Insaf Students Federation Bacha Khan University Charsadda

Insaf Students Federation Bacha Khan University Charsadda یہ ہمارا آئی ایس ایف باچا خان یونیورسٹی کا آفیشل پیج ہیں،اس کے علاوہ کوئی دوسرا پیج نہیں ہیں۔

27/05/2026
25/05/2026

📢 طلبہ کے مستقبل کے ساتھ مزید کھیل بند کیا جائے!

جامعہ باچا خان یونیورسٹی چارسدہ رمضان المبارک سے لے کر اب تک بند ہے۔ ابتدا میں فیول کرائسز کی وجہ سے پورے صوبے کی جامعات متاثر ہوئیں اور اسی تناظر میں ہماری یونیورسٹی بھی بند کی گئی، جبکہ کلاسز آن لائن جاری رہیں۔

لیکن اب جبکہ دیگر جامعات معمول کے مطابق کھل چکی ہیں، افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ باچا خان یونیورسٹی تاحال بند ہے — اور اس صورتحال کو تقریباً ڈھائی ماہ گزر چکے ہیں۔

❗ یہ صرف ایک انتظامی مسئلہ نہیں بلکہ طلبہ کے مستقبل کے ساتھ کھلا مذاق ہے۔

فائنل سمسٹر کے طلبہ کی ریسرچ شدید متاثر ہو رہی ہے

آن لائن کلاسز میں انٹرنیٹ مسائل تعلیمی معیار کو گرا رہے ہیں

طلبہ کی دلچسپی اور کارکردگی مسلسل کم ہو رہی ہے

✊ انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کا یہ پرزور مطالبہ ہے کہ:
👉 عید کے فوراً بعد جامعہ کو کھولا جائے

بصورت دیگر، انشاءاللہ، انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن طلبہ کے حقوق کے لیے بھرپور مزاحمت کرے گی۔

📹 ہم تمام طلبہ سے اپیل کرتے ہیں کہ اپنی آواز بلند کریں — ایک مختصر ویڈیو پیغام ریکارڈ کریں تاکہ اربابِ اختیار تک یہ واضح ہو جائے کہ طلبہ کے ساتھ یہ ناانصافی مزید برداشت نہیں کی جائے گی۔

ہم اس غیر منصفانہ اور فارم 47 کے منتخب شدہ نمائندے کے فیصلے کو رد کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں اس فیصلے کو جلد از جلد وا...
17/05/2026

ہم اس غیر منصفانہ اور فارم 47 کے منتخب شدہ نمائندے کے فیصلے کو رد کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں اس فیصلے کو جلد از جلد واپس لیا جائے کچھ مہینوں میں تنظیم کا بھیڑہ غرق کردیا گیا تنظیمیں بند کمروں نہیں بنتی احتساب ہوگا اور ضرور ہوگا انشاء اللہ

‏9 مئی کا وہ سیاہ دن ہماری تاریخ کا ایک ایسا ناسور ہے جو کبھی نہیں بھرے گا۔ تم نے عدالت کے احاطے میں شیشے توڑ کر اس قوم ...
09/05/2026

‏9 مئی کا وہ سیاہ دن ہماری تاریخ کا ایک ایسا ناسور ہے جو کبھی نہیں بھرے گا۔ تم نے عدالت کے احاطے میں شیشے توڑ کر اس قوم کے محبوب ترین لیڈر، آخری امید، ہمارے مرشد اور کروڑوں لوگوں کے محسن، سابق وزیراعظم عمران خان کو جس درندگی کے ساتھ گریبان سے پکڑ کر غیر قانونی طور پر گرفتار کیا، اس نے ہر محبِ وطن کی روح کو چھلنی کر دیا۔ وہ محض ایک شخص کی گرفتاری نہیں تھی، بلکہ اس قوم کی امیدوں، عزتِ نفس اور انصاف کو بیڑیاں پہنانے کے مترادف تھی۔
‏اس کے بعد ہزاروں نہتے کارکنان، نوجوانوں، بزرگوں اور خواتین کو بالوں سے پکڑ کر، سڑکوں پر گھسیٹ کر، بغیر کسی جرم کے پسِ دیوارِ زنداں ڈال دیا گیا۔ 9 مئی کی آڑ میں ڈھایا گیا یہ جبر تاریخ کے سینے پر ایک ایسا زخم ہے جسے سی سی ٹی وی فوٹیج مٹانے سے نہیں بھرا جا سکتا۔
‏نہ کبھی بھولیں گے، نہ کبھی معاف کریں گے!

‏⁧‫ ‬⁩
‏⁦‪

🖤 مذمتی بیان 🖤انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشنباچا خان یونیورسٹی چارسدہنہایت دکھ اور افسوس کے ساتھ ہمیں یہ خبر ملی کہ شیخ الحدیث حض...
05/05/2026

🖤 مذمتی بیان 🖤

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن
باچا خان یونیورسٹی چارسدہ

نہایت دکھ اور افسوس کے ساتھ ہمیں یہ خبر ملی کہ شیخ الحدیث حضرت مولانا شیخ محمد ادریس صاحب پر آج چارسدہ میں فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں وہ شہادت کے اعلیٰ مرتبے پر فائز ہو گئے۔

حضرت شیخ صاحب ایک جلیل القدر عالمِ دین، استاد العلماء اور عاشقِ رسول ﷺ تھے، جنہوں نے نبی کریم ﷺ کی ہزاروں احادیث کو اپنے سینے میں محفوظ رکھا اور اپنی پوری زندگی دینِ اسلام کی خدمت میں وقف کیے رکھی۔

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن اس بزدلانہ اور سفاکانہ حملے کی شدید مذمت کرتی ہے اور اسے علم و دین پر حملہ قرار دیتی ہے۔

ہم حکومتِ وقت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ:
🔴 اس واقعے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے
🔴 قاتلوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے
🔴 علماء کرام اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے

اللہ تعالیٰ حضرت شیخ صاحب کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

02/05/2026

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن باچا خان یونیورسٹی کے قائم مقام صدر جمال خان اور باچا خان یونیورسٹی کے تمام طلبہ کا مطالبہ:

📢 باچا خان یونیورسٹی کو فوری طور پر کھولا جائے!

یونیورسٹی گزشتہ تقریباً دو ماہ سے فیول کرائسس کی وجہ سے بند ہے، حالانکہ کے پی کے حکومت تمام یونیورسٹیز کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کر چکی ہے۔ اس کے باوجود انتظامیہ صرف "فیول کرائسس" کا جواز پیش کر رہی ہے۔

❗ سوال یہ ہے: کیا اس صورتحال کا خمیازہ طلبہ بھگتیں؟

آن لائن کلاسز جاری ہیں، مگر:
• دور دراز علاقوں کے طلبہ انٹرنیٹ سہولت سے محروم ہیں
• طلبہ کی پڑھائی میں دلچسپی کم ہوتی جا رہی ہے
• تعلیمی نقصان بڑھ رہا ہے

📌 ہمارا مطالبہ:
اگر فیول کرائسس ہے تو اس کا متبادل حل نکالا جائے اور جلد از جلد فزیکل کلاسز بحال کی جائیں۔
ورنہ طلبہ مزاحمت کا راستہ اختیار کےیں گے۔

🎓 طلبہ کا مستقبل مزید داؤ پر نہ لگایا جائے!

لانگ مارچ برائے 8 مئیاحمد خان نیازی نے 8 مئی کو عمران خان کی رہائی کے لیے لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے۔اسی سلسلے میں آج انص...
01/05/2026

لانگ مارچ برائے 8 مئی

احمد خان نیازی نے 8 مئی کو عمران خان کی رہائی کے لیے لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے۔

اسی سلسلے میں آج انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن، باچا خان یونیورسٹی کے قائم مقام صدر و صدارتی امیدوار ضلع چارسدہ جمال خان اور صدارتی امیدوار باچا خان یونیورسٹی سنان خان کے زیر نگرانی ایک بھرپور آگاہی و موبلائزیشن کمپین چلائی گئی، جس میں طلباء کو لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دی گئی۔

کمپین کے دوران طلباء میں جوش و جذبہ دیکھنے میں آیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ 8 مئی کو لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کی جائے گی۔

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن
باچا خان یونیورسٹی، چارسدہ

تاریخ: 01 مئی 2026جاری کنندہ: انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن، باچا خان یونیورسٹی، چارسدہفارمیسی ڈیپارٹمنٹ، باچا خان یونیورسٹی گزش...
01/05/2026

تاریخ: 01 مئی 2026
جاری کنندہ: انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن، باچا خان یونیورسٹی، چارسدہ
فارمیسی ڈیپارٹمنٹ، باچا خان یونیورسٹی گزشتہ چار سالوں سے مختلف انتظامی و تعلیمی مسائل کا شکار ہے، جس کی وجہ سے طلباء کی تعلیم اور پیشہ ورانہ مستقبل شدید خطرات سے دوچار ہے۔ خصوصاً فائنل ایئر کے طلباء، جو اپنی تعلیم مکمل کرنے والے ہیں، ان کے لائسنس اور رجسٹریشن کا مسئلہ تاحال حل طلب ہے، جو نہایت تشویشناک صورتحال اختیار کر چکا ہے۔
طلباء کی جانب سے متعدد بار یونیورسٹی انتظامیہ کو ان مسائل سے آگاہ کیا گیا، احتجاجی مظاہرے اور ہڑتالیں بھی کی گئیں، تاہم ابھی تک کوئی مؤثر اقدامات سامنے نہیں آئے۔
حال ہی میں کچھ طلباء کے احتجاج کے بعد یونیورسٹی کے ورکس ڈیپارٹمنٹ کے لیبر کی چھٹیاں بھی ختم کر دی گئیں تاکہ لیبارٹریز کے کام کو جلد از جلد مکمل کیا جا سکے۔ تاہم، جب انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے نمائندوں نے لیبارٹریز کا دورہ کیا تو یہ بات سامنے آئی کہ اگرچہ لیبر کی چھٹیاں ختم کر دی گئی ہیں، مگر انہیں مطلوبہ میٹیریل فراہم نہیں کیا جا رہا۔
ڈیپارٹمنٹ کو درپیش اہم مسائل میں تجربہ کار تدریسی عملے کی کمی، لیبارٹریز کی نامکمل اور غیر تسلی بخش حالت، لائبریری کی ناکافی سہولیات، اینیمل ہاؤس اور بوٹانیکل گارڈن کی عدم دستیابی، اور کسی معیاری ہسپتال کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (MOU) کا نہ ہونا شامل ہیں، جس کی وجہ سے طلباء کی عملی تربیت بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔
آج انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن، باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کے صدر جمال خان نے لیبارٹریز کا دورہ کیا، جہاں یہ بات سامنے آئی کہ لیبارٹریز کا صرف تقریباً 20 فیصد کام مکمل ہوا ہے جبکہ 80 فیصد کام ابھی باقی ہے۔
انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن یونیورسٹی انتظامیہ سے پُرزور مطالبہ کرتی ہے کہ:
طلباء کی رجسٹریشن اور لائسنس کے مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جائے
فارمیسی ڈیپارٹمنٹ کے تمام بنیادی مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کیے جائیں
لیبارٹریز کے لیے فوری طور پر درکار میٹیریلز فراہم کیے جائیں تاکہ کام میں مزید تاخیر نہ ہو
کسی معیاری ہسپتال کے ساتھ فوری طور پر MOU کیا جائے تاکہ طلباء کو بہتر عملی تربیت فراہم کی جا سکے
بصورت دیگر، تنظیم اپنے آئندہ کے لائحہ عمل میں بھرپور احتجاج اور مزاحمت کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

30 سال قبل،25 اپریل 1996 کو عمران خان نے انصاف، انسانیت اور خودداری کے اصولوں پر پاکستان تحریک انصاف (PTI) کی بنیاد رکھی...
25/04/2026

30 سال قبل،25 اپریل 1996 کو عمران خان نے انصاف، انسانیت اور خودداری کے اصولوں پر پاکستان تحریک انصاف (PTI) کی بنیاد رکھی۔

Address

Charsadda

Telephone

+923361901271

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Insaf Students Federation Bacha Khan University Charsadda posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share