05/10/2023
یہ کیلے کی طرح نظر آنے والا سانپ دراصل (Banana Ball Python) ہے جسے بہت سے لوگ پالتو جانور کے طور پر پالتے ہیں۔
کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ حشرات الارض میں سے جو کیڑا مکوڑا سبزے میں رہتا ہے وہ سبز ہو جاتا ہے، جو مٹی میں رہتا ہے وہ مٹیالا ہوجاتا ہے، جو چٹانوں میں رہتا ہے وہ چٹانوں سا ہو جاتا ہے اور جو ریت میں رہتا ہے وہ اسی رنگ کا ہوجاتا ہے۔ اس طرح شاید یہ سانپ کیلوں میں رہ رہ کر ہو بہو کیلا ہو گیا۔
اسی طرح جو انسان اچھوں کی صحبت میں رہے گا وہ اچھا ہو جائے گا اور جو بروں کی صحبت میں رہے گا وہ برا ہو جائے گا۔ جو علماء و صلحاء کی صحبت میں رہے گا وہ علم والا اور نیک ہو جائے گا اور جو فاسقوں کی صحبت میں رہے گا وہ بد و شریر ہو جائے گا۔۔۔
قیامت کے دن بری صحبت لے ڈوبے گی اور اس وقت انسان روتا ہوا کہے گا👇
-
"یٰوَیۡلَتٰی لَیۡتَنِیۡ لَمۡ اَتَّخِذۡ فُلَانًا خَلِیۡلًا ﴿۲۸﴾
ہائے افسوس! کاش میں نے فلاں شخص کو دوست نہ بنایا ہوتا۔
(الفُرْقَان:28)
یاد رکھیں! ماحول و صحبت تعلیم و تربیت سے زیادہ موثر ہوتے ہیں۔ فیس بک اور وٹس ایپ بھی صحبت معنوی ہیں یہاں بھی غور کریں آپ کس کی صحبت میں ہیں۔ جس کی صحبت میں رہیں گے وہی رنگ آپ پر چڑھ جائے گا!
شیروں کی صحبت میں کتا بھی بیٹھنا شروع کر دے تو وہ بھی دھاڑنا شروع کر دیتا ہے اور کتوں کی صحبت میں شیر بیٹھنا شروع کر دے تو وہ بھی بھونکنا شروع کر دیتا ہے۔
اس لیئے ! قدم سوچ سمجھ کے اٹھائیں۔