23/01/2026
پشتون تحفظ موومنٹ کے مرکزی بیان جبری گمشدگی کے شکار ، ریاستی حراست سے دوستوں کی رہائی پر پشتون قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ پشتون تحفظ موومنٹ
پی ٹی ایم کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ عرفان اللہ، فرمان وزیر، عدنان وزیر، حبیب اللہ اور گوہر خان کی غیر قانونی قید سے رہائی پر پشتون قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہی ۔ ان کارکنوں نے پشتون قومی بقا کی جدوجہد میں ریاستی غیر قانونی عقوبت خانون میں شدید ریاستی ظلم و ستم برداشت کیا ان نوجوانوں کی قربانیاں پشتون قوم اور تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔ جبری گمشدگی ایک پورے خاندان کو اجتماعی سزا دینا ہیں ۔ سیاسی کارکنوں , انسانی حقوق کی کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنا کر پشتونخواہ وطن میں جاری ریاستی ظلم بربریت , نام نہاد ملٹری اپریشنز کے خلاف اوازوں کو دبا کر پشتونخواہ وطن میں استعماری قبضہ مظبوط کر کے استعماری استصالی منصوبوں کو دوام دینے کی ناکام کوشش ہیں ۔ پی ٹی ایم کے رہنما نور اللہ ترین اور حنیف پشتین اب بھی ریاستی غیر قانونی حراست میں ہیں۔ یہ دونوں رہنما پی ٹی آئی کے امن جرگہ میں شرکت کے بعد سے اغوا کئے گئے اور 70 دنوں سے جبری گمشدگی کا شکار ہیں اور پشتون وطن اور قوم کی بقا کے لیے ظلم و بربریت سہہ رہے ہیں۔ علی وزیر اور حاجی عبدالصمد لالا ایک سال سے زائد عرصے سے سندھ حکومت کے بنائے گئے جھوٹے مقدمات میں قید ہیں اور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں۔پی ٹی ایم پشتون وطن کی نجات اور خوشحال، ظلم و بربریت سے پاک مستقبل کے لیے تحریک عظیم قربانیاں دے رہی ہے۔ ریاستی جبر اور استعماری قبضے کے خلاف یہ جدوجہد جاری رہے گی ۔