میں لاکر قانون کی عملداری کو یقینی بنایا گیا۔ منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کرکے اُن کا مؤثر صفایا کیا گیا، جس سے معاشرے میں مثبت اثرات مرتب ہوئے۔
ان کا دفتر عوام کے لیے ہر وقت کھلا رہتا تھا، جہاں سائلین کی داد رسی کو اولین ترجیح دی جاتی تھی۔ بلاشبہ وہ ایک ایماندار، نڈر اور عوام دوست آفیسر تھے، *جن کی کمی صوابی پولیس اور عوام دونوں شدت سے محسوس کریں گے۔*

*ڈی پی او صوابی ضیاء الدین احمد* نے اس موقع پر کہا کہ صوابی پولیس اور بالخصوص صوابی کے عوام کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کیا، جنہوں نے جرائم کے خلاف کارروائیوں میں بھرپور تعاون کیا اور ہمیشہ قانون کی عملداری میں پولیس کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ صوابی کے عوام نہایت مہمان نواز، بااخلاق اور امن پسند ہیں، جن کے تعاون کے بغیر جرائم کے خلاف کامیابیاں ممکن نہ تھیں۔
انہیں نیک تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا گیا۔

رمضان کی راتوں میں اللہ کو راضی کرنے کی کوشش کریں۔گلی محلوں میں ہنگامہ آرائی اور فضول کاموں سے پرہیز کریں
19/02/2026

رمضان کی راتوں میں اللہ کو راضی کرنے کی کوشش کریں۔
گلی محلوں میں ہنگامہ آرائی اور فضول کاموں سے پرہیز کریں

Address

Charsadda
Charsadda

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KP police news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share