Chakwal Meri Jaan

Chakwal Meri Jaan ضلع چکوال کا سب سے بڑا سوشل میڈیا پلیٹ فارم جہاں آپکو ضلع کی ہر خبر ۔ثقافت۔ سیاست سب کو ملے ایک ہی پیج پر ۔۔۔۔۔۔♥️😘 Aap ka apna page Chakwal Meri Jaan.

کلرکہار سے تلہ گنگ تک: زیتون، چشمے اور عقیدت کا سفر 🫒🏔️سالٹ رینج کی گود میں بسا کلرکہار — جہاں اب زیتون کے فارم نے وادی ...
01/06/2026

کلرکہار سے تلہ گنگ تک: زیتون، چشمے اور عقیدت کا سفر 🫒🏔️

سالٹ رینج کی گود میں بسا کلرکہار — جہاں اب زیتون کے فارم نے وادی کو نیا رنگ دے دیا ہے۔ قطار در قطار ہرے بھرے زیتون کے پودے، پیچھے جھیل کا نیلا پانی اور اوپر پہاڑ... لگتا ہے یونان کی وادی یہاں اُتر آئی ہو۔

یہیں سے راستہ جاتا ہے تلہ گنگ کی طرف، جہاں مورت گاؤں اپنی سادگی میں آباد ہے۔ گاؤں کے ساتھ بہتا گمبھیر نالہ — صاف شفاف پانی جو پہاڑوں کا پیغام لے کر آتا ہے: "رواں رہو، زندگی رواں دواں ہے۔"

راستے میں پیر بابا نارہ سرکار کا دربار روح کو تھام لیتا ہے۔ بزرگ کا فیض، چنار کے سائے اور عقیدت مندوں کی دعائیں... دل خود بخود جھک جاتا ہے۔

یہ علاقہ تاریخ بھی ہے اور حسن بھی۔ سلور پہاڑ، ہرے بھرے کھیت، اڑتے بادل اور خاموش وادیاں... یہاں کی ہوا میں سکون ہے، مٹی میں برکت ہے۔

کلرکہار سے مورت تک کا یہ خطہ کہتا ہے:
زیتون کی طرح صبر سے پھلو، گمبھیر کی طرح رواں رہو، اور پہاڑوں کی طرح ڈٹے رہو۔

کبھی آؤ، اس مٹی کو سلام کرو... قدرت تمہیں گلے لگا لے گی۔

فوٹو بائے ۔۔طیب کمال

📍 کلرکہار | مورت | تلہ گنگ | سالٹ رینج

چکوال میں بھون روڈ پر واقع ایک نجی ہسپتال میں آپریشن کے بعد 23 سالہ حاملہ خاتون کی ہلاکت کے واقعے نے کئی سوالات کو جنم د...
01/06/2026

چکوال میں بھون روڈ پر واقع ایک نجی ہسپتال میں آپریشن کے بعد 23 سالہ حاملہ خاتون کی ہلاکت کے واقعے نے کئی سوالات کو جنم دے دیا ہے، جبکہ متوفیہ کے اہل خانہ اور ہسپتال انتظامیہ اس معاملے پر ایک دوسرے سے مختلف مؤقف پیش کر رہے ہیں۔متوفیہ کا تعلق ضلع رحیم یار خان سے بتایا جاتا ہے اور وہ اپنے شوہر کے ساتھ تھوہا بہادر کے علاقے میں مقیم تھی۔ اہل خانہ کے مطابق خاتون کو زچگی کے لیے مرکز صحت مرید لے جایا گیا جنہوں نے ناکافی سہولیات کے باعث حاملہ خاتون کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال جانے کا مشورہ دیا اس دوران ایک دوسرے مرکز صحت پر تعینات ن نامی ایک لیڈی ہیلتھ ورکر(جو ایسے مریضوں کو ورغلانے کی ماہر بتائی جاتی ہے) نے بہتر علاج کے لئے حاملہ خاتون کے بھائی اور بھابھی کو بھون روڈ پر واقع نجی ہسپتال سے علاج کرانے کے لئے قائل کیا۔ جہاں خاتون کا آپریشن کیا گیااور بچہ پیدا ہوا۔ متوفیہ کے بھائی ندیم نے الزام عائد کیا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ نے علاج کے عوض ایک لاکھ 30 ہزار روپے وصول کیے۔جس میں سے 30 ہزار روپے کمشن متذکرہ بالا لیڈی ہیلتھ ورکر کو دیا گیا۔تاہم آپریشن کے بعد مریضہ کی حالت بگڑ گئی اور اسے شدید طبی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کے بقول خاتون کے پیشاب کی نالی متاثر ہوئی اور حالت تشویشناک ہونے کے باوجود اسے ہسپتال سے زبردستی ڈسچارج کر دیا گیا۔اہل خانہ کا مزید دعویٰ ہے کہ جب انہوں نے مریضہ کی بگڑتی ہوئی حالت پر احتجاج کیا تو ان کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا گیا اور انہیں دھمکیاں دی گئیں۔متاثرہ خاندان کے مطابق بعد ازاں مریضہ کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے راولپنڈی ریفر کر دیا گیا، تاہم وہ راولپنڈی پہنچنے کے کچھ ہی دیر بعد انتقال کر گئی۔دوسری جانب نجی ہسپتال انتظامیہ ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ہسپتال کی مبینہ مالک کے بھائی، جو ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں ملازم ہیں، کا کہنا ہے کہ ہسپتال نے صرف 45 ہزار روپے فیس وصول کی تھی اور جب مریضہ کو ڈسچارج کیا گیا تو ماں اور بچہ دونوں کی حالت تسلی بخش تھی۔ان کا کہنا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ نے تمام طبی امور ضابطے کے مطابق انجام دیے اور ان پر عائد کیے جانے والے الزامات حقائق کے منافی ہیں۔پولیس کے مطابق متوفیہ کے بھائی کی درخواست موصول ہونے کے بعد معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور طبی ریکارڈ سمیت دیگر شواہد کی روشنی میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔تاحال تحقیقات مکمل نہیں ہو سکیں، اس لیے یہ تعین ہونا باقی ہے کہ خاتون کی موت طبی پیچیدگیوں کے باعث ہوئی یا اس میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی کا عنصر شامل تھا۔تاہم نجی ہسپتال اور سرکاری ہسپتال میں مبینہ طبی غفلت کے اس واقعہ نے جہاں ایک طرف ایک دن کے بچے کو اپنی ممتا سے محروم کردیا ہے وہاں دوسری جانب ایک بار پھر حکومت پنجاب کے محکمہ صحت کے نظام پر سوالات کھڑے کردئیے ہیں۔

*چکوال: محلہ مدینہ ٹاؤن میں 6 سالہ کمسن بچی کے ساتھ مبینہ نازیبا و فحش حرکات کرنے کے الزام پر جنرل اسٹور مالک کے خلاف تھ...
31/05/2026

*چکوال: محلہ مدینہ ٹاؤن میں 6 سالہ کمسن بچی کے ساتھ مبینہ نازیبا و فحش حرکات کرنے کے الزام پر جنرل اسٹور مالک کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج۔۔۔*

*چکوال: متاثرہ بچی کی والدہ اسے روزمرہ اشیائے ضروریہ خریدنے کے لیے دکان پر بھیجتی تھیں، جہاں دوکاندار (ملزم) مبینہ طور پر بچی کو ٹافیاں اور دیگر اشیاء دے کر اپنے قریب کرتا اور اسکے ہونٹوں اور رخسار پر بوسے دیتا۔*

*چکوال: متاثرہ بچی کی والدہ کے مطابق ملزم گزشتہ ایک ہفتے سے بچی کے ساتھ مبینہ طور پر یہ نامناسب رویہ اختیار کر رہا تھا۔*

*چکوال: والدہ نے پولیس کو درخواست میں موقف اختیار کیا کہ گزشتہ روز جب انہوں نے بچی کو دکان پر بھیجنے کا کہا تو اس نے جانے سے انکار کر دیا اور مبینہ طور پر پیش آنے والے واقعات سے آگاہ کیا۔*

*چکوال: پولیس نے متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں درخواست پر مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔*

*چکوال: مقدمے میں نامزد ملزم زوار حسین کا تعلق محلہ بہادر آباد سے بتایا جاتا ہے۔*

*✍🏻رپورٹ: تھری اسٹارز میڈیا گروپ چکوال*

تحصیل چکوال کے قصبہ دھرابی کے علاقہ نین سکھ میں ڈیم میں نہاتے ہوئے نوجوان گہرے پانی میں ڈوب گیا۔ 18 سالہ تصور اعجاز نہان...
31/05/2026

تحصیل چکوال کے قصبہ دھرابی کے علاقہ نین سکھ میں ڈیم میں نہاتے ہوئے نوجوان گہرے پانی میں ڈوب گیا۔ 18 سالہ تصور اعجاز نہانے کے لئے ڈیم پر گیا

*ڈسٹرکٹ پولیس چکوال**چکوال میں پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس سنٹر کا باضابطہ افتتاح* افتتاحی تقریب میں ایم پی اے و پارلیمان...
25/05/2026

*ڈسٹرکٹ پولیس چکوال*

*چکوال میں پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس سنٹر کا باضابطہ افتتاح*

افتتاحی تقریب میں ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری برائے نارکوٹکس پنجاب، ملک شہریار اعوان، بریگیڈیئر مظہر اقبال، ڈپٹی کمشنر چکوال اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال نے شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ نوجوانوں کو منشیات جیسی لعنت سے محفوظ بنانا حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ نوجوانوں کی رگوں میں زہر گھولنے والے منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ان کے خلاف بلاامتیاز قانونی کاروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ آنے والے دنوں میں ضلع چکوال کو منشیات سے پاک ضلع بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔

*ٱلسَّـــــــــــــــــــــلَامُ عَلَــــــــــــــــــــــيْكُمُ وَرَحْمَةُ ٱللَّٰهِ وَبَرَكَاتُهُ🌼✨**❣🌼صَـبَـٍّآٍْآٍٍْ...
24/05/2026

*ٱلسَّـــــــــــــــــــــلَامُ عَلَــــــــــــــــــــــيْكُمُ وَرَحْمَةُ ٱللَّٰهِ وَبَرَكَاتُهُ🌼✨*

*❣🌼صَـبَـٍّآٍْآٍٍْْآٍٍٍْْْآٍٍْْآٍْح ْآٍْآٍٍْْآٍٍٍْْْآٍٍْْآٍْلَـٍّخـير❣*✨
*𝐆𝐎𝐎𝐃 𝐌 𝐎 𝐑 𝐍 𝐈 𝐍 𝐆*🌻
*_Have a Nice Day🌈_*

*Start your day with Durood Shareef* 🌼✨

*✨اللَّهُـمّ صَــــــلٌ علَےَ مُحمَّــــــــدْ و علَےَ آل مُحمَّــــــــدْ كما صَــــــلٌيت علَےَ إِبْرَاهِيمَ و علَےَ آل إِبْرَاهِيمَ إِنَّك حَمِيدٌ مَجِيدٌ*
*اللهم بارك علَےَ مُحمَّــــــــدْ و علَےَ آل مُحمَّــــــــدْ كما باركت علَےَ إِبْرَاهِيمَ و علَےَ آل إِبْرَاهِيمَ إِنَّك حَمِيدٌ مَجِيدٌ*

✿ • ᭄ꦿMinhas࿐ •**

الرٹ پوسٹ شئیر لازمی کریںانتہائی دکھ کے ساتھ اطلاع دی جارہی ھے کے ہمارے بھائی فیصل رشید ولد رشید احمد(مرحوم)  سکنہ ڈہوڈہ...
21/05/2026

الرٹ
پوسٹ شئیر لازمی کریں

انتہائی دکھ کے ساتھ اطلاع دی جارہی ھے کے ہمارے بھائی فیصل رشید ولد رشید احمد(مرحوم) سکنہ ڈہوڈہ کا لوڈر رکشہ آج بروز جمعرات چکوال مویشی منڈی سے نامعلوم افراد چرا کرلے گئے ہیں
تاریخ۔۔21 مئ 2026
وقت۔۔۔صبح 11 بجے
مقام۔۔۔ مویشی منڈی چکوال

رکشہ کی تفصیل۔۔۔

15 پر اطلاع دے دی گئ ھے آپ سب دوستوں سے گزارش ھے کے اگر کسی کو یہ رکشہ نظر آئے یا کوئی بیچنے کی کوشش کرے تو فورا پولیس یا ہمیں اطلاع کریں

شکریہ

فیصل رشید
03437768441

20/05/2026

چکوال کے گاؤں بڈھیال میں افسوسناک حادثہ، مکان کی چھت گر گئی

چھت گرنے کے نتیجے میں جوان بیٹا جاں بحق جبکہ والد شدید زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی والد کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہو گئی جبکہ اہل علاقہ کی بڑی تعداد جائے حادثہ پر جمع ہو گئی۔

پاک فوج کے مایہ ناز سپوت، میجر سید محمد علی بخاری وطن کی راہ میں جامِ شہادت نوش کر گئے۔ ان کی نمازِ جنازہ آج رات 10 بجے ...
12/05/2026

پاک فوج کے مایہ ناز سپوت، میجر سید محمد علی بخاری وطن کی راہ میں جامِ شہادت نوش کر گئے۔ ان کی نمازِ جنازہ آج رات 10 بجے آستانہ عالیہ حضرت شاہ ولایت، خان پور (چکوال) میں ادا کی جائے گی۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے، انہیں جوارِ رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ عظیم صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔ آمین۔

08/05/2026

*بریکنگ نیوز*

*اسلام آباد ۔۔۔۔ترنول میں ایک گیس ایجنسی میں سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی ۔۔۔۔ بلڈنگ کے اندر افراد کی موجودگی کی اطلاعات ۔۔۔۔ذرائع*

Address

Chakwal
48800

Telephone

+923365481295

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chakwal Meri Jaan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share