18/10/2022
حالیہ سیلاب میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر انسٹرکٹر بشیر خان شیرپاؤ انچارج سول ڈیفنس چارسدہ ڈی جی سول ڈیفنس پاکستان جناب حنیف خٹک صاحب اور ڈپٹی ڈائریکٹر اکرم وزیر صاحب سے گولڈ میڈل , ڈائریکٹر سول ڈیفنس خیبر پختون جناب عبدالحمید خان اور ایڈیشنل سیکرٹری اصغر علی صاحب سے ڈسٹرکٹ کونسل ہال پشاور میں اپریسیشن سرٹیفکیٹ وصول کر رہے ہے ۔ انسٹرکٹر بشیر خان شیرپاؤ انچارج سول ڈیفنس چارسدہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اپنے سربراہان کا بےحد مشکور ہوں ۔ مزید انہوں نے کہا کہ انشاءاللّٰہ میں اللہ تعالٰی کی رضا کے لیے بغیر کسی لالچ رضاکارانہ خدمت کرتا رہونگا ۔