PML N Chakwal unofficial

PML N Chakwal unofficial خدایا جب بھی رو برو کرنا 🕋
اپنے بندے کو سرخرو کرنا ✨❤
khadam_E_Chakwal_Sultan_
Haider_Ali_Khan🇵🇰

*چکوال کی ہونہار بیٹی ایمان فاطمہ کے اعزاز میں پیکٹا آفس لاہور میں آج (30 اپریل) تقریب کا انعقاد* *سیکرٹری ایجوکیشن پنجا...
30/04/2026

*چکوال کی ہونہار بیٹی ایمان فاطمہ کے اعزاز میں پیکٹا آفس لاہور میں آج (30 اپریل) تقریب کا انعقاد*

*سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب مدثر ریاض ملک نے وزیرِ تعلیم رانا سکندر کی طرف سے ایمان فاطمہ کو تعریفی شیلڈ اور بیس ہزار روپے بطور انعام دیے*

*اس موقع پر محمد علی بخاری چیف ایگزیکٹیو پیکٹا بھی موجود تھے*

*سیکرٹری ایجوکیشن نے ایجوکیشن منسٹر رانا سکندر حیات کی طرف سے ایمان فاطمہ کو تعریفی سرٹیفیکیٹ پیش کیا اور بیس ہزار روپے انعام دیا*

*ایمان فاطمہ کی درخواست پر سیکرٹری ایجوکیشن مدثر ریاض ملک نے گرلز ایلیمنٹری اسکول ڈب کو ہائی سکول کا درجہ دینے کے لیے محکمہ تعلیم سے رپورٹ مانگ لی*

*چکوال کی ہونہار بیٹی ایمان فاطمہ کام سیٹ یونیورسٹی میں نیب کے زیر انتظام کرپشن کے عنوان پر ہونے والے اردو تقاریری مقابلے میں ملک بھر میں پہلی پوزیشن ، دفاعی اردو مقابلہ جات میں تین بار نیشنل چیمپیئن، پانچ دفعہ اردو مقابلہ جات میں پنچاب بھر میں پہلی پوزیشن ، آن لائن کوئز کمپیٹیشن میں انٹرنیشنل کوئز سوسائٹی کے زیر انتظام ہونے والے کوئز مقابلے میں نیو جرسی امریکہ میں پہلی پوزیشن لے چکی ہیں۔ ایمان فاطمہ جو ڈسرکٹ پبلک سکول چکوال کی طالبہ ہیں اور جماعت نہم کے امتحان میں 455 میں سے 449 نمبر لے کر راولپنڈی بورڈ میں اول پوزیشن لے چکی ہیں پر امید ہیں کہ وہ دسویں میں بھی بورڈ ٹاپ کریں گی۔ وہ ایک بہترین سٹوری ٹیلر، موٹیویشنل سپیکر بھی ہیں جو پی ٹی وی کے لائیو پروگرام نورِ رمضان میں بھی شرکت کر چکی ہیں۔*

30/04/2026

"پنجاب میں ریلوے ٹرانسپورٹ کے نئے عہد کا آغاز"🔹حکومت پنجاب اور پاکستان ریلوے کے درمیان تاریخ ساز قرارداد مفاہمت🔹وزیراعلی...
18/04/2026

"پنجاب میں ریلوے ٹرانسپورٹ کے نئے عہد کا آغاز"

🔹حکومت پنجاب اور پاکستان ریلوے کے درمیان تاریخ ساز قرارداد مفاہمت

🔹وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور وزیرریلوے حنیف عباسی نے ایم او یو پر دستخط کردئیے

🔹لاہور سے راولپنڈی پاکستان کی پہلی فاسٹ ٹرین، سوا دو گھنٹے میں سفر طے ہوگا

🔹پنجاب کے 20ریجن میں 8لوکل روٹس پر 1415 کلو میٹر طویل روٹس
پنجاب میں فاسٹ ٹرین اور 8لوکل روٹس پر جدید ترین ٹرین چلائی جائیں گی

🔹حکومت پنجاب علاقائی روٹس پر جدید ترین ڈی ایم یو ٹرین مہیا کرے گی

🔹شاہدرہ سے نارووال 79 کلومیٹر، نارووال سے سیالکوٹ 62 کلومیٹر روٹ پر ٹرین چلے گی

🔹رائیونڈ،قصور، پاکپتن سے لودھراں تک 370 کلومیٹر طویل روٹ پر نئی ٹرین چلے گی

🔹شیخوپورہ، جڑانوالہ، شورکوٹ220 کلومیٹر طویل روٹ پر ٹرین چلائی جائے گی

🔹نئی ٹرین لالہ موسیٰ، ملکوال، سرگودھا147کلومیٹرطویل روٹ پر بھی چلائی جائے گی

🔹فیصل آباد سے براستہ چک جھمرہ، شاہین آباد ٹرین 68 کلومیٹر طویل روٹ پر چلے گی

🔹کوٹ ادو سے براستہ ڈیرہ غازی خان،کشمورتک 303 کلومیٹر طویل بین الصوبائی روٹ پر بھی ٹرین منصوبے میں شامل

🔹حکومت پنجاب نئے روٹس پر نئے ریلوے انجن اور نئی جدید ترین کوچ لائے گی

🔹وفاقی وزیرریلوے حنیف عباسی کا وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو ریلوے کے تاریخی پراجیکٹ کے اجراء پر خراج تحسین

🔹وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی تقلید کرتے ہوئے پاکستان ریلوے کی تاریخ بدلنا چاہتے ہیں۔ حنیف عباسی

🔹حکومت پنجاب کی معاونت سے 9 روٹ پر تقریباً 9 کروڑ افراد مستفید ہوسکیں گے۔ حنیف عباسی

🔹خوشی ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب ریلوے ٹرانسپورٹ پراجیکٹ کو لیڈ اور سپروائز کریں گی۔ حنیف عباسی

🔹پنجاب میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی سربراہی میں انقلابی اقدامات کیے گئے۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی

🔹وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پورے صوبے میں ستھرا پنجاب پراجیکٹ شروع کیا۔ حنیف عباسی

🔹ہیلتھ، ایجوکیشن، آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تاریخ ساز اقدامات کیے۔ حنیف عباسی

🔹لاہور کے تاریخی ریلوے اسٹیشن کی حالت زار بدلنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ممنون ہیں۔ حنیف عباسی

‏پاکستان ایران بھائی چارہ زندہ باد! 🇵🇰🇮🇷
11/04/2026

‏پاکستان ایران بھائی چارہ زندہ باد!
🇵🇰🇮🇷

‏اللہ تعالی وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہبازشریف کو ثالثی والے نیک کام میں کامیابی عطا فرمائے 🤲پورے پاکستان کی دعائیں آپ...
11/04/2026

‏اللہ تعالی وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہبازشریف کو ثالثی والے نیک کام میں کامیابی عطا فرمائے 🤲
پورے پاکستان کی دعائیں آپکے ساتھ ہیں 🫶

پاکستان ہمیشہ زندہ باد 👊🇵🇰
11/04/2026

پاکستان ہمیشہ زندہ باد 👊🇵🇰

11/04/2026

مسلم لیگ (ن) میں اہم تبدیلیاں،
نواز شریف کا بڑا قدم اٹھا لیا!
ذرائع کے مطابق وفاق اور پنجاب میں حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) میں پارٹی سطح پر اہم تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ن لیگ کے صدر نواز شریف نے اس سلسلے میں پارٹی رہنماؤں سے تجاویز طلب کر لی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر احسن اقبال کو پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل کے عہدے سے اٹھائے جانے کی بازگشت ہے اور نواز شریف نے وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کو یہ عہدہ دینے کی پیشکش کی ہے۔

ذرائع کے مطابق رانا ثنا اللہ نے وفاقی حکومتی ذمہ داریوں کی مصروفیت کے باعث عہدہ سنبھالنے سے معذرت کرتے ہوئے تجویز پیش کی ہے کہ پارٹی کی سیکریٹری جنرل شپ پنجاب کے بجائے کسی دوسرے کو دی جائے اور پنجاب کے صدر اور سیکریٹری کا عہدہ بھی تبدیل کیا جائے۔

انہوں نے پارٹی کو پنجاب میں دو یا تین حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز کرتے ہوئے کہا کہ کارکنوں اور لیڈر شپ میں فاصلے بڑھ رہے ہیں، یہ رابطے دوبارہ بحال ہونے چاہئیں۔

ایک یہ تجویز بھی سامنے آئی ہے کہ پارٹی قائد کے علاوہ کسی اور کے پاس پارٹی عہدہ 5 سال سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔ جب کہ وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے و سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو ن لیگ پنجاب کا صدر بنائے جانے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ فعال ورکرز کو ضلعی اور ڈویژن کی سطح پر عہدے دینے کے لیے تجاویز طلب کی گئی ہیں۔ جب کہ نواز شریف پارٹی کی تنظیم نو کے لیے جلد اجلاس بلا کر مزید تجاویز طلب کریں گے۔

ایک وقت تھا جب امریکہ پہنچ کر بھی پاکستانی پرائم منسٹروں کو صرف خارجہ سیکرٹری ملتے تھے۔اور اس کے لیے گھنٹوں انتظار کروای...
10/04/2026

ایک وقت تھا جب امریکہ پہنچ کر بھی پاکستانی پرائم منسٹروں کو صرف خارجہ سیکرٹری ملتے تھے۔اور اس کے لیے گھنٹوں انتظار کروایا جاتا تھا۔اور ایک یہ وقت ہے کہ امریکی نائب وزیر اعظم پاکستان آ رہے ہیں۔ایک وقت تھا پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالا جا رہا تھا۔اور ایک یہ وقت ہے کہ پاکستان کے چرچے ساری دُنیا میں ہو رہے ہیں۔وتُعز من تشاء و تُزلُ من تشاء۔اللہ جسے چاہے عزت دیتا ہے اور جسے چاہے زلت۔انڈیا میں اس وقت کہرام مچا ہوا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات اتنے اچھے کیسے ہو گئے۔اللہ ایسے ہی عزتیں برقرار رکھے اور بڑھاتا جائے۔آمین

اس شخص کا پاکستان کی سرزمین پر قدم رکھنا پاکستان کی اتنی بڑی سفارتی کامیابی ہوگی کہ دنیا کے تمام ممالک اسے براہ راست دیک...
10/04/2026

اس شخص کا پاکستان کی سرزمین پر قدم رکھنا پاکستان کی اتنی بڑی سفارتی کامیابی ہوگی کہ دنیا کے تمام ممالک اسے براہ راست دیکھیں گے۔
پہلی مرتبہ امریکی ایئر فورس ون طیارہ پاکستان میں لینڈ کرے گا جس میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ان کی مذاکراتی ٹیم ہوگی۔
ایک عام پاکستانی شاید اس کی اہمیت کو نہ سمجھ سکے لیکن پوری دنیا کی ہیڈ لائنز پر صرف پاکستان گونج رہا ہے۔
گورنمنٹ سے ہزار اختلافات ہیں لیکن ایران امریکہ امن مذاکرات اسلام آباد میں ہونا ہر لحاظ سے پاکستان کی جیت ہے۔
پورا انڈیا اس وقت چیخ رہا ہے کہ یہ مذاکرات پاکستان میں کیوں ہورہے ہیں۔
ہم ایران اور امریکی مہمانوں کو پاکستان کی سرزمین پر ویلکم کرتے ہیں۔

Address

Bhoun Chohk Chakwal
Chakwal
48800

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PML N Chakwal unofficial posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to PML N Chakwal unofficial:

Share